وزارت آیوش
آیوش کے وزیر سربانند سونووال نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید، جے پور میں امراض کش دواؤں کی تقسیم کے لیے مہم شروع کی
وزیر نے آیوروید برادری سے ہاتھ ملا کر کام کرنے کی اپیل کی تاکہ بھارت آیوروید اور یوگ کے اپنے قدیم علم کے ذریعے دنیا کی قیادت کر سکے
Posted On:
03 SEP 2021 3:20PM by PIB Delhi
آیوش اور بندرگاہ، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے وزیر جناب سربانند سونووال نے ’آزادی کا امرت مہوتسو‘ کے حصہ کے طور پر نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید (این آئی اے)، جے پور میں آیوش امراض کش دواؤں اور غذا اور طرز زندگی سے متعلق تحریری گائیڈ لائنس کی تقسیم کی مہم شروع کی۔ اس مہم کے تحت اگلے ایک سال میں ملک بھر کے 75 لاکھ لوگوں کو سنش منی وٹی، اور اشو گندھا گھن وٹی کی تقسیم کی جائے گی۔ سنش منی کو گڈوچی یا گیلوئے گھن وٹی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ تقسیم میں بزرگ (60 سال اور اس سے زیادہ عمر کے لوگ) آبادی اور صف اول کے کارکنان پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔
جناب سونووال نے مجمع سے خطاب کرتے ہوئے ملک بھر میں آیوروید کے پیغام کو پھیلانے کی اہمیت پر زور دیا تاکہ ہر کوئی اسے اپنی زندگی کے ایک حصہ کے طور پر اپنا سکے اور صحت مند ملک کے ہدف کو حاصل کر سکے۔
مرکزی وزیر نے پوری آیوروید برادری سے ہاتھ ملا کر کام کرنے کی بھی اپیل کی تاکہ بھارت آیوروید اور یوگ کے اپنے قدیم علم کے ذریعے دنیا کی قیادت کر سکے۔
مرکزی وزیر نے این آئی اے اسپتال کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے طلباء اور اسپتال کے ملازمین کے ساتھ بات چیت کی۔ وہ اسپتال کی صاف صفائی سے کافی متاثر ہوئے۔ سنٹرل کونسل فار ریسرچ اِن آیورویدک میڈیسن (سی سی آر اے ایس) کے ذریعے آیوروید امراض کش دواؤں کے کٹ اور گائیڈ لائنس تیار کیے گئے ہیں۔
امراض کش دواؤں اور غذا اور طرز زندگی سے متعلق رہنما خطوط کو تقسیم کرنے کی مہم بھارت کی آزادی کے 75 سال پورے ہونے کے موقع پر حکومت ہند کے ذریعے شروع کی گئی ’آزادی کا امرت مہوتسو‘ مہم کا ایک حصہ ہے۔ سال بھر چلنے والی یہ مہم اگست 2022 تک جاری رہے گی جب بھارت آزادی کی 75ویں سالگرہ منائے گا۔
وزارت آیوش کو ’وائی-بریک‘ موبائل ایپلی کیشن شروع کرنے، کسانوں اور عوام کے لیے ادویاتی پودوں کی تقسیم اور مختلف ویبنار سمیت کئی سرگرمیوں کو آگے بڑھانے کے لیے 30 اگست سے 5 ستمبر، 2021 تک ایک ہفتہ کی گئی ہے۔
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U:8613
(Release ID: 1751749)
Visitor Counter : 251