نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

نائب صدر جمہوریہ نے 2024 کے پیرس اولمپکس  میں بھارت کے لئے  دوگنے تمغے  دلانے کے اپیل کی


پیرالمپکس  میں  بھارتی کھلاڑیوں کی کارکرکردگی  نے معذوری کے تئیں عوام  کی سوچ کو بدل دیا ہے: نائب صدر جمہوریہ

کھلاڑیوں کے لئے تمام تر ضروریات  پر احاطہ کرنے والی  تعمیر کا کام انجام دیں

انجنئرنگ کے شعبے کے گریجویٹس   حضرات کے لئے روزگار کے مواقع بڑھائے جانے کی اپیل کی

سائنس  اور ٹکنالوجی کے ایس آر ایم  انسٹی ٹیوٹ کے تیروچیر ا پلی  کیمپس کا افتتاح

دوسروں ، معاشرے اور ملک  کی اچھائی کے لئے اپنی تعلیم کا استعمال کریں  :  نائب صدر کی طلبا سے اپیل

سائنس اور ٹکنالوجی   کو عام آدمی کے ہر روز کے مسائل  کو حل  فراہم کرنے  چاہئیں: نائب صدر جمہوریہ

Posted On: 09 SEP 2021 12:33PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی 09 ستمبر2021: نائب صدر جمہوریہ ہند  جناب ایم وینکیا نائڈو نے آج   ٹوکیو اولمپکس میں   بھارتی کھلاڑیوں کی کارکردگی کی تعریف  کی اور اس بات کے لئے اپیل کی کہ 2024  کے  پیرس اولمپکس میں تمغوں کی تعداد کو دوگنا کیا جانا چاہئے۔  انہوں نے تمام شراکت داروں  نیز  پرائیویٹ سیکٹر سے بھی اپیل کی کہ وہ   نوجوان  اور امنگوں  بھرے ایتھلیٹس کے لئے تمام تر ضروریات پراحاطہ کرنے والی تعمیر کا کام انجام دیں ۔

چنئی راج بھون سے ورچوئلی طور پر سائنس اور ٹکنالوجی کے ایس آر ایم انسٹی  ٹیوٹ کے تری چیرا پلی کیمپس کا افتتاح کرتے ہوئے  نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ   ٹوکیو اولمپکس اور   پیرالمپکس میں  بھارت کے  کھلاڑیوں  کی شاندار کارکردگی نے    ہم سبھی ہم وطنوں کا دل جیت لیا ہے۔

ملک کو 19 تمغے دلانے  اور ملک کا نام روشن کرنے   کے ساتھ  وطن لوٹنے    پر بھارتی  پیرالمپکس   کھلاڑیوں  کی  ہمت اور استقلال کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی  مثالی کارکردگی نے  معذوری کے تئیں نہ صرف عوام کی سوچ کو بدل دیا ہے بلکہ  ایک بڑی کھیل  قوت  کے طور پر بھارت کے ابھرنے کی امیدیں  بھی جاگ گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  اونی لیکھرا اور نیرج چوپڑہ  جیسے کئی اور بھی  کھلاڑی ہیں جو  تمغے دلانے کے  لئے پر تو ل رہے ہیں ،جن کی   ذہانت   کو اس وقت  کامیابی کے ساتھ    پرورش  کی جاسکتی ہے۔ بشرطیکہ ایکو سسٹم  تیار کیا جائے ۔ انہوں نے مزید کہا  اور تمام تعلیمی اداروں سے اپیل کی کہ ہ واس سلسلے میں آگے آئیں ۔ انہوں نے تجویز  پیش کی کہ یونیورسٹیوں کو چاہئے کہ وہ بڑے  پیمانے پر  کبڈی اور کھوکھو جیسے  بھارت کے   روائتی کھیلوں کو فروغ دیں اور ان کو  دوبارہ  زندہ کریں ۔

ایک نئے  ابھرنے والے  اور امنگ بھرے  بھارت  کی تشکیل میں معیاری تعلیم کی اہمیت  کا ذکرکرتے ہوئے جناب نائیڈو  نے   یونیورسٹی اور کالجوں سے  پاس ہوکر نکلنے والے طلبا کے لئے روزگار بڑھانے کی بھی اپیل کی ۔اس سلسلے میں انہوں نے ایک مضبوط تعلیمی صنعتی کنکشن تعمیر کرنے کی ضرورت  پرزوردیا اور صنعت کے لئے درکار ہنر مندی  پر بھی توجہ دینے کی ضرورت  کی اپیل کی ۔

