امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پچھلے  سیزن کے مقابلے  اس مرتبہ دھان کی خریداری  میں 16 فیصد   سے زیادہ  کا اضافہ 


خریف  کے  موسم میں سرکاری خریداری میں 130.47 لاکھ  کسانوں  کو فائدہ  پہنچا

ربیع کے موسم میں سرکاری خریداری  سے  49.20 لاکھ  کسانوں کو فائدہ ہوا

Posted On: 06 SEP 2021 5:41PM by PIB Delhi

      خریف کے موجودہ سیزن 21-2020 کے دوران 5 ستمبر  2021 تک دھان کی خریداری  889.62 ایل ایم ٹی  ( خریف کی فصل کی  718.09 ایل ایم ٹی  اور ربیع کی فصلوں کی 171.53 ایل ایم ٹی  ) ہوئی ہے جبکہ  پچھلے سال  یہ خریداری  764.39 ایل ایم ٹی  کی گئی تھی ۔

اس سے ایم ایس پی پر  167960.77 کروڑ  روپے  کی لاگت سے کے ایم ایس  کی خریداری کی گئی جس  سے تقریباً 130.47 لاکھ   کسانوں کو فائدہ پہنچا ہے ۔ دھان کی خریداری کے  ایم ایس  20-2019  کے دوران  773.45 ایل ایم ٹی  تک پہنچ گئی ہے جو اب تک کی سب سے زیادہ تعداد ہے ۔

image0018XQ4.png

اس سے ایم ایس پی 22-2021 کے دوران گندم کی خریداری  والی ریاستوں میں اب تک ( 18 اگست 2021 تک ) گندم کی 433.44 ایم ایل ٹی  کی تعداد خرید کی  جا چکی ہے ( یہ تعداد اب تک کی سب سے زیادہ   ہے کیونکہ 21-2020 آر ایم ایس  میں 389.93 ایل ایم ٹی  کی خریداری کی گئی تھی) جبکہ پچھلے سال یہ خریداری389.93  ایل ایم ٹی ریکارڈ کی گئی تھی ۔

آر ایم ایس کی   جاری  خریداری کے دوران ایم ایس پی پر 85603.57 کروڑ روپے کی لاگت سے  خریداری کی گئی ہے جس سے 49.20 لاکھ کسانوں کو فائدہ پہنچا ہے۔

image002O1H0.png

21-2020 کے فصل کے سال کے دوران، جس میں  خریف 21-2020 اور ربیع  2021 اور  موسم گرما کا 2021 کا سیزن شامل ہے، حکومت نے بااختیار ایجنسیوں کے زریعہ  6742.51 کروڑ روپے کی لاگت سے 1199713.15 ایم ٹی دالیں اور تلہن کی خریداری کی گئی جس سے تمل ناڈو، کرناٹک ، آندھر پردیش ، مدھیہ پردیش ، مہاراشٹر،گجرات، اتر پردیش، تلنگانہ ، ہریانہ ، اوڈیشہ اور راجستھان  میں 5 ستمبر 2021 تک 702368 کسانو ں کو فائدہ  ہوا ہے ۔

خریف مارکیٹنگ سیزن ( کے ایم ایس )  22-2021 کے سیزن میں تازہ فصلوں کے جلد آنے کی امید ہے  کرناٹک ریاست سے موصولہ تجویز کی بنیاد  پر کے ایم ایس 22-2021 کے دوران امدادی قیمت اسکیم ، پی ایس ایس کے تحت 40000 میٹرک  ٹن دالوں کی خریداری کی منظوری دی   گئی ہے ۔ پی ایس ایس  کے تحت  دوسری ریاستوں  میں بھی  دالوں ، تلہن  اور ناریل  کی خریداری کی   تجویز کو منظوری  دی جائے گی  ۔ تاکہ ایم اے کیو گریڈ کی فصلوں کی مقررہ ایم ایس پی  یہ خریداری  براہ راست  رجسٹرڈ کسانوں سے کی جا سکے ۔ یہ خریداری ایم ایس پی  پر اس  وقت  کی جائے گی  جبکہ متعلقہ ریاستوں /یو ٹی میں مارکیٹ کی قیمت  ایم ایس پی سے کم ہے۔

22-2021 کے سیزن کے لئے  تمل ناڈو سے 51000 ایم ٹی  کوپرا (ناریل ) کی خریداری  کی منظوری دی گئی ہے  جبکہ  5 ستمبر  2021 تک تمل ناڈو میں 8.30  ایم ٹی  کی ایم ایس پی  پر  0.09 کروڑ  روپے  کی لاگت  سے خریداری  کی گئی ہے  جس  سے 36 کسانوں کو فائدہ پہنچا ہے ۔

 متعلقہ ریاستوں مرکز کے زیر انتظام  علاقوں  میں سرکاری  خریداری کے لئے  تیاریاں کی جا رہی ہیں  تاکہ دالوں   اور  تلہن  کی کے  ایم ایس 22-2021 کی فصلوں  کی آمد کی بنیاد پر  متعلقہ  ریاستوں  کے ذریعہ  مقرر کی  جانے والی   تاریخ  سے خریداری شروع  کی جا سکے۔

image0038Y9E.png

 

*************

( ش ح ۔ و ا۔ ر ب(

U. No.8731

07.09.2021

 

 


(Release ID: 1752794) Visitor Counter : 204