وزیراعظم کا دفتر
تیرہویں(13) برکس چوٹی میٹنگ
Posted On:
07 SEP 2021 8:20AM by PIB Delhi
نئی دہلی 07 ستمبر2021: 2021 میں برکس کی صدارت کے حصے کے طورپر وزیراعظم جناب نریندر مودی ورچوئل فارمیٹ میں 9 ستمبر 2021 کو تیرہویں برکس چوٹی میٹنگ کی صدارت کریں گے۔ اس میٹنگ میں برازیل کے صدر عالیجناب جئیر بلوسو نارو ، روس کےصدر جناب ولادی میر پوتن ،چین کے صدر جناب شی جن پنگ اور جنوبی افریقہ کے صدر جناب سائبل راما فوسا شرکت کریں گے۔ بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر جناب اجیت ڈوبھال نئے ترقیاتی بینک کے صدر جناب مارکوس ٹرائجو ، برکس بزنس کونسل کے پروٹیمپور صدر جناب اونکار کنور اور برکس وومینس بزنس الائنس کی عبوری صدر نشین ڈاکٹر سنگیتا ریڈی ،چوٹی میٹنگ کے دوران لیڈروں کو ان کے متعلقہ ٹریکس کے تحت اس سال کے نتائج پر رپورٹس پیش کریں گی۔
اس چوٹی میٹنگ کا موضوع ہے : ‘‘‘BRICS@15: Intra-BRICS cooperation for continuity, consolidation and consensus’ (برکس @ 15تسلسل ، استحکام اور اتفاق رائے کے لئے انٹرا برکس تعاون ( بھارت نے اپنی صدارت کے لئے چار ترجیحی شعبوںکا ذکر کیا ہے ۔ یہ شعبے ہیں کثیر مقصدی نظام کی اصلاح ، انسداد دہشت گردی ، ایس ڈی جی کے حصول کے لئے ڈجیٹل اور ٹکنالوجیکل وسائل کا استعمال اور عوام سےعوام کے تبادلے کو بڑھانا ، ان شعبوں کے علاوہ لیڈران کووڈ -19 عالمی وبا کے اثرات پر بھی اپنے خیالات کا تبادلہ کریں گے اور دیگر موجودہ عالمی اور علاقائی امور پر بھی بات چیت کریں گے۔
یہ دوسرا موقع ہے جب وزیراعظم نریندر مودی برکس چوٹی میٹنگ کی صدارت کریں گے ۔اس سے پہلے انہوں نے 2016 میں گوا میں چوٹی میٹنگ کی صدارت کی تھی۔ اس سال برکس کی قیادت ہندوستان برکس کی پندرہویں سالگرہ کے موقع پر کررہا ہے۔
*************
ش ح۔ح ا ۔رم
U-8726
(Release ID: 1752733)
Visitor Counter : 261
Read this release in:
Marathi
,
Tamil
,
Malayalam
,
English
,
Hindi
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Kannada
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Odia
,
Telugu