وزارت خزانہ

وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتارمن نے 11 ویں برطانیہ- انڈیا اقتصادی اور مالیاتی مذاکرات میں ہندوستانی وفد کی قیادت کی

Posted On: 02 SEP 2021 7:28PM by PIB Delhi

نئی دہلی،2 ستمبر2021:11 واں ہندوستان-برطانیہ اقتصادی اور مالیاتی مکالمہ (ای ایف ڈی) آج یہاں منعقد ہوا ، جس کی صدارت ورچول طور سے، ہندوستان کی خزانےاور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتارمن اور برطانیہ کے ٹریژری چانسلر جناب رشی سنک نے کی۔

بھارتی وفد میں آر بی آئی کےگورنر، ایس ای بی آئی کےچیئرمین، آئی ایف ایس سی اے کے چیئرمین، اقتصادی امورکے سیکریٹری اور وزارت خزانہ ، وزارت خارجہ اور برطانیہ میں بھارتی ہائی کمیشن کے دیگر نمائندے شامل تھے۔

برطانیہ کے وفد میں گورنر بینک آف انگلینڈ ، سی ای او فنانشل کنڈکٹ اتھارٹی ، اقتصادی امور کے سیکرٹری اور ایچ ایم ٹی برطانیہ کے دیگر نمائندے شامل تھے۔

مذاکرات میں دوسری باتوں میں کے علاوہ،جی 20 اور سی او پی 26 اقتصادی تعاون سمیت کثیرالجہتی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فریقین نے فن ٹیک سروس اور گفٹ سٹی ، سالانہ انڈیا یوکے فنانشل مارکیٹ ڈائیلاگ اور مالیاتی منڈیوں میں اصلاحات کے لیے جاری اقدامات پر خصوصی زور دیتے ہوئے مالیاتی خدمات کے تعاون کو آگے بڑھانے پر غور کیا۔ بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور پائیدار فنانس اور کلائمیٹ فنانس کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ہند-برطانیہ فنانشل شراکت داری (آئی یو کے ایف پی) اور ہند-برطانیہ پائیدار فنانس ورکنگ گروپ کے تحت نجی شعبے کے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ کلائمیٹ فنانس لیڈر شپ انیشیٹو (سی ایف ایل آئی) انڈیا پارٹنرشپ کا آغاز آج دونوں فریقوں نے کیا ہے جس کا مقصد مالیاتی اداروں ، کارپوریٹس اور موجودہ پائیدار مالیاتی اقدامات کے ساتھ مل کر کام کرنا ہے تاکہ ہندوستان میں سرمائے کو متحرک کرنے کی کوششوں کو تیز کیا جاسکے۔ دونوں فریقوں نے کثیر الجہتی اور نجی ذرائع سے مالیات کو متحرک کرنے اور متعلقہ تجربے کے اشتراک کے لیے مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا جس میں برطانیہ کے آئندہ خودمختار گرین بانڈ کے اجراء کا معاملہ بھی شامل تھا۔

گیارہویں معاشی اور مالیاتی مذاکرات مرکزی وزیر خزانہ اور برطانیہ کے خزانے کے چانسلر کے مشترکہ بیان کو اپنانے اور کلائمیٹ فنانس لیڈرشپ انیشیٹو (سی ایف ایل آئی) انڈیا پارٹنرشپ پر مشترکہ بیان جاری کرنے کے ساتھ اختتام پذیر ہوئے۔

انسلاک:

1. 11 ویں ہندوستان-برطانیہ اقتصادی اور مالیاتی مکالمہ کا مشترکہ بیان۔

2. کلائمیٹ فنانس لیڈرشپ انیشیٹو شراکت داری کا مشترکہ بیان۔

*****

U.No.8590

(ش ح - اع - ر ا)   



(Release ID: 1751595) Visitor Counter : 207