بھارتی چناؤ کمیشن
اسمبلی حلقوں میں عارضی ویکنسی پُر کرنےاور التوا شدہ انتخاب کرانے کا جدول
Posted On:
04 SEP 2021 1:53PM by PIB Delhi
نئی دہلی،4 ستمبر2021: کمیشن نے پریس نوٹ نمبر ای سی آئی/پی این/61/ 2021، مورخہ 3 مئی 2021 کے ذریعے ملتوی شدہ انتخابات (جو کہ 16.05.2021 کو ہونا تھا) کو ملتوی کر دیا اوراین ڈی ایم اے/ایس ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ ، 2005 کے تحت لاک ڈاؤن/پابندیوں کا نوٹس لینے کے بعد اڈیشہ کے 110-پیپلی اور مغربی بنگال کے 58- جانگی پور اور 56- سمسیر گنج اسمبلی حلقوں (اے سی) میں انتخابات کی مدت بڑھا دی تھی۔ مزید یہ کہ کمیشن نے پریس نوٹ نمبر ای سی آئی/پی این/2021/64 مورخہ 5 مئی 2021 کے ذریعے مختلف ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں وبائی مرض کے مدنظر تمام مادی حقائق اور مختلف ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے چیف الیکٹورل افسران کے ان پٹ لینے کے بعد، ضمنی انتخابات کو ملتوی کر دیا تھا۔
آج کی تاریخ کے مطابق ملتوی ہونے والے تین انتخابات (دو مغربی بنگال اور ایک ریاست اڈیشہ )اور پارلیمانی حلقوں میں تین اور مختلف ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی قانون ساز اسمبلیوں میں 32 خالی ویکنسیاں ہیں۔
مختلف ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ضمنی انتخابات کے انعقاد کے امکانات کا جائزہ لینے کے لیے ، یکم ستمبر2021 کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ایک میٹنگ منعقد کی گئی جس میں چیف سیکریٹریز ، محکمہ صحت اور داخلہ امور کے سینئر افسران ، متعلقہ ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ڈی جی پیز اور متعلقہ ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے چیف الیکٹورل آفیسرزشامل تھے۔ چیف سیکریٹریز/چیف الیکٹورل آفیسرز نے اپنی ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کووڈ-l9 وبائی امراض ، سیلاب کی صورتحال اور مستقبل کے تہواروں کے پیش نظر ضمنی انتخابات کے انعقاد میں اپنی آراء، رکاوٹوں ، مسائل اور چیلنجز کا اشتراک کیا۔ متعلقہ انتخاب منعقد کرنے والی ریاستوں نے اپنے خیالات اور آراء تحریری طور پربھی بھیجی ہیں۔
آندھرا پردیش ، آسام ، بہار ، ہریانہ ، ہماچل پردیش ، مدھیہ پردیش ، میگھالیہ ، راجستھان ، تلنگانہ ، اتراکھنڈ ، اترپردیش کے چیف سیکڑریوں اور دادرہ اور نگر حویلی اور دمن اور دیو کے مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے مشیرنے سیلاب کی صورتحال ، تہواروں اور وبائی امراض سے متعلقہ رکاوٹیں کمیشن کے نوٹس میں لایئں۔ انہوں نے تجویز دی کہ تہواروں کے موسم کے اختتام کے بعد ضمنی انتخابات کرانا مناسب رہے گا۔
