وزارت آیوش

آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید اور آسٹریلیا کی ویسٹرن سیڈنی یونیورسٹی کے درمیان آیوروید میں ایک تعلیمی عہدیدار مقرر کرنے کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے

Posted On: 07 SEP 2021 4:04PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،07 ستمبر،2021 /آیوش کی وزارت کے تحت آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید نے آسٹریلیا کی این آئی سی ایم  ویسٹرن سیڈنی یونیورسٹی کے تال میل سے ورچوئل وسیلے سے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے، جس کا مقصد آیوروید میں ایک تعلیمی عہدیدار کو مقرر کرنا ہے۔ مفاہمت نامے پر دستخط آیوش کی وزارت کے تحت آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید کی ڈائریکٹر  تنوجا نیساری اور ویسٹرن سیڈنی یونیورسٹی ، آسٹریلیا کے  وائس چانسلر  اور صدر پروفیسر برنی گلوور نے  آیوش کے سکریٹری ویدیہ راجیش کوٹیچا اور تجارت ، سیاحت ، سرمایہ کاری اور آسٹریلیا کے غیرملکی امور کے جناب ڈین تیہن کی موجودگی میں کیے گئے۔

یہ نیا تعلیمی ادارہ آیوروید میں تعلیمی اور اشتراک سے متعلق تحقیقی سرگرمیاں انجام دے گا جس میں جڑی بوٹیوں والی دوائیں ، یوگا اور تعلیمی معیارات قائم کرنا اور طویل مدتی و اوسط مدتی کورس اور تعلیمی رہنما خطوط بھی شامل ہیں۔  یہ آیوروید اکیڈمی کا شعبہ ویسٹرن سیڈنی یونیورسٹی کے این آئی سی ایم صحت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں قائم کیا جائے گا۔

ویسٹرن سیڈنی یونیورسٹی آسٹریلیا کے وائس چانسلر پروفیسر لنڈا ٹیلر اور وائس چانسلر اور ویسٹرن سڈنی یونیورسٹی آسٹریلیا کے صدر پروفیسر خطبہ استقبالیہ میں ، بارنی گلوور نے کہا کہ یہ قدم دونوں ممالک کو بہت زیادہ فائدہ پہنچائے گا اور تحقیق ، اختراع اور اشتراک کی حوصلہ افزائی کرے گا ، اور سماجی ترقی کے ساتھ ساتھ معاشی ترقی اور لوگوں کی صحت کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔ سکریٹریویدیاراجیشکوٹیچاکیطرفسےدیےگئےابتدائیوزارتیریمارکسنےچیئرایماویوکیضرورتپرزوردیااوروزارتآیوشکےتعاوناورتعاونکییقیندہانیکرائی۔

آیوروید اکیڈمک چیئر این آئی سی ایم ہیلتھ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں ویسٹرن سیڈنی یونیورسٹی کے ویسٹ میڈ کیمپس میں تین سال کی مدت کے لیے واقع ہوگی۔ اس اکیڈمک چیئر کے قیام کو مشترکہ طور پر وزارت آیوش اور ویسٹرنسڈنییونیورسٹیکیمالیاعانتسےکیجاتیہےاور 2022 کےاوائلمیںشروعہونےکیتوقعہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                             

U –8761

 



(Release ID: 1753412) Visitor Counter : 149