مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

انڈیا پوسٹ پیمنٹز بینک، ایل آئی سی ہاؤسنگ فائننس نے ہوم لون فراہم کرانے کے لئے اسٹریٹجک شراکت داری کا اعلان کیا

Posted On: 07 SEP 2021 4:33PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  7 ستمبر 2021،    مواصلات کی وزارت کے محکمہ ڈاک کے  تحت کام کرنے والے انڈیا پوسٹ  پیمنٹز بینک (آئی پی پی بی) اور  مکانوں کے لئے قرض فراہم کرانے  والی ملک کی ممتاز کمپنی، ایل آئی سی  ہاؤسنگ فائننس  لمیٹیڈ (ایل آئی سی ایچ ایف ایل) نے آج آئی پی پی بی کے  4.5 کروڑ گاہکوں کو  ہوم لون  کے پروڈکٹ فراہم کرانے کے لئے  اسٹریٹجک شراکت داری کا اعلان کیا۔ 650 شاخوں اور 136000 سے زیادہ بینکنگ ایکسس پوائنٹس، کے زبردست  نیٹ ورک کے ساتھ آئی پی پی بی، پورے بھارت میں اپنے گاہکوں کے لئے  ایل آئی سی ایچ ایف ایل کے ہوم لون پروڈکٹ فراہم کرائے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001BT0I.jpg

 

مفاہمت نامے کے ایک حصے کے طور پر تمام طرح کے ہوم لون کی  کریڈٹ انڈر رائٹنگ  پروسیسنگ  اور تقسیم کا کام ایل آئی سی ایچ ایف ایل کے ذریعہ کیا جائے گا اور آئی پی پی بی  سورسنگ کے  لئے ذمہ دار ہوگا۔ ایل آئی سی ایچ ایف ایل کے ساتھ  اتحاد آئی پی پی بی کی اسٹریٹجی کا ایک حصہ ہے جس کے تحت وہ ملک بھر میں  مختلف قسم کے اپنے گاہکوں، خصوصی طور پر  محروم افراد کی  بینکنگ اور مالیاتی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے  اپنے پروڈکٹوں  اور خدمات  کو وسعت دینا چاہتا ہے۔ اس وقت آئی پی پی بی ممتاز بیمہ کمپنیوں کی شراکت داری میں  مختلف قسم کے جنرل اور لائف انشورنس پروڈکٹ  تقسیم کررہا ہے اور  آخری میل گاہکوں کے لئے  قرض کے پروڈکٹ فراہم کرانا ایک فطری توسیع ہے۔ آئی پی پی بی کے پاس تقریباً  دو لاکھ ڈاک ملازمین  (پوسٹ مین اور گرامین ڈاک سیوک) کی افرادی قوت ہے، جن کے پاس  مائیکرو اے ٹی ایم اور  بایو میٹرک آلات ہیں، جس کے ذریعہ وہ  ڈور اسٹیپ بینکنگ  سروس فراہم کراتے ہیں۔ یہ  ایل آئی سی ایچ ایف ایل کے مکانوں کے لئے قرض فراہم کرانے  میں اہم رول ادا کریں گے۔

ایل آئی سی ایچ ایف ایل کے ساتھ معاہدے کی اہمیت کے بارے میں آئی پی پی بی کے ایم ڈی اور ای سی او  جناب  جے وینکٹ رامو نے کہا ’’شمولیت والی ترقی حاصل کرنے کے لئے  مکان خریدنے کے لئے قرض  کی آسان رسائی  ایک اہم شرط ہے۔ اپنے قیام سے لیکر اب تک آئی پی پی بی نے  آخری میل تک  کم آمدنی والے اور محروم طبقات کے درمیان  ڈاک گھروں اور  ٹیکنالوجی سے چلنے والے بینکنگ سولیوشن کے بے مثال نیٹ ورک کے ذریعہ مالیاتی شمولیت  کو فروغ دینے  کے لئے عہد بند ہے۔ ایل آئی سی ایچ ایف ایل کے ساتھ  شراکت داری  آئی پی پی بی کے مختلف ضرورتوں والے گاہکوں کے لئے قرض  فراہم کرانے والے سب سے بڑے پلیٹ فارم بننے  کے سفر کا ایک اہم معاہدہ ہے ‘‘۔

ایل آئی سی  ہاؤسنگ  فائننس کے ایم ڈی اور سی ای او  جناب وائی وشوناتھ گوڑ  کے مطابق  آئی پی پی بی کے ساتھ اسٹرٹیجک مفاہمت نامے سےایل آئی سی ایچ ایف ایل کو بازار میں اپنی رسائی مزید گہری بنانے اور اپنے  ہوم لون پروڈکٹ کو  ملک کے ایسے علاقوں میں پہنچانے میں مدد ملے گی جہاں وہ اب تک نہیں پہنچا تھا۔

ایل آئی سی  ہاؤسنگ  فائننس لمیٹیڈ تنخواہ پانے والے افراد کے لئے  پچاس لاکھ روپے تک کا ہوم لون 6.66 فیصد  پر فراہم کراتا ہے۔ سود کی شرح کا انحصار  قرض  حاصل کرنے والی کی ، قرض کی صلاحیت پر ہوتا ہے جو کہ ان کے سی آئی بی آئی ایل نمبروں سے ظاہر ہوتی ہے۔

ایل آئی سی ایچ ایف ایل کا منفرد ہوم لون پروڈکٹ  ۔ گریہہ وریشٹھ خصوصی طور پر  پی ایس یو  بیمہ کرنے والوں، مرکزی / ریاستی حکومت، ریلوے، دفاع، بینکوں وغیرہ کے ایسے  ریٹائرڈ اور  زیر ملازمت ملازمین کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے جو  ڈیفائنڈ بنیفٹ پنشن اسکیم کے تحت پنشن کے مستحق ہیں۔ قرض کے آغاز میں  قرض دار کی عمر  65 سال تک ہوسکتی ہے اور  قرض  ادائیگی کی مدت  80 سال کی عمر  تک یا  زیادہ سے زیادہ 30 سال ہوسکتی ہے۔اس پروڈکٹ کے تحت ایل آئی سی ایچ ایف ایل قرض دار کو قرض ادائیگی کی مدت کے دوران  6 ای ایم آئی تک کی  ای ایم آئی سے چھوٹ دیتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-8758

                          



(Release ID: 1753029) Visitor Counter : 339