ان کے علاوہ ، کچھ ریاستوں نے کمیشن کو یہ بھی بتایا کہ حکومت ہند، مختلف تحقیقی اداروں ، تکنیکی ماہرین کی کمیٹیوں اور پیشہ ور افراد نے اکتوبر 19 کے بعد کووڈ-19 کی تیسری لہر کے امکان کی پیش گوئی کی ہے۔ ایم ایچ اے نے 28 اگست 2021 کو کوویڈ 19 کی روک تھام سے متعلق تفصیلی ہدایات بھی جاری کی ہیں۔
اڈیشہ کےچیف سکریٹری نے یہ بھی بتایا کہ کووڈ صورتحال قابو میں ہے اور انتخابات کرائے جا سکتے ہیں۔ چیف سکریٹری مغربی بنگال نے بتایا کہ کووڈ 19 کی صورتحال مکمل طور پر کنٹرول میں ہے۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ریاست میں سیلاب کی صورتحال نے انتخابات سے منسلک اسمبلی حلقوں کو متاثر نہیں کیا ہے اور ریاست انتخابات کے انعقاد کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ آئین ہند کے آرٹیکل 164 (4) کے تحت ایک وزیر جو مسلسل چھ ماہ کی مدت کے لیے ریاست کی قانون سازیہ کا رکن نہیں ہے، اس مدت کے اختتام پر وزیر نہیں رہ سکتا اوراس سے حکومت میں اعلیٰ انتظامی عہدوں پر آئینی بحران اور خلاپیدا ہو جائےگا جب تک کہ فوری طور پر انتخابات نہ ہوں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ انتظامی ضروریات اور عوامی مفاد کے پیش نظر اور ریاست میں اس طرح کے خلا سے بچنے کے لیے ، 159- بھبانی پور ، کولکتہ کے ضمنی انتخابات کرائے جا سکتے ہیں جہاں سے محترمہ ممتا بنرجی ، وزیراعلیٰ الیکشن لڑنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔
متعلقہ ریاستوں کے چیف سکریٹریوں اور متعلقہ چیف الیکٹورل آفیسرز کے ما حصل اور آراء کو مدنظر رکھنے کے بعد اور آئینی ضرورت اور خصوصی درخواست پر غور کرنے کے بعد، کمیشن نےریاست مغربی بنگال نے 159 بھبانی پور اے سی میں ضمنی انتخاب کرانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ دیگر 31 اسمبلی حلقوں اور 3 پارلیمانی حلقوں میں ضمنی انتخابات نہ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کووڈ-19 وبائی امراض سے بچانے کے لیے کمیشن نے بہت زیادہ احتیاطی تدابیر اختیار کی ہیں۔ ضمنی انتخاب کا جدول ضمیمہ -1 میں منسلک ہے۔
مزید یہ کہ کمیشن نے 3 اسمبلی حلقوں یعنی مغربی بنگال کے 56 سمسیر گنج ، 58- جنگی پور اور اڈیشہ کی 1 اسمبلی حلقہ 110-پپپلی میں بھی انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے جہاں 4 مئی 2021 کو کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق ملتوی ہونے والے انتخابات کو ملتوی کر دیا گیا۔ شیڈول ضمیمہ 2 میں دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں علحیدہ سے نو ٹیفیکیشن جاری کئے جا رہے ہیں۔
ان 3 اے سی کے امیدواروں/سیاسی جماعتوں نے پہلے ہی 29.04.2021 سے 03.05.2021 تک انتخابی مہم کا فائدہ اٹھایا ہے۔ اس کے پیش نظر ، کمیشن نے اب 20.09.2021 سے صرف ان حلقوں میں مہم چلانے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
