قبائیلی امور کی وزارت

قبائلی امور کی وزارت اور ایمس میں  پوشن ماہ کے ایک حصے کے طور پر  صحیح پوشن۔  دیش روشن مشن کے لئے  این جی اوز کے واسطے  ورکشاپ کا انعقاد کیا


ورکشاپ میں  قبائلی صحت کے شعبوں میں کام کرنے والے   70 سے زیادہ این جی اوز نے شرکت کی

Posted On: 10 SEP 2021 2:37PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  10 ستمبر 2021،

اہم جھلکیاں:

  • ورکشاپ کا مقصدقبائلی شعبوں میں  قبائلی امور کی وزارت کے ساتھ کام کرنے والی  این جی اوز کا قریبی تعاون حاصل کرنا تھا۔
  • ورکشاپ کے دوران  حمل کے دوران ،  دودھ پلانے ولای ماؤں کے لئے اور  اس کے بعد  مناسب تغذیئے کی ضرورت پر روشنی ڈالی گئی۔
  • انہوں نے  شرکت کرنے والی  این جی اوز  میں  کے درمیان عمر  کے لحاظ سے  تغذیئے کی ضرورت ظاہر کرنے والا ایک چارٹ بھی تقسیم کیا۔

قبائلی امور کی وزارت نے اپنی پوشن ماہ  سرگرمیوں کے ایک حصے کے طور پر  9 ستمبر 2021 کو  تغذیئے اور صحت کے بارے میں  غیر سرکاری تنظیموں کے لئے  ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ ورکشاپ کا مقصد صحیح پوشن۔ دیش روشن مشن میں قبائلی امور کی وزارت کے ساتھ کام کرنے والی  این جی اوز کا قریبی تعاون حاصل کرنا تھا۔ ورکشاپ میں  قبائلی  علاقوں میں صحت کے شعبے میں کام کرنے والی 70 سے زیادہ این جی اوز نے شرکت کی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001XPX2.jpg

 

آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، نئی دہلی کی سینئر ڈائٹیشین محترمہ انوجا اگروال  نے  حمل کے دوران ، دودھ پلانے والی ماؤں کے لئے  اور اس کے بعد   مناسب تغذیئے کی ضرورت کی وضاحت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002FBAV.jpg

آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، نئی دہلی کی سینئر ڈائٹیشین محترمہ رچا جیسوال  نے دل کی صحت  کے لئے اور اس کے علاوہ بہترین تغذیئے کے بارے میں مفصل معلومات فراہم کرائیں۔انہوں نے  شرکت کرنے والی این جی اوز  میں  کے درمیان عمر  کے لحاظ سے  تغذیئے کی ضرورت ظاہر کرنے والا ایک چارٹ بھی تقسیم کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003BN36.jpg

 

ورکشاپ کا انعقاد قبائلی امور کی وزارت کے تحت کام کرنے والے  قبائلی صحت سے متعلق سیل  نے کیا۔قبائلی امور کی وزارت کے جوائنٹ سکریٹری ڈاکٹر نول جیت کپور اور قبائلی صحت سے متعلق  مشیر محترمہ ونیتا شریواستو نے قبائلی آبادی کی صحت اور  تندرستی کو بہتر بنانے کے لئے  وزارت کے ذریعہ چلائی جانے والی  مختلف سرگرمیوں اور تغذیئے کی اہمیت کی وضاحت کی۔

قبائلی امور کی وزارت  350 سے زیادہ  غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز) کے ساتھ کام کررہی ہے، جن کی  مختلف جغرافیائی  علاقوں مثلاً ایل ڈبلیو ای، پہاڑی ، دور دراز کے اور  سرحدی علاقوں میں جڑیں ہیں۔ایسی تنظیموں کے ساتھ  تعاون بہت اہم ہے کیونکہ  ایسی تنظیمیں  خدمات سے  نسبتاً محروم ایسے علاقوں میں بھی   خدمات فراہم کرانے کی صلاحیت رکھتی ہیں جہاں  اپنے ادارہ جاتی میکانزم کے ذریعہ  سرکاری خدمات کی رسائی کافی نہیں ہے۔تغذیئے کی حکمت عملی کے موثر نفاذ کو یقینی بنانے کے لئے اور قبائلی خواتین اور بچوں کی صحت بہتر بنانے کے واسطے قبائلی ثقافت، طور طریقوں، ان کے روایتی  علاقائی علم  کی فہم  کی بہت اہمیت ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0042HF0.jpg

وزارت نے پوشن ماہ کے لئے  خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت کے ساتھ مشترکہ طور پر  ایسی کئی سرگرمیوں کا منصوبہ تیار کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-8860

                          



(Release ID: 1753946) Visitor Counter : 151