خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت خوراک کو ڈبہ بندکرنے کی صنعتوں کی وزارت کے ذریعہ‘ خوراک کو ڈبہ بند کرنے کے  ہفتہ’  کااہتمام  کیا گیا


سوشل میڈیا کے ذریعہ خوراک کو ڈبہ بندکرنے کی  صنعتوں کے وزیرمملکت  کی  جانب سے ‘ خوراک کو ڈبہ بند کرنے کے  ہفتہ’ کا سرکاری طورپرآغاز کیاگیا

مدھیہ پردیش کے داموہ میں آئی آئی ایف ٹی کے ذریعہ ‘ون ڈسٹرکٹ ،ون پروڈکٹ ’ کے تحت  ٹماٹرکو ڈبہ بندکرنے اور اس کی قدروقیمت پرایک ویبنار کاانعقاد کیاگیا

وزارت کی ویب سائٹ پر  ‘آتم نربھرکمپنیوں ’کی کہانی کی سیریز کے تحت  محترمہ رادھیکا کامت کی

کامیابی کی کہانی کی اشاعت

 اڈیشہ ریاست میں 811 اپنی مدد  آپ گروپوں کے ممبروں کے لئے  گرام پنچایت سطح کی فیڈریشن کو 3.16کروڑروپے کی  بنیادی سرمایہ رقم منتقل کی گئی ہے

خوراک کو ڈبہ بندکرنے کی صنعت کے وزیرمملکت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے میسرز وبھوتی مارٹ پرائیویٹ لمیٹڈکے فوڈ پارک منیری ضلع مانڈلامدھیہ پردیش میں قائم کئے گئے خوراک  کو ڈبہ بندکرنے کے یونٹ کاافتتاح کیا

Posted On: 06 SEP 2021 8:36PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 06؍ ستمبر :ملک کی آزادی کے 75 سال منانے کے لئے بھارتی حکومت آزادی کا امرت مہوتسومنارہی ہے ۔ ان تقریبات کے ایک حصے کے طورپرخوراک کو ڈبہ کی وزارت 6ستمبرسے 12ستمبر 2021تک ‘ فوڈ پروسیسنگ ویک’ منارہی ہے جس کے تحت وزارت مختلف پروگرام منعقد کررہی ہے ۔

وزارت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک سرکاری ویڈیو کے ذریعہ بروز پیر 6ستمبر ، 2021 کو‘ فوڈ پروسیسنگ ویک ’ کا آغاز کیا۔اسی‘ آتم نربھرانٹرپرائزز ’سیریز میں وزارت کی ویب سائٹ پر پی ایم ایف ایم ای کی  اسکیم کا فائدہ حاصل کرنے والی محترمہ رادھیکاکامت کی کامیابی کی کہانی ک بھی شائع کیاگیا۔

مدھیہ پردیش داموہ میں خوراک کو ڈبہ بندکرنے کی ٹکنالوجی کے بھارتی انسٹی ٹیوٹ کے ذریعہ ‘ ون ڈکسٹرکٹ ، ون پروڈکٹ ’کے تحت ٹماٹرکو ڈبہ بندکرنے اور اس کی قدروقیمت پر ایک ویبنار بھی منعقد کیاگیا۔ 811 اپنی مدد  آپ گروپوں کے ممبروں کے لئے  گرام پنچایت سطح کی فیڈریشن کو 3.16کروڑروپے کی  بنیادی سرمایہ رقم منتقل کی گئی ہے۔

اسی سیریزکے تحت   خوراک کو ڈبہ بند کرنے کی صنعتوں کے   وزیرمملکت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے سینٹرل سیکٹراسکیم –پردھان منتری کسان سمپدا یوجنا کی سی ای ایف پی پی سی اسکیم کے تحت مدھیہ پردیش کے ضلع مانڈلا میں فوڈپارک منیری میں میسرز وبھوتی مارٹ پرائیویٹ لمیٹڈ کے خوراک کو ڈبہ بندکرنے کے یونٹ کا افتتاح کیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001XT0X.jpg

اس موقع پراظہارخیال کرتے ہوئے وزیرمملکت نے جدید پروسیسنگ سہولت کو فروغ دینے کے لئے فوڈ پروسیسنگ یونٹ کے پروموٹرس کی ستائش کی ۔ انھوں نے مزید کہاکہ یہ یونٹ آس پاس کے علاقوں میں روزگارکے مزید مواقع پیداکرے گااور کسانوں ، اپنی مدد آپ گروپوں اوربہت چھوٹے صنعت کاروں کو پروسیسنگ کے مواقع فراہم کرے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002C3US.jpg

مذکورہ یونٹ  12.90کروڑروپے کی مالیت والے ایک پروجیکٹ کے تحت قائم کیاگیاہے اوروزارت سے 4.65کروڑروپے کی گرانٹ حاصل ہوئی ہے ۔ اس یونٹ کی مجموعی پیداواری صلاحیت 4000لیٹرفی گھنٹہ ہے ۔ اس یونٹ سے 260افراد کو براہ راست اوربالواسطہ روزگاربھی فراہم ہوگا اور ان کسانوں کو بھی فائدہ پہنچے گاجو اپنی زرعی اشیاکے لئے بہترقیمتیں حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔

****************

 

 

 

ش ح۔ ش ر۔ع آ

U NO. 8732


(Release ID: 1752775) Visitor Counter : 221