الیکٹورل رول
مذکورہ اسمبلی حلقوں کے لیے شائع شدہ انتخابی فہرستیں بمطابق 01.01.2021 ان انتخابات کے لیے استعمال ہوں گی۔
الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں (ای وی ایم) اور وی وی پی اے ٹی۔
کمیشن نے تمام پولنگ اسٹیشنوں میں ضمنی انتخاب میں ای وی ایم اور وی وی پی اے ٹی استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ای وی ایم اور وی وی پی اے ٹی کی مناسب تعداد دستیاب کرائی گئی ہے اور تمام اقدامات کیے گئے ہیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ان مشینوں کی مدد سے انتخابات آسانی سے ہوں۔
ووٹرز کی شناخت
انتخابی تصویر شناختی کارڈ (ای پی آئی سی) ووٹر کی شناخت کا بنیادی دستاویز ہوگا۔ تاہم، درج ذیل شناختی دستاویزات میں سے کوئی بھی پولنگ اسٹیشن پر دکھایا جا سکتا ہے۔
I. آدھار کارڈ ،
II. منریگا جاب کارڈ ،
III. بینک/پوسٹ آفس کی طرف سے جاری کردہ تصویر کے ساتھ پاس بک ،
IV. وزارت محنت کی اسکیم کے تحت جاری کیا گیا،ہیلتھ انشورنس سمارٹ کارڈ،
V. ڈرائیونگ لائسنس،
VI. پین کارڈ،
VII. این پی آر کے تحت آر جی آئی کی طرف سے جاری کردہ سمارٹ کارڈ،
VIII. ہندوستانی پاسپورٹ،
IX. پنشن دستاویز تصویر کے ساتھ ،
X. فوٹو کے ساتھ سروس شناختی کارڈ جو ملازمین کو مرکزی/ریاستی حکومت/پی ایس یو/پبلک لمیٹڈ کمپنیوں کی طرف سے جاری کیا گیا ہے ، اور
XI. ارکان پارلیمنٹ/ایم ایل اے/ایم ایل سی کو جاری کردہ سرکاری شناختی کارڈ۔
مثالی ضابطہ اخلاق
ضلع میں انتخابی ضابطہ اخلاق 04.09.2021 سے فوری طور پر نافذ العمل ہو گا جس میں الیکشن کے لیے جانے والے اسمبلی حلقے کا پورا یا کوئی حصہ شامل ہو۔ کمیشن کی ہدایات کے مطابق جزوی ترمیم سے مشروط نمبر 437 /1/6این ایس ٹی/2016-سی سی ایس، مورخہ 29 جون ، 2017 (کمیشن کی ویب سائٹ پر دستیاب) ہے۔
کووڈ-19 کی مدت کے دوران ضمنی انتخاب /ملتوی شدہ انتخاب کے عمل کے دوران بروڈ گائیڈ لائنز کی پیروی کی جائے گی
کمیشن نے 21 اگست 2020 کو وسیع ہدایات جاری کی ہیں۔ اس کے علاوہ ، اس نے 09.10.2020 ، 09.04.2021،16.04.2021،21.04.2021 ، 22.04.2021،23.04.2021 اور 28.04.2021 کو مزید ہدایات جاری کی ہیں جو کمیشن کی ویب سائٹ eci.gov.in یا لنک https://eci.gov.in/candidate-political- parties/instructions-on-covid-19/ ، 2021 ، پردستیاب ہیں۔ علاوہ ازیں ایم ایچ اے نےکوویڈ مینجمنٹ کے لیے ٹارگٹڈ اور فوری اقدامات پر عمل درآمد کی ہدایات 30 ستمبر 2021 تک بڑھا دی ہیں۔ مزید یہ کہ ، کوویڈ 19 کے دوران مغربی بنگال میں عام انتخابات کے انعقاد سے متعلق کمیشن کی تمام ہدایات بھی ان ضمنی انتخابات/ملتوی شدہ انتخابات کے لیے لاگو ہوں گی۔
