محنت اور روزگار کی وزارت

ای ایس آئی سی کی 185ویں میٹنگ میں اہم فیصلوں کا اعلان کیا گیا


کرناٹک میں 100 بستروں والے  ای ایس آئی سی کے دو نئے اسپتال بنائے جائیں گے

کیرالہ کے لیے سات نئی ڈسپنسریز

‘اٹل بیمت ویکتی کلیان یوجنا’ میں جون 2022 تک توسیع

Posted On: 10 SEP 2021 5:00PM by PIB Delhi

نئی دہلی،10 ستمبر ،2021   /  ملازمین کے سرکاری بیما کارپوریشن ای ایس آئی سی کی 185 ویں میٹنگ  کل اختتام پذیر ہوئیں۔ یہ میٹنگ اتراکھنڈ کے شہر رشی کیش میں منعقد ہوئیں اور اس میں کیے گئے بہت سے اہم فیصلوں کا اعلان محنت اور روزگار کے مرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادو نے کیا۔

 

جناب یادو نے  کرناٹک میں ہارو ہولّی اور نرسا پور میں 100 بستروں والے ای ایس آئی سی کے نئے اسپتال قائم کرنے کے لیے  پانچ ایکڑ زمین قبضے میں لینے کی منظوری کا اعلان کیا۔

یہ بتاتے ہوئے کہ حکومت ، وزیراعظم جناب نریندر مودی کی رہنمائی اور ہدایت میں دور سے دور علاقے تک خدمات فراہم کرنے کے لیے پوری توجہ دے رہی ہے اور اس کی پابند ہے، وزیر موصوف نے مزید اعلان کیا کہ اٹل بیمت ویکتی کلیان یوجنا میں اب 30 جون 2022 تک توسیع کر دی گئی ہے۔ یہ اسکیم بے روزگاری بھتے کی ہے جو ان بیمہ شدہ افراد کو تین مہینے تک ان کی اجرت کا 50 فیصد حصہ ادا کرتی ہے جو کسی نہ کسی طرح  اپنے روزگار سے محروم ہو گئے ہیں۔

میٹنگ کے دوران یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ جہاں کہیں ای ایس آئی سی کے اسپتالوں میں سہولیات دستیاب نہیں ہیں مریضوں کو ان پرائیویٹ میڈیکل خدمات فراہم کرنے والوں کے پاس بھیجا جائے گا جو پینل میں شامل ہیں اور اس کے علاوہ ای ایس آئی سی کی کوئی بھی اسپتال جو آئی پی سے 10 کلو میٹر سے زیادہ فاصلے پر ہے، مریض اپنے علاج کے لیے پینل میں شامل ان اسپتالوں میں براہ راست جا سکتے ہیں۔

 

 

اتر پردیش میں شاہجہاں پور کے لیے 30 بستروں والے ایک  اسپتال کی بھی منظوری دے دی گئی ہے اور ای ایس آئی سی کووڈ راحت اسکیم کے لیے طویل مدت کے لیے فنڈ بھی مختص کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ دلی کے روہنی علاقے میں ای ایس آئی سی کے دانتوں کے کالج سے عارضی ڈھانچے کو ای ایس آئی سی اسپتال بسئی دارا پور کیمپس میں نئی عمارت میں منتقل کر دیا جائے گا۔

اس میٹنگ میں محنت اور روزگار کے وزیر مملکت سری رامیسور تیلی ، راجیہ سبھا کی ممبر پارلیمنٹ محترمہ ڈولا سین، محنت اور روزگار اور اطلاعات و نشریات کی وزارت کے سکریٹری جناب اپوروا چندر ، محنت اور روزگار کے وزارت کی خصوصی سکریٹری محترمہ انورادھا پرساد نے بھی شرکت کی۔

  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 

ش ح  ۔ اس۔ ت ح ۔                                            

8869U –



(Release ID: 1753932) Visitor Counter : 185