وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

پیسیفک ایئر چیفس سمپوزیم 2021 (پی اے سی ایس۔ 21)

Posted On: 03 SEP 2021 4:08PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  3 ستمبر 2021،    چیف آف ایئر اسٹاف (سی اے ایس)ایئر چیف مارشل آر کے ایس بھدوریا، پی وی ایس ایم، اے وی ایس ایم، وی ایم، اے ڈی سی نے جوائنٹ  بیس پرل ہاربر۔ ہیکم، ہوائی میں 30 اگست سے 2 ستمبر 2021 تک منعقد ہونے والے  پسیفک ایئر چیفس سمپوزیم 2021 (پی اے سی ایس 21) میں شرکت کی۔ ’’علاقائی استحکام کے لئے پائیدار تعاون‘‘  کے موضوع پر  منعقدہ تقریب میں  بھارت بحرالکاہل خطے کے ممالک کے فضائیہ کے سربراہان نے شرکت کی۔ ایس اے ایس  کو سمپوزیم کے لئے ڈین نامزد کیا گیا تھا۔

اس سمپوزیم میں  علاقائی سلامتی  اور فضائی  حدود کے بارے میں بیداری  انسانی نوعیت کی اور  آفت سے راحت کی کارروائیوں کے لئے  ان ملکوں  فضائی افواج  کے درمیان تعاون  کے پہلوؤں  سے متعلق موضوعات پر  پینل ڈسکشن ، ٹیبل ٹاک مشقوں  اور کلیدی خطبات کے ذریعہ  فیصلے کئے گئے۔

سپموزیم میں شرکت کے علاوہ  سی اے ایس نے امریکی فضائیہ کے جونیئر چیف آف اسٹاف جنرل  چارلس کیو براؤن اور پیسیفک ایئر فورسز کے کمانڈر  جنرل کینتھ ایس ولسباخ سے ملاقات کی۔ انہوں نے  11 دیگر ممالک کے  فضائیہ کے سربراہان کے ساتھ  دفاعی تعاون اور سلامتی  کے بارے میں دو طرفہ اور  کثیر فریقی  میٹنگوں کا بھی انعقاد کیا۔

پی اے سی ایس 2021 میں شرکت سے  باہمی مفاہمت میں اضافے  اور ہم خیال ممالک  کے درمیان تعلقات کو گہرا کرنے کے لئے ایک موقع فراہم کرایا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Photo(4)2NA4.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Photo(3)(1)RP3M.jpeg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

 

U- 8616

                          


(Release ID: 1751755) Visitor Counter : 259