امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

مرکز نے ،ریاستوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مل مالکان اور ذخیرہ رکھنے والوں  سے، اُن کے پاس موجود  خوردنی  تلہنو  ں اور قدرتی تیلوں کے ذخیرے کا انکشاف کرائیں


یہ قدم بدعنوانی پر مبنی طور طریقوں سے نمٹنے اور خوردنی  تیلوں کی دستیابی میں شفافیت  لانے کی غرض سے اٹھایا گیا ہے

Posted On: 09 SEP 2021 7:18PM by PIB Delhi

نئی دہلی 10 ستمبر2021: خوردنی تیلوں کی دستیابی میں شفافیت  لانے  اور بدعنوانی پر مبنی اور طریقوں  پر روک تھام  لگانے کے مقصدسے مرکز نے ریاستوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مل مالکان اور ذخیرہ رکھنے والوں  سے اُن کے پاس موجود خوردنی تلہنوں  اور خوردنی تیلوں   کے دخیرے کا انکشاف کرائیں ۔

یہ قدم اس بات کو یقینی بنانے کی غرض سے اٹھایا گیا ہے  کہ کسی  بھی  طرح کی ذخیرہ اندوزی  کی وجہ سے بدعنوانی  پر مبنی کسی بھی قسم کے ایسے طو رطریقے استعمال نہ کئے جائیں ،جن کے نتیجے میں خوردنی تیلوں کی قیمتوں  میں اضافہ ہوتا ہے۔

یہ ذخیرے کو محدود کرنے سے متعلق کسی بھی قسم کا حکم  نہیں ہے ۔

خوراک اور سرکاری  نظام تقسیم  کے محکمے کے سکریٹری   کے کل ریاستی عہدیداروں  کے ساتھ میٹنگ کرنے کا امکان ہے تاکہ اس معاملے میں  پیش رفت کی جاسکے  اور اس سلسلے میں مناسب ڈھنگ سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جاسکے ۔

*************

 

ش ح۔ع م ۔رم

U-8850



(Release ID: 1753794) Visitor Counter : 167