کوئلے کی وزارت
کول انڈیا لمیٹڈ (سی آئی ایل) نے کوئلے کے وسائل کے وسیع جائزے کے لیے نئے سافٹ ویئر کا آغاز کیا
Posted On:
04 SEP 2021 5:03PM by PIB Delhi
نئی دہلی،04 ستمبر ،2021 / کوئلے کی وزارت کے تحت کول انڈیا لمیٹڈ سی آئی ایل نے ‘‘اسپیکٹرل ان ہانسمنٹ’’ (ایس پی ای) نام کے ایک نئے سافٹ ویئر کا آغاز کیا جس سے زیر زمین کوئلے کی باریک تہوں کی شناخت کرنے اور کوئلے کے وسائل کے جائزے میں بہتری لانے میں مدد ملے گی۔
اس سافٹ ویئر کو کوئلے کی تلاش کے عمل کے دوران زمین کی لرزش کے جائزے کا استعمال کرتے ہوئے کیا جائے گا۔
ایس پی ای سافٹ ویئر کا آغاز اس لیے بھی اہم ہے کہ کوئلے کے وسائل کی تلاش کے لیے زمین کی لرزش کے جائزے کی تکنیک کی کچھ حدیں ہیں جو اب اس نئے سافٹ ویئر سے دور ہو جائیں گی۔
سی آئی ایل کی تحقیق اور ترقی سے متعلق شاخ کانکنی کے منصوبہ بندی اور ڈیزائن سے متعلق مرکزی ادارے نے اپنی نوعیت کا یہ پہلا سافٹ ویئر تیار کیا ہے ۔ ادارے نے یہ سافٹ ویئر گجرات کے توانائی سے متعلق تحقیق اور بندوبست کے ادارے کے ساتھ مل کر تیار کیا ہے اور اب کمپنی اپنے حقوق املاک کے لیے بھی درخواست داخل کرے گی۔
ملک ہی میں تیار کیے گئے اس سافٹ ویئر سے کوئلے کی تلاش میں لگنے والے وقت کی بچت ہوگی اور لاگت میں بھی کمی آئے گی جس سے کوئلے کی پیداوار میں آتم نربھر بھارت مشن کو فروغ حاصل ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔
U –8665
(Release ID: 1752442)
Visitor Counter : 202