کامرس اور صنعت کی وزارتہ
حکومت نے برآمد کاروں کو بڑے پیمانے پر فروغ دیا
برآمداتی فروغ کی مختلف اسکیموں کے تحت 56027 کروڑ روپے جاری کیے جائیں گے
فوائد، 45000 سے زیادہ برآمد کاروں کو دیئے جائیں گے جن میں تقریباً 98 فیصد ایم ایس ایم ای زمرے میں چھوٹے صنعت کار ہیں
مرکز نے برآمد کاروں کو بڑے پیمانے پر راحت فراہم کی ہے
Posted On:
09 SEP 2021 5:34PM by PIB Delhi
نئی دہلی،09 ستمبر ،2021 / وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی فیصلہ کن قیادت میں حکومت ہند نے فیصلہ کیا ہے کہ برآمد کاروں کی بقایہ تمام برآمداتی ترغیبات فراہم کرنے کی خاطر مالی سال 22-2021 میں 56027 کروڑ روپے مختص کیے جائیں۔ اس رقم میں ایم ای آئی ایس ، ایس ای آئی ایس، آر او ایس ایل، آر او ایس سی ٹی ایل سے متعلق دعوے بھی شامل ہیں ۔ یہ فائدے 45000 سے زیادہ برآمد کاروں کو تقسیم کیے جائیں گے، جن میں ایم ایس ایم ای زمرے کے تقریباً 98 فیصد چھوٹے برآمد کار ہیں۔
56027 کروڑ روپے کے بقایہ جات برآمدات کے فروغ سے متعلق مختلف اسکیموں کے لیے ہیں : ایم ای آئی ایس (33010 کروڑ روپے) ، ایس ای آئی ایس (10002 کروڑ روپے)، آر او ایس سی ٹی ایل (5286 کروڑ روپے)، آر او ایس ایل (330 کروڑ روپے)، آر او ڈی ٹی ای پی (2568 کروڑ روپے)۔
سبھی برآمداتی ترغیبات کو اس مالی سال میں فراہم کرنے سے متعلق اس فیصلے سے آنے والے مہینوں میں مزید تیزی سے برآمداتی ترقی ہوگی۔
پچھلے برسوں سے متعلق برآمداتی دعوؤں کو برآمد کاروں کی طرف سے 31 دسمبر 2021 تک داخل کیا جانا چاہیے۔ اس کے بعد اس پیش کش کی مدت ختم ہو جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔
U –8834
(Release ID: 1753647)
Visitor Counter : 233