وزارت خزانہ

انکم ٹیکس  محکمہ کا ای –فائلنگ پورٹل اپ ڈیٹ

Posted On: 08 SEP 2021 6:53PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 08؍ ستمبر :انکم ٹیکس محکمہ کے ای –فائلنگ پورٹل (www.incometax.gov.in)  کا آغاز 7جون ، 2021 کو ہواتھا۔ تب سے کئی ٹیکس دہندگان اور پیشہ وروں نے اس پورٹل میں ہونے والی خامیوں اور مشکلات کے بارے میں اطلاع دی ہے ۔ وزارت خزانہ  باقاعدہ طورپر انفوسیس  لمیٹڈ ، جوکہ اس پروجیکٹ کے لئے مینیجڈ  سروس پروائیڈر ہے ، کے ساتھ ان مسائل کے حل کی نگرانی کررہی ہے ۔

کئی تکنیکی مسائل کامسلسل حل نکالاجارہاہے اوراس پورٹل پرمختلف طرح کی فائلنگ سے متعلق اعدادوشمار میں  ایک مثبت رجحان نظرآیاہے ۔ستمبر ،2021میں 15.55لاکھ سے زیادہ کے یومیہ اوسط کے ساتھ 7ستمبر ، 2021تک 8.83کروڑسے زیادہ  ٹیکس دہندگان نے اس پورٹل پرلاگ- ان  کیاہے ۔ ستمبر 2021میں یومیہ انکم ٹیکس ریٹرن  (آئی ٹی آر)  فائلنگ بڑھ کر 3.2لاکھ ہوگئی ہے اور اے وائی 22-2021 کے لئے 1.19کروڑانکم ٹیکس ریٹرن (آئی ٹی آر) داخل کئے گئے ہیں ۔ ان میں سے 76.2لاکھ سے زیادہ ٹیکس دہندگان نے ریٹرن داخل کرنے کے لئے اس پورٹل کی آن لائن کا سہولت کا استعمال کیاہے ۔

یہاں ایک حوصلہ افزا بات یہ ہے کہ 94.88لاکھ سے زیادہ آئی ٹی آر الیکٹرانک طریقے سے تصدیق کئے گئے ہیں ، جوکہ سنٹرلائزڈ پروسیسنگ سینٹرکے ذریعہ نمٹانے (پروسیسنگ ) کے لئے ضروری ہے ۔ اس میں سے 7.07لاکھ آئی ٹی آر کو نمٹایاجاسکتاہے ۔

انکم ٹیکس محکمہ کے ذریعہ فیس لیس اسسمنٹ  /اپیل/ پنالٹی کارروائی کے تحت جاری کئے گئے 8.74لاکھ سے زیادہ نوٹس کو ٹیکس دہندگان دیکھ چکے ہیں ۔ ان نوٹس پر 2.61لاکھ سے زیادہ ردعمل درج کئے گئے ہیں ۔ ای –کارروائی کے لئے اوسطاً 8285نوٹس جاری کئے جارہے ہیں اور ستمبر 2021 میں یومیہ کی بنیاد پر  5889 ردعمل درج کئے جارہے ہیں ۔

7.86لاکھ  ٹی ڈی ایس اسٹیٹمنٹ  ، ٹرسٹوں  /اداروں کے رجسٹریشن  کے لئے 1.03لاکھ فارم 10اے ،  بقایہ تنخواہ کے لئے 0.87لاکھ فارم 10ای  ، اپیل کے لئے 0.10لاکھ فارم  35سمت کل 10.60لاکھ سے زیادہ  قانونی فارم جمع کئے گئے ہیں ۔

کل 66.44لاکھ ٹیکس دہندگان کے ذریعہ  آدھار-پین کو جوڑا گیا ہے اور 14.59 لاکھ سے زیادہ ای پین مختص کئے گئے ہیں ۔ ستمبر ، 2021میں یومیہ 0.50لاکھ سے زیادہ ٹیکس دہندگان کے ذریعہ ان دونوں سہولیات کا فائدہ اٹھایاجارہاہے ۔

اس بات کا اعادہ کیاجاتاہے کہ ٹیکس دہندگان کو کسی روک ٹوک کے بغیر فائلنگ کا ایک خوشگوار احساس  دلانے کے لئے انکم ٹیکس محکمہ  انفوسیس کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے ۔

****************

ش ح۔ف ا۔ع آ

U. NO. 8811



(Release ID: 1753451) Visitor Counter : 189