وزارت دفاع
رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ اور سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے وزیر جناب نتن گڈکری نے باڑمیر، راجستھان میں بھارتی فضائیہ کے لئے ایمرجنسی لینڈنگ فیسی لٹی کا افتتاح کیا
رکشا منتری نے اس کو نئے بھارت کی نئی طاقت قرار دیا
انہوں نے کہا کہ اس لینڈنگ پٹی سے مغربی سرحد کے ساتھ ساتھ بنیادی انفرا اسٹرکچر کو مزید مضبوطی ملے گی اور اس سے قومی سلامتی کو استحکام ملے گا
Posted On:
09 SEP 2021 2:31PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 9 ستمبر 2021،
خصوصی جھلکیاں:
- پہلی بار بھارتی فضائیہ کے طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ کے لئے قومی شاہراہ استعمال کی گئی
- ای ایل ایف بھارتی فضائیہ کے ہر قسم کے طیارے کی لینڈنگ کے لئے سہولت فراہم کرائے گی
- رکشا منتری نے اس کو ملک کے اتحاد اور خود مختاری کی حفاظت کے لئے حکومت کی تیاری کی درخشاں مثال قرار دیا
- انہوں نے کووڈ۔ 19 کی پابندیوں کے باوجود محض 19 ماہ میں تعمیر مکمل کرنے پر پبلک پرائیویٹ شراکت داری کی تعریف کی
- انہوں نے بھارتی فضائیہ کے لئے 56 سی ۔ 295 ایم ڈبلیو ٹرانسپورٹ طیارے کی حصولیابی کے لئے کابینہ کی منظوری کو ’آتم نربھر بھارت‘ کی جانب ایک بڑا قدم قرار دیا۔
رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ اور سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے وزیر جناب نتن گڈکری نے 9 ستمبر 2021 کو باڑمیر، راجستھان کے قریب این ایچ ۔ 925 اے پر ستّہ گاندھو اسٹریچ میں بھارتی فضائیہ کے لئے ایمرجنسی لینڈنگ فیسی لٹی (ای ایل ایف) کا مشترکہ طور پر افتتاح کیا۔ دونوں وزرا فیسی لٹی کا افتتاح کرنے کے لئے سی۔ 130 جے طیارے سے باڑ میر پہنچے۔ انہوں نے ایل ایل ایف پر طیارے کی کارروائی بھی دیکھی ، جس کو بھارتی فضائیہ اور نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی) کی نگرانی میں میسرز جی ایچ وی انڈیا پرائیویٹ لمیٹیڈ نے محض 19 ماہ میں تعمیر کیا ہے۔ پہلی بار بھارتی فضائیہ کے طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ کے لئے قومی شاہراہ استعمال کی گئی ہے۔یہ لینڈنگ پٹی بھارتی فضائیہ کے ہر قسم کے طیارے کی لینڈنگ کے لئے سہولت فراہم کرائے گی۔
اپنے خطاب میں جناب راج ناتھ سنگھ نے بھارتی فضائیہ، این ایچ اے آئی اور نجی شعبے کے ساتھ مل کر کام کرنے اور کووڈ۔ 19 کی پابندیوں کے باوجود محض 19 ماہ میں ایمرجنسی لینڈنگ فیلڈ تعمیر مکمل کرنے پر تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ کئی محکموں اور وزارتوں ، سرکار اور نجی شعبے اور سول اور دفاع کے درمیان تال میل کی یہ ایک شاندار مثال ہے۔ رکشا منتری نے کہا کہ تین کلو میٹر کی پٹی پر بھارتی فضائیہ کے طیارے کی لینڈنگ نئے بھارت کی ایک تاریخی نئی طاقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی آزادی کے 75 ویں سال اور 1971 کی جنگ میں بھارت کی فتح کے 50 ویں سال میں حاصل ہوئی ہے۔
جناب راج ناتھ سنگھ نے کووڈ۔ 19 عالمی سے پیدا ہونے والی صورتحال سے مقابلہ کرنے میں مرکزی رول ادا کرنے کے لئے بھارتی فضائیہ کی تعریف کی۔ رکشا منتری نے اسٹریٹجک اور اہم مقامات پر ایمرجنسی لینڈنگ فیلڈ پر فوکس کے ساتھ ملک بھر میں سڑکوں اور شاہراہوں کے نیٹ ورک کو فروغ دینے کے حکومت کے عزم کو دہرایا۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں سڑکوں، شاہراہوں اور پلوں کی مسلسل تعمیر سے ملک کی تعمیر سے متعلق حکومت کی عہد بندی کا پتہ چلتا ہے۔
سرحدی علاقوں کی ترقی کو حکومت کی ایک اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے جناب راج ناتھ سنگھ نے سرحدی بنیادی ڈھانچے کو مستحکم کرنے میں بارڈر روڈز آرگنائزیشن کے ذریعہ ادا کئے گئے اہم رول پر روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ مشرقی لداخ میں اُملنگلا پارک میں 19300 فٹ کی اونچائی پر تعمیر کی گئی دنیا کی سب سے اونچی گاڑیاں چلانے لائق سڑک اور اٹل ٹنل روہتانگ کا افتتاح ایسی چند مثالیں ہیں۔
بھارتی فضائیہ کے لئے 56 سی ۔ 295 ایم ڈبلیو ٹرانسپورٹ طیارے کی حصولیابی کے لئے کابینہ کی منظوری کا ذکر کرتے ہوئے رکشا منتری نے اس کو وزیر اعظم جناب نریند مودی وژن کے مطابق ’آتم نربھر بھارت‘ کی جانب ایک بڑا قدم قرار دیا۔ کیونکہ یہ طیارے کو میک انڈیا پہل کے تحت تیار کیا جائے گا۔
این ایچ اے آئی نے بھارتی فضائیہ کے لئے ای ایل ایف کے طور پر تین کلو میٹر کا ایک سیکشن تیار کیا ہے۔یہ بھارت مالا پری یوجنا کے تحت 765.52 کروڑ روپے مالیت والے اور 196.97 کلو میٹر کی مجموعی لمبائی والے گگریا۔ بکھاسر اور ستا۔ گاندھو سیکشن کے نئے تیار کئے گئے دو لین کے پیگڈ شولٹر کا ایک حصہ ہے۔ یہ کام جولائی 2019 میں شروع کیا گیا تھا اور جنوری 2021 میں مکمل ہوا۔
ایمرجنسی لینڈن پٹی کے علاوہ کندن پورہ، سنگھانیہ اور بکھاسر گاؤں میں مسلح دستوں کی ضرورت کے مطابق اس پروجیکٹ کے تحت تین ہیلی پیڈ بھی تعمیر کئے گئے ہیں۔
جل شکتی کے وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت، چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت اور چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل آر ایس بھدوریا ، دفاعی کے سکریٹری اور ڈی آر ڈی او کے چیئرمین ڈاکٹر جی ستیش ریڈی اور مرکزی و ریاستی حکومت کے دیگر سینئر افسر بھی ایمرجنسی لینڈنگ فیسی لٹی کے افتتاح کے دوران موجود تھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ۔ن ا۔
U-8822
(Release ID: 1753622)
Visitor Counter : 223