ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت

ماحولیات کے بارے میں پہلے بھارت۔ جاپان اعلی سطحی پولیسی مذاکرات کا انعقاد

Posted On: 07 SEP 2021 6:24PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  7 ستمبر 2021،    ورچوئل طریقے سے  بھارت کے ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا کی کی تبدیلی کے مرکزی وزیر جناب بھوپندر یادو اور جاپان کے ماحولیات کے وزیر جناب کوئیزومی شن جیرو کے درمیان  5 ستمبر 2021 کو پہلے بھارت۔ جاپان اعلی سطحی پولیسی مذاکرات کا انعقاد ہوا، جس میں  ہوا  کی آلودگی، پائیدار ٹیکنالوجی اور ٹرانسپورٹ، آب و ہوا کی تبدیلی ، سمندری کوڑا کچرا، فلورو کاربنس، سی او پی 26 وغیرہ  کے موضوعات پر  بات چیت کی۔

میٹنگ میں جناب بھوپندر یادو نے  ماحولیات کے بارے میں  بھارت۔ جاپان دوطرفہ تعاون کی اہمیت کا اعتراف کیا اور  بھارت میں نئی ٹکنالوجیز لانے میں جاپان کی کوششوں کی ستائش کی۔ انہوں نے  وزیراعظم کی قیادت میں  آب و ہوا کی تبدیلی سے نمٹنے کے سلسلے میں بھارت کی کامیابیوں پر بھی روشنی ڈالی۔

جناب یادو نے کہا کہ بھارت اور جاپان خصوصی طور پر سرکولر اکنومی اور وسائل کی صلاحیت، کم کاربن  کے اختراج والی ٹیکنالوجی، ہرین ہائیڈروجن وغیرہ سے متعلق دو طرفہ تعاون کو مستحکم کرنے کے امکانات کا پتہ لگا سکتے ہیں۔

کم کاربن کے اختراج والی ٹکنالوجی سے متعلق جاپان کی مہارت اور ٹیکنالوجی  کا ذکر کرتے ہوئے ماحولیات کے وزیر نے  جاپان سے درخواست کی کہ وہ  بھارت اور سویڈن کے ذریعہ چلائی جارہی ایک عالمی پہل ،  لیڈر شپ  گروپ  اور انڈسٹری ٹرانزیشن میں شامل ہونے پر غور کرے۔

جاپان کے  وزیر ماحولیات جناب کوئیزومی شن جیرو نے کہا کہ دونوں ممالک  جوائنٹ کریڈٹ میکانزم (جی سی ایم)،  کولیشن  فار ڈیزاسٹر ریزی لیئنس انفرا اسٹرکچر (سی ڈی آر آئی) کے ذریعہ دو طرفہ تعاون کو مضبوط کرسکتے ہیں اور جی ۔ 20 کے ذریعہ  منظور شدہ شعبوں ، خصوصی طور پر آب و ہوا، ماحولیات اور توانائی کے شعبے میں تعاون کے امکانات کا پتہ بھی لگا سکتے ہیں۔

فریقین نے ماحولیات  کے بارے میں دو طرفہ تعاون  کو مزید مستحکم کرنے اور  جے سی ایم سے متعلق بات چیت کو آگے بڑھانے  پر اتفاق کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-8755

                          



(Release ID: 1752968) Visitor Counter : 214


Read this release in: English , Hindi , Odia , Telugu