وزارت آیوش
آیوش کی وزارت آیوش نظام میں طلباء کی کیریر راہیں تلاش کرنے کے لئے پوری طرح تیار رہے
آیوش کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال 10ستمبر کو گواہاٹی میں ‘‘ آیوش کے نظام میں کیریر کو تابناک بنانا ’’ کے موضوع پر ایک کانفرنس کا افتتاح کریں گے
Posted On:
08 SEP 2021 7:07PM by PIB Delhi
نئی دہلی:08؍ستمبر 2021:
آیوش کی وزارت،آیوش نظام میں طلباء کو مزید شمولیت کے ساتھ منسلک کرنے اور کیریر کی راہیں بنانے کے لئے اب نئے راستے تلاش کر رہی ہے، اسی مقصد کو ہدف بناتے ہوئے وزارت ایک کانفرنس کا انعقاد کر رہی ہے جس کا موضوع ہے ‘‘ شمال مشرقی ریاستوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے آیوش سسٹمس ایجوکیشن انٹرپرینیور شیپ اور روزگار میں کیریر کو تابناک بنانا ’’ ۔
مذکورہ کانفرنس 10 ستمبر کو گوا ہاٹی آسام میں منعقد ہوگی ، آیوش کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال کو آیوش اداروں اور تحقیقی تنظیموں کے متعلقہ افسران کے ہمراہ اس کانفرنس میں طلباء سے براہ راست بات چیت کریں گے۔
ایسا پہلی مرتبہ ہے کہ آیوش کی وزارت کے ذریعہ ایک ایسی کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں طلباء اور ان کے کیریر کے مختلف متبادل اور اس شعبے میں اسٹارٹ اس کی صلاحیتوں پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے ۔
اگست میں ، آیوش وزارت کی جانب سے منعقد ایک کانفرنس میں سبھی شمال مشرقی ریاستوں کے آیوش اور صحت سے متعلق وزیروں نے شرکت کی تھی جس میں آیوش طبّی نظام کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا تھا ۔
جمعہ کو منعقد ہونے والی اس کانفرنس میں آیوش نظام میں مختلف کیریر کے امکانات پر بات چیت ہوگی ۔ اس بات چیت میں شمال مشرقی ریاستوں میں تعلیم، انٹرپرینیور شیپ اور روزگار پر توجہ مرکوز ہوگی ۔
آیوروید، ہومیو پیتھی،یونانی، سووا ریگپا ، سدّھا، یوگا اور نیچروپیتھی جیسے آیوش کے سبھی شعبوں میں ماہرین کے ذریعہ تعلیم اور کیریر سے متعلق مواقع کے موضوع پر تفصیلات پیش کی جائیں گی ۔ یہ ماہرین صنعتی نظریہ پر بھی تبادلہ کریں گے۔ اور نوجوان پیشہ ور افراد کے اپنے کاروبار اور اسٹارٹ اپس قائم کئے جانے کے امکانات پر بھی بات چیت کریں گے۔
اس تقریب میں مختلف شعبوں کے ماہرین کے ساتھ طلباء اور اسکالروں کی بات چیت کا ایک اجلاس بھی ہوگا ۔ اس کانفرنس میں شمال مشرقی ریاستوں پر گہرائی کے ساتھ توجہ مرکوز کی جائے گی اور اس میں آیور وید کے قومی ادارے کے ڈائریکٹر پروفیسر سنجیو شرما ، این آئی آئی آئی ،کو لکتہ کے ڈاکٹر سبھاس سنگھ نئی دہلی سی سی آر ایس ، ڈی جی ، پروفیسر عاصم علی خان، ڈی جی سی سی آر ایس ، چنئی پروفیسر ڈاکٹر کاناکولّی ، لیہ، این آر آئی ایس ڈائریکٹر ڈاکٹر پدما گرمیت اور دیگر افراد بات چیت میں شامل ہوں گے جس میں متعلقہ آیوش نظام میں ، ریسرچ اورتعلیم کے کیریر کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔
************
ش ح ۔ ش ر ۔ ر ب
U. No.8808
(Release ID: 1753523)
Visitor Counter : 118