سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

انسپائر ایوارڈز   -   مانک کی قومی سطح کی نمائش  میں پورے بھارت کے طلبا کی اختراعات پیش کی گئیں

Posted On: 04 SEP 2021 5:13PM by PIB Delhi

نئی دہلی،04 ستمبر ،2021   /  انسپائر ایوارڈز مانک کے لیے قومی سطح کی 8 ویں نمائش اور پروجیکٹ مقابلہ جس کا انعقاد آج کیا گیا اس میں ملک کی مختلف ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی نمائندگی کرنے والے 581 طلبا کے نت نئے خیالات کی نمائش کی گئی ۔

حکومت ہند کے سائنس و ٹکنالوجی کے محکمے کی سکریٹری ڈاکٹر رینو سوروپ نے سبھی شرکاء کو مبارکباد دی اور کہا کہ ملک میں نوجوان اختراع کاروں کی تخلیقی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کے لیے ایک بڑا معاشی نظام تشکیل دیا ہے۔ نوجوان اختراع کاروں کے لیے اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے ایک بڑا موقع ہے ۔ اس پروگرام کا مجموعی مقصد   ملک کے لاکھوں نوجوان ذہنوں کواختراع کے  سائنس و ٹکنالوجی میں اختراع کے لیے ترغیب دینی ہے مانک ملک بھر طلبا کو نت نئے خیالات فراہم کرتا ہے اور ذہین طلبا کو مواصلات میں آسانی فراہم کرتا ہے ۔ یہ طلبا اپنے نت نئے خیالات پیش کرتے ہوئے  ان خیالات کے بارے میں اپنے اساتذہ اور تربیت کاروں سے بات چیت کرتے ہیں اور عام لوگوں کی پریشانیاں دور کرنے میں ان کی مدد کرتے ہیں۔

این ایل ای پی سی کے آٹھویں ایڈیشن میں انسپائر ایوارڈ  - مانک کے تحت  منتخبہ طلبا کو 20-2019 کے مالی سال کے دوران  کووڈ – 19  کی وجہ سے پچھلے سال ان سرگرمیوں کو زیر التو رکھا گیا تھا۔ 1000 سے زیادہ طلبا نے آن لائن پروگرام میں شرکت کی، جو آج سے پانچ دن تک جاری رہے گا۔

این آئی ایف، کے چیئرپرسن ڈاکٹر پی ایس گوئل نے موجودہ صدی میں اختراع کی اہمیت کو دوہرایا ۔

 انسپائر ایوارڈز کی سربراہ محترمہ نمیتا گپتا نے حکومت ہند کے سائنس و ٹکنالوجی کے محکمے کے انسپائر ایوارڈز – مانک کے بارے میں بتایا کہ وبا کی وجہ سے پروگرام کو آگے لے جانے کے لیے ٹکنالوجی کے استعمال بذات خود پہلے کے ایڈیشن سے اس سال کے این ایل ای پی سی کے درمیان پوری طرح واضح فرق ہے ۔ ملک بھر کے ہزاروں طلبا ضلع ، ریاست اور قومی سطح کی نمائشوں اور پروجیکٹ مقابلوں میں حصہ لینے کے لیے اس موبائل ایپ کا استعمال کر رہے ہیں۔

این آئی ایس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر وپن کمار نے تمام متعلقہ فریقوں کے تعاون کا اعتراف کیا جو اس طرح ہیں ریاست کے مرکزی  افسران اور ضلعے کے مرکزی افسران ، اساتذہ، اسکول پرنسپل  والدین ، طلبا تربیت کار، اور ڈی ایس ٹی اور این آئی ایف کی ٹیمیں۔ یہ متعلقہ فریق اجتماعی طور پر اشتراک کر رہے ہیں۔ انہوں نے حکومت ہند کے  سائنس و ٹکنالوجی کے محکمے کے سابق سکریٹری پروفیسر آشوتوش شرما کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے انسپائر ایوارڈز -  مانک کو کامیاب بنانے کےلیے مصمم ارادہ کیا۔ 

 

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 

ش ح  ۔ اس۔ ت ح ۔                                            

U –8668


(Release ID: 1752714) Visitor Counter : 317