کوئلے کی وزارت

کوئلہ کی وزارت کی ناردرن کول فیلڈز لمیٹڈ(این سی ایل ) نے  ہزاروں گاؤں والوں کو فائدہ پہنچاتے ہوئے آزادی کا  امرت مہوتسو کے  جزوکے طورپر سنگرولی ضلع میں 2.25کروڑروپے کے سی ایس آر اقدامات کا افتتاح کیا

Posted On: 05 SEP 2021 1:40PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 05؍ ستمبر : کوئلے کی وزارت کے تحت  کول انڈیا لمیٹڈ (سی آئی ایل ) کی معاون کمپنی ناردرن کول فیلڈز لمیٹڈ (این سی ایل )نے سنگرولی کے دیہی باشندوں کو فائدہ پہنچانے کے لئے  2.25کروڑروپے کے برابرکے دیہی بنیادی ڈھانچہ ، تعلیم ، فروغ ہنرمندی ، خواتین امپاورمنٹ ،روزگار کی تخلیق ، صحت اور پینے کے صاف پانی کے التزام پر مرکوز مختلف سی ایس آراسکیموں اور پروجیکٹوں کو لانچ کیاہے ۔ عوام پرمرکوز ان پروگراموں کا آزادی کا امرت مہوتسو کے جزوکے طورپر شروع کیاگیاہے ۔

رکن پارلیمنٹ محترمہ ریتی پاٹھک نے سنگرولی ضلع میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی ، روزگارکے مواقع کی تخلیق اور جامع کمیونٹی ڈیولپمنٹ کی سمت میں این سی ایل کی کوششوں کی ستائش کی ۔ این سی ایل کے آزادی کا امرت مہوتسو کے جزوکے طورپر 1.6کروڑ روپے کی لاگت سے این سی ایل –سی ایس آرکے تحت سیمورپنچایت میں ایک نئی سڑک کی بھی تعمیر کی گئی ہے ، جس سے پالی ، سیمور اور قریبی علاقوں میں رہنے والے تقریبا 10ہزار گاؤں والوں کو فائدہ پہنچاہے ۔

مقامی خواتین /لڑکیوں کو اورزیادہ بااختیاربنانے اور انھیں خودکفیل بنانے کے لئے این سی ایل کے فی الحال جاری فروغ ہنرمندی پروگرام کے تحت مراکز میں تربیت یافتہ 27خواتین /لڑکیوں کو سیلائی مشین اور فروغ ہنرمندی سرٹیفیکٹ دیئے گئے ۔ چارسرکاری اسکولوں کو  جدید لیب آلات بھی دیئے گئے ، جس سے 500سے زیادہ طلباء  کو سائنس میں  پریکٹیکل  نالج حاصل کرنے میں مدد ملی ۔ اس کے علاوہ آس پاس کے علاقوں کے 1000سے زیادہ اسکولی بچوں کے لئے پینے کا محفوظ پانی یقینی بنانے کے لئے افسران کو آراومشین کے ساتھ 4واٹرکولر دستیاب کرائے گئے ۔

پروگرام کے دوران سنگرولی ضلع کی 10پنچایتوں میں واقع  43آنگن واڑیوں کے بچوں کے لئے بھی فلورمیٹ ، پلے اسکول سلائڈ ، برتن دیئے گئے ۔

سووچھ ابھیان کی مزید حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کوڑا جمع کرنے والی ایک گاڑی کو جھنڈی دکھائی گئی اور اس کے نودھیاپنچایت کے نمائندے کے سپرد کیاگیا۔ یہ گاڑی ہردروازے پرجاکر کوڑا اکٹھاکرے گی ۔ جس سے 5000سے زیادہ مقامی لوگوں کے لئے جینے کے صاف ستھرے ماحول کاراستہ روشن ہوسکے گا۔

این سی ایل –سی ایس آر کے تحت سنگرولی ضلع کے بھوودار گاوں میں واقع ایک اسکول کی چاردیواری کا افتتاح اور این سی ایل کے ذریعہ قائم کئے گئے کھادی اور ہینڈلوم مرکز ،جہاں تقریبا 30خواتین ٹریننگ لے رہی ہیں ، کا دورہ پروگرام سے دیگر اہم  حصے رہے ۔

این سی ایل کوئلے کی وزارت کے تحت سنگرولی میں واقع ایک منی رتن کمپنی ہے اور 10ہائیلی میکنائزڈ اوپن کاسٹ کوئلہ کانوں کو چلاتی ہے اور قومی سطح پرکوئلے کی پیداوارمیں  15فیصد کا تعاون دیتی ہے ۔ اس کمپنی نے  گذشتہ مالی سال کےدوران ملک میں 115 ملین ٹن سے زیادہ کوئلہ کا تعاون دیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/pic129PK.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/pic2H5H2.jpeg

 

****************

 

 

ش ح۔ م م ۔ع آ

U NO. 8680



(Release ID: 1752505) Visitor Counter : 233