وزارت خزانہ
مرکزی وزیر خزانہ اور کارپوریٹ امور محترمہ نرملا سیتارمن نے آج محکمہ انکم ٹیکس کے دفتر کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھا
Posted On:
05 SEP 2021 12:07PM by PIB Delhi
نئی دہلی۔ 05 ستمبر مرکزی وزیر خزانہ اور کارپوریٹ امور محترمہ نرملا سیتارمن نے 5 ستمبر 2021 کو پلاٹ نمبر 4 ، 5 اور 6 ، انفینٹری روڈ ، بنگلور میں محکمہ انکم ٹیکس کے دفتر کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھا۔ وزیر موصوفہ نے اس مقام پر سنگ بنیاد کی تختی کی نقاب کشائی بھی کی۔ بنگلور سینٹرل پارلیمانی حلقہ کے معزز رکن پارلیمنٹ جناب پی سی موہن نے بھی اس موقع پر شرکت کی۔ سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں جناب ترون بجاج ، سیکرٹری ، ریونیو ، حکومت ہند ، جناب جے بی مہاپاترا ، چیئرمین سی بی ڈی ٹی اور جناب ایم اجیت کمار ، چیئرمین ، سی بی آئی سی نے بھی شرکت کی۔ محکمہ انکم ٹیکس کے نئے دفتر کی عمارت میں زیریں منزل کے علاوہ 18 منزل اور ایک تہہ خانے کی پارکنگ ہوگی۔
یہ عمارت کچھ اس طرح سے ہوگی جس میں زیادہ سے زیادہ قدرتی روشنی مل سکے گی اور اس کے گھر کی درجہ بندی IV کے مطابق ہوگی۔ اس عمارت میں بجلی کی پیداوار کے لیے سولر پینل کی سہولت موجود ہوگی اور اسے بارش کے پانی کے ذخیرہ کرنے کے نظام کے ساتھ ڈیزائن کیا جائے گا۔ استعمال شدہ پانی کو باغبانی اور دوہری پلمبنگ سسٹم کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ اس میں مقناطیسی فلٹر اور یو وی شعاع سے لیس ہوا کی صفائی کا مرکزی نظام ہوگا۔ اس عمارت کی تعمیر بنگلور پروجیکٹ سرکل ، سی پی ڈبلیو ڈی کے ذریعہ کی جائے گی۔
اس جدید ترین عمارت میں ترجیحی بنیادوں پر عوامی شکایات کا ازالہ کرنے کے لیے مخصوص عوامی رابطہ کا دفتر اور ٹیکس دہندگان کے لیے انتظار گاہ شامل ہے۔ اس میں پریشانی سے پاک ٹیکس دہندگان کی خدمات فراہم کرنے کے لیے مرکز برائے ٹیکس خدمات بھی موجودہوگا۔ مرکزی طور پر واقع اس دفتر کی عمارت ٹیکس دہندگان کے لیے ماحول دوست ہے۔ عمارت کا ڈیزائن اور جگہوں کا اختصاص کچھ اس طرح سے کیا گیا ہے جس سے محکمہ انکم ٹیکس کے افسران اور عملے کو اپنے کام کے لیے سازگار ماحول فراہم ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ج ا (
(05.09.2021)
U-8655
(Release ID: 1752371)
Visitor Counter : 217