تمام شراکت داروں کو ان ہدایات پر عمل کرنا ہو گا۔ متعلقہ ریاستی حکومت ان ہدایات کے مطابق تمام مناسب اقدامات/کاروائیاں کرے گی۔
1
|
نامزدگی
|
نامزدگی سے پہلے اور بعد کے دوران جلوس، عوامی میٹنگ کی اجازت نہیں/آر او کے دفتر کے 100 میٹرکےدائرےمیں صرف تین گاڑیوں کی اجازت ہے۔ کسی بھی صورت میں نامزدگی کے لئے کسی جلوس کی قطعی اجازت نہیں ہو گی۔
|
2
|
انتخابی مہم کی مدت
|
|
(اے) میٹنگ برائے
|
|
(i) احاطے کے اندر
|
اجازت شدہ صلاحیت کا 30 فیصد یا 200 افراد، دونوں میں سےجو بھی کم ہو۔ میٹنگ میں شرکت کرنے والوں کی تعداد کے شمار کا حساب رکھنے کے کئےایک رجسٹر بنایا جائے گا۔
|
|
(ii) احاطے سے باہر
|
اسٹار مہم کاروں کی صورت میں صلاحیت کا 50فیصد(کووڈ- 19رہنما خطوط کے مطابق) 1000افراد اور دیگر تمام صورتوں میں صلاحیت کا 50فیصد یا 500 افراد۔ دونوں صورتوں میں ، اجازت شدہ تعداد جو بھی کم ہو۔ پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جائے گا اور پولیس کی نگرانی ہوگی۔ گراونڈ میں داخل ہونے والے لوگوں کی گنتی کی نگرانی کی جائے گی۔ محاصرے/رکاوٹ کے اخراجات امیدوار/پارٹی برداشت کرے گی۔ ریلیوں کے لیے صرف وہی میدان استعمال کیے جائیں گے جو مکمل طور پر گھیرے میں لیے ہوئے ہیں۔
|
|
(بی) اسٹار مہم کار
|
کووڈ 19 وبائی امراض کے تناظر میں قومی /ریاستی تسلیم شدہ جماعتوں کے ان ضمنی انتخابات کے لیے اسٹار مہم چلانے والوں کی تعداد 20 اور غیر تسلیم شدہ رجسٹرڈ جماعتوں کے لیے 10 تک محدود ہے۔
|
|
(سی) روڈ شو
|
کسی روڈ شو کی اجازت نہیں ہوگی اور نہ ہی موٹر/بائیک/سائیکل ریلیوں کی اجازت ہوگی۔
|
|
(ڈی) اسٹریٹ کارنر میٹنگ
|
زیادہ سے زیادہ 50 افراد کو اجازت دی جائے گی (جگہ کی دستیابی اور کووڈ-19 ہدایات کی تعمیل سے مشروط)
|
|
(ای) ڈور ٹو ڈور مہم
|
امیدواروں/ان کے نمائندوں سمیت 5 افراد کے ساتھ ڈور ٹو ڈور مہم۔
|
|
(ایف) ویڈیو وین کے ذریعے مہم
|
ایک کلسٹر پوائنٹ میں 50 سے زیادہ ناظرین کو جگہ کی دستیابی اور کووڈ گائیڈ لائنز کی تعمیل کے مطابق اجازت نہیں ہوگی۔
|
|
(جی) مہم کے لیے گاڑیوں کا استعمال۔
|
امیدوار/سیاسی جماعت کے لیے اجازت دی گئی کل گاڑیاں (سٹار کمپینر کو چھوڑ کر):- 20۔زیادہ سے زیادہ تعداد فی گاڑی کی اجازت والے افراد کی صلاحیت کا 50 فیصد
|
3
|
خاموشی کا دورانیہ
|
خاموشی کا دورانیہ رائے شماری ختم ہونے سے 72 گھنٹے قبل ہے۔
|
4
|
انتخابی دن کی سرگرمیاں
|
1۔ زیادہ سے زیادہ 2 گاڑیوں میں سے ہر ایک میں3 افراد کی اجازت ہوگی۔ قابل اطلاق موجودہ ہدایات کے مطابق سیکورٹی۔
2. پولنگ اسٹیشن پر پولنگ ڈے کی سرگرمیاں ای سی آئی کی ہدایات کے مطابق
|
5
|
ووٹوں کی گنتی کا دن
|
ڈی ای اوز ہجوم کو روکنے کے لیے مناسب اقدامات کریں۔ گنتی کے دوران ہر وقت سماجی دوری اور دیگر کووڈ حفاظتی پروٹوکول پر سختی سے عمل کیا جائے۔