تیزی سے بدلتی ہوئی دنیا میں   جذباتی اور سماجی  ہنرمندی کی ضرورت  پر زوردیتے ہوئے جناب نائیڈو نے طلباسے کہا کہ وہ زندگی کے لئے ایک مثبت سوچ کو فروغ دیں اور  ملک کی تعمیر کے ایک بڑے مقصدکے  تئیں  اپنی خدمات پیش کریں ۔  انہوں نےطلبا سے  مزید کہا کہ وہ   دوسروں  کے علاوہ معاشرے  اور ملک  کی اچھائی کے لئے  اپنی تعلیم کے استعمال   کے لئے  لگاتار کوششیں کریں  ۔ 

تکشیلا اور نالندہ  جیسے  اداروں  کے ساتھ تعلیم میں بھارت کی مالامال اور مثالی تاریخ کا ذکر کرتے ہوئے  انہوں نے  اس ماضی کی  شان کو دوبارہ حاصل کرنے کی تلقین کی اور کہا کہ بھارت کو  دوبارہ وشو گرو  بنایا جائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ  حکومت کی  کوششوں   کو آگے بڑھانے  میں  پرائیویٹ سیکٹر کا رول اس وقت اہم ہوجاتا ہے جب  تعلیمی اعتبار سے بااختیار بھارت کے خواب کو  پورا کرنے کا معاملہ سامنے آتا ہے۔

ماحولیات او ر آب وہوا میں تبدیلی  پر منفی اثرات کو   کم کرنے کے لئے براہ راست ٹکنالوجیکل   اعتبار سے  ترقی کی ضرورت  پر زور دیتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ سائنس اور ٹکنالوجی کو   عام آدمی کے روزانہ کے مسائل کے حل فراہم کرنے چاہئیں اور مجموعی  معیار زندگی  بہتر بناناچاہئے ۔

نائب صدر جمہوریہ نے   کووڈ -19  کے سلسلے میں  کلینکل  ٹرائلس  پر حکومت کے ساتھ اشتراک کرنے میں  ایس آر ایم گروپ کی تعریف کی جو   عالمی وبا سے متاثر آبادی کے لئے سستی اور ضروری حفظان صحت کی سہولتوں میں مد د کررہا ہے ۔  گروپ کے بانی ڈاکٹر ٹی آر  پرویندھر    کے وژن اور  لیڈر شپ کی تعریف کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ  معیاری تعلیم  پر ایس آر ایم گروپ کی توجہ  حکومت کے  وژن کے مطابق  ہے ، جو آتم نربھر بھارت کی بنیاد ڈالے گا۔

انہوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ  کئی نامور سائنسدانوں اور قومی لیڈران   نیز نوبل انعام یافتہ ڈاکٹر  سی وی رمن  ،  سابق صدر جمہوریہ ہند ڈاکٹر  اے پی  جے عبدالکلام اور ڈاکٹر  آر وینکٹ رمن نے بھی   تروچیر اپلی  میں   تعلیم حاصل کی ۔ جناب نائیڈو نے امید ظاہر کی  کہ تروچیرا پلی میں ایس آر ایم کا نیا کیمپس   شہر کی مقبولیت میں  مزید اضافہ کرے گا۔  انہوں نے  انسٹی ٹیوٹ کو مشورہ دیا کہ وہ  قومی  ضرورتوں اور مقامی  اہمیت کو دیکھتے ہوئے ہنر مندی کے فروغ  کےشعبے کو ترجیح دیں ۔

 تعلیم میں دیہی شہری  فاصلے  کو کم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے سیکھنے کے ایک ایسے    نظام  میں  سماجی  تعاون کی ضرورت  پر زور دیا جس میں  طالب علم   کو  مرکزی حیثیت حاصل ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ میں  آپ سے اس بات کی اپیل کروں  گا کہ   اختراع  اور آزادی   پر زور دینے کے ساتھ اختراعی  انسٹرکشنل  پریکٹسز  کو  فروغ دیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ  طلبا میں  کمیوٹی سروس  اور  رضا کاری  کے  جذبے کو  بحال کرنے کے لئے بھی اہم ہے ۔

اس ورچوئل تقریب میں  تمل ناڈو  کے گورنر جناب بنواری لال  پروہت، ایس آر ایم  آئی ایس ٹی  کے بانی  اور  ممبر پارلیمنٹ جناب ٹی   آر  پاریویندھر ، ایس آر ایم آئی ایس ٹی کے  صدر جناب نرنجن، ایس آر ایم گروپس  اور راما پورم اور تریچی کیمپس کے  چئیر مین   ڈاکٹر آر شو  کمار  اور دیگر سرکردہ شخصیات نے ورچوئلی طور پر    شرکت کی ۔

 

 

 

ش ح۔ح ا ۔رم

2U-8816



(Release ID: 1753474) Visitor Counter : 190