دیہی ترقیات کی وزارت
آزادی کا امرت مہوتسو کے جز کے طور پر قومی سطح پر منریگا استحقاق بیداری افتاح منایا گیا
استحقاق بیداری مہم مستحقین کو منریگا اسکیم کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کا اہل بنائے گی
Posted On:
03 SEP 2021 1:22PM by PIB Delhi
آزادی کا امرت مہوتسو کے جز کے طورپر ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں استحقاق بیداری ہفتہ کا اہتمام کیا تاکہ مہاتما گاندھی این آر ای جی ایکٹ کے تحت محنت کشوں کو ان کے حقوق استحقاق کے بارے میں با خبر کیا جاسکے۔یہ ہفتہ 27 اگست سے 2 ستمبر 2021 کے درمیان منایا گیا ۔مہاتما گاندھی این آر ای جی اےاس ایکٹ کے متعدد التزامات کے ذریعہ روزگار کے متلاشیوں کو کئی طرح کے قانونی استحقاق دیتا ہے ۔
سکم کے مغربی ضلع میں اہلکار مہاتما گاندھی نریگا محنت کشوں سے رابطہ کررہے ہیں تاکہ انہیں اس قانون کے تحت حاصل حقوق اور استحقاق کے بارے میں بتاسکے۔
ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعہ متعدد اقدامات کئے گئے ہیں تاکہ مذکورہ قانون سے متعلق استحقاق عوام تک پہنچ سکیں۔ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے اپنے متعلقہ اضلاع ،بلاکوں اور گرام پنچایتوں میں متعدد طرح کی سرگرمیاں انجام دیں۔محنت کشوں کو سہولت باہم پہنچانے کیلئے متعدد اضلاع میں گرام پنچایت بھونوں میں گرام سبھاؤں کا انعقاد کیا گیا جب کہ کچھ اضلاع میں کام کی جگہوں پر محنت کشوں کے ساتھ رابطہ کیا گیا ۔ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے مہاتما گاندھی نریگا کے مستحقین ،عملہ اور اہلکاروں نے جوش و خروش کے ساتھ ان سرگرمیوں میں حصہ لیا ۔یہ استحقاق بیداری مہم مستحقین کو اس لائق بنائے گی کہ وہ مہاتما گاندھی این آر ای جی اسکیم سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھاسکیں۔
ڈنگر پور ضلع میں گرام پنچایت سمیتی نے منریگا محنت کشوں کیلئے استحقاق بیداری مہم کا اہتمام کیا۔
انڈیا 75@ آزادی کا امرت مہوتسو 75 ہفتوں پر مشتمل ایک تقریب ہے جس کا آغاز وزیر اعظم نے 12 مارچ 2021 کو کیا تھا۔
************
ش ح ۔ م م ۔ م ش
U. No.8608
(Release ID: 1751676)
Visitor Counter : 325