|
6 ۔اس طرح کی تمام سرگرمیوں پر کووڈ 19 کے رہنما اصولوں کے مطابق سختی سے تعمیل کیا جائے گا۔ کووڈ-19 پروٹوکول کے مطابق سماجی دوری اور ماسک ، سینیٹائزرز، تھرمل سکیننگ، فیس شیلڈ، دستانے وغیرہ کے استعمال پر عمل کرنا ہوگا۔ ایس ڈی ایم اے، کووڈ پروٹوکول کی پاسداری کو یقینی بنانے کے لیے تمام احتیاطی اور تخفیفی اقدامات کے لیے ذمہ دار ہے۔ چیف سیکرٹری اور ڈی جی اور ضلعی سطح کے حکام کووڈ 19 کے رہنما خطوط کی نگرانی ، ذمہداری اور تعمیل کے ذمہ دار ہوں گے۔
7 ۔اگر کوئی امیدوار یا سیاسی جماعت مذکورہ ہدایات میں سے کسی کی خلاف ورزی کرتی ہے تو متعلقہ امیدوار/پارٹی کو اس حلقہ/ضلع ریلیوں، میٹنگوں وغیرہ کے لیے مزید اجازت نہیں دی جائے گی۔
8۔تمام پولنگ اہلکار اور انتخابی عہدیداران بشمول پرائیویٹ افراد جو کہ ڈیوٹی میں مصروف ہوں، ان کی خدمات لینے سے پہلے دونوں ویکسین لگائی جائے گی۔
9۔امیدوار/انتخابی ایجنٹ/پولنگ ایجنٹ گنتی ایجنٹ/ڈرائیور وغیرہ جو بھی عوام یا انتخابی عہدیداروں کے ساتھ رابطے میں آرہا ہے اسے دونوں ویکسین لگوانی ہوگی۔
10۔ہر پولنگ اسٹیشن کے لیے ایک ہیلتھ ورکرکوبحیثیت کوویڈ نوڈل آفیسر مقرر کیا جائے گا۔
11۔سی ایس/ڈی جی اور متعلقہ ڈی ایم/ایس پی مناسب احتیاطی اقدامات کریں گے اور ضروری انتظامات کریں گے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ پول سے پہلے اور بعد میں پول سے متعلق کوئی تشدد نہ ہو۔
12۔وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایڈوائزری کی روشنی میں ، ایف سی آئی ابھرتی ہوئی صورتحال پر کڑی نظر رکھے گا اور آئندہ انتخابات کے لیے رہنما اصولوں کو مزید سخت کر سکتا ہے۔
ضمیمہ- 1
مغربی بنگال میں159 بھبانی پور اے سی میں ضمنی انتخاب کا شیڈول-
انتخابی واقعہ
|
تاریخ اور دن
|
گزٹ نوٹیفکیشن جاری کرنے کی تاریخ
|
06.09.2021،بروز پیر
|
نامزدگیوں کی آخری تاریخ
|
13.09.2021، بروز پیر
|
نامزدگیوں کی جانچ پڑتال کی تاریخ
|
14.09.2021، بروز منگل
|
امیدواروں کی دستبرداری کی آخری تاریخ
|
16.09.2021، بروز بدھ
|
پولنگ کی تاریخ
|
30.09.2021، بروز جمعرات
|
ووٹوں کی گنتی کی تاریخ
|
03.10.2021، بروز اتوار
|
وہ تاریخ جس سے پہلے انتخابی عمل مکمل ہوگا
|
05.10.2021، بروز منگل
|
ضمیمہ- 2
مغربی بنگال میں 56-سمسیر گنج اور 58- جنگی پور اسمبلی حلقوں اور اڈیشہ میں 110-پپپلی اے سی میں انتخابات کا جدول، جہاں ملتوی شدہ انتخابات نہیں کرائے گئے تھے۔
انتخابی واقعات
|
تاریخ اور دن
|
پولنگ کی تاریخ
|
30.09.2021، بروز جمعرات
|
ووٹوں کی گنتی کی تاریخ
|
03.10.2021، بروز اتوار
|
وہ تاریخ جس سے پہلے انتخابی عمل مکمل ہوگا
|
05.10.2021، بروز منگل
|
*****
U.No.8691
(ش ح - اع - ر ا)
(Release ID: 1752203)
Visitor Counter : 232