الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
ایف او ایس ایس 4جی او وی انوویشن چیلینج میں شرکت کی آخری تاریخ 15ستمبر 2021 تک بڑھا دی گئی
Posted On:
08 SEP 2021 4:58PM by PIB Delhi
نئی دہلی ، 08ستمبر ، 2021
وزارت الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی طرف سے ایک ورچوئل راؤنڈ ٹیبل مباحثہ ’حکومت میں مفت اور اوپن سورس سافٹ ویئر(ایف او ایس ایس)‘ کا اہتمام کیا گیا تاکہ الیکٹرونک اور انفارمیشن ٹیکنولوجی کی وزارت اور ایف او ایس ایس کو 22اپریل 2021کواپنائے جانے کے سلسلے میں اور گورننس اور حکومتی کام میں ایف او ایس ایس کے استعمال کے بارے میں آگاہی بڑھائی جاسکے۔
مائی جی او وی کی ساتویں سالگرہ کے موقع پر ،الیکٹرونک اور انفارمیشن ٹیکنولوجی (ایم ای ٹی وائی ) نے ایف او ایس ایس 4جی او وی انوویشن چیلنج لانچ کیا تاکہ 26جولائی 2021کو ہندوستانی ایف او ایس ایس ایکوسسٹم کی تعمیر اور حکومت میں مفت اور اوپن سورس سافٹ ویئر (ایف او ایس ایس) کو اپنانےکے عمل میں تیزری لائی جائے ۔
اس چیلنج کے ذریعے ، بھارت میں مختلف اختراع کاروں ، اسٹارٹ اپس ، ورکنگ پروفیشنلز ، ماہرین تعلیم اور طلباء کو دعوت دی جاتی ہے کہ وہ اپنی موجودہ ایف او ایس ایس پر مبنی اختراعات کو ظاہر کریں اور/یا کسٹمر ریلیشن شپ مینجمنٹ (سی آر ایم ) اور انٹرپرائز میں نئی ، قابل عمل ، اوپن سورس مصنوعات ایجادات بنائیں۔ صحت ، تعلیم ، زراعت ، شہری گورننس وغیرہ میں گورنمنٹ ٹیک کے لیے ممکنہ ایپلی کیشنز کے ساتھ ریسورس پلاننگ (ای آر پی) چیلنج کے فاتحین کو نقد انعامات اور انکیوبیشن سپورٹ ملے گی تاکہ وہ اپنی مصنوعات کو گورنمنٹ ای مارکیٹ (جی ای ایم) پر فہرسٹ میں شامل کر سکیں۔
اس چیلنج کو مزید فروغ دینے کےلئے شرکت کرنے اور جمع کرنے کی آخری تاریخ 15ستمبر 2021 تک بڑھا دی گئی ہے۔الیکٹرونکس اور انفارمیشن ٹیکنولوجی کی وزارت ایف او ایس ایس اختراع کاروں سے زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کرنے کی اپیل کرتی ہے جس سے ایف او ایس ایس انقلاب کو زیادہ سے زیادہ صلاحیتوں تک پہنچایا جا سکے۔
ش ح ۔ا م۔
U:8791
(Release ID: 1753300)
Visitor Counter : 169