سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

آتم نربھر بھارت کے رُخ پر سرگرم عمل ہونے کے لئے مرکز اور ریاستوں کے درمیان تعاون کی ضرورت ہے تاکہ سائنسی صلاحیتوں اور نئی صنعتوں کی شناخت کی جا سکے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

Posted On: 02 SEP 2021 4:00PM by PIB Delhi

سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، ارضیاتی علوم کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)،  وزیر اعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلائی امور کے مملکتی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج زور دے کر کہا کہ نوجوان محققین اور با صلاحیت خواتین سائنسدانوں کے ساتھ صنعتکاروں اور نئی صنعتوں کی شناخت کرنے کیلئے جو نئے خیالات کو عملی جامہ پہنانے کے حامل ہوں، عوام تک پہنچنے  کی ضرورت ہے۔ یہ کام مرکز اور ریاستوں کے درمیان مسلسل رابطہ کاری کے ذریعے کیا جائے تاکہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ’’ آتم نربھر بھارت ‘‘ کے خواب کو شرمندہ تعبیر کیا جا سکے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001SSVL.jpg

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ایک سال تک جاری رہنے والے 'وگیان اتسو' کا افتتاح کرتے ہوئے جس کا اہتمام  سائنس اور تیکنالوجی (ایس اینڈ ٹی) کی تمام کونسلوں کی شرکت کے ساتھ 'آزادی کا امرت مہوتسو' منانے کے لئے کیا گیا ہے، کہا کہ سائنس اور ٹیکنالوجی وزیر اعظم مودی کے آتم نربھر بھارت کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کیلئے انتہائی اہم  ہے جس میں ریاستی ایس اینڈ ٹی کونسلوں کا اہم کردار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سائنس اور ٹیکنالوجی خود انحصار ہندستان کے لئے ایک بنیادی پیشگی ضرورت ہے  اور ملک مرکز اور ریاستوں کی مربوط کوششوں کے ذریعے سائنس کی دنیا میں ایک بڑا کردار ادا کرنے جا رہا ہے۔

 

وزیر اعظم کی 75 ویںیوم آزادی کی تقریر کا حوالہ دیتے ہوئے ڈاکٹر سنگھ نے اس بات پر زور دیا کہ ہندستانی آزادی کے 75 سال کا جشن صرف ایک تقریب تک محدود نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ نئے عہد کے ساتھ آگے بڑھنے کے لئے لازمی طور پر بنیادی کام کیا جانا چاہیے۔ یہاں سے آغازکرتے ہوئے  اگلے 25 برسوں کا سارا سفر نئے ہندستان کی تخلیق کے امرت عہد سے عبارت ہے جب ہم ہندستانی آزادی کی صد سالہ تقریب منائیں گے۔  اگلے 25 برسوں کے روڈ میپ کا تعین تمام شعبہ ہائے زندگی میں سائنسی اور تکنیکی اختراعی کوششوں کے ذریعہ کیا جائے گا۔

حکومتِ مدھیہ پردیش کے محکمہ سائنس و ٹیکنالوجی اور بہت چھوٹی،  چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کے وزیر جناب اوم پرکاش سکھلیچہ نے ملک میں سائنس اور ٹیکنالوجی کی تمام ٹیکنالوجیوں کی نقشہ سازی کی ضرورت پر زور دیا تاکہ ریاستوں کو تمام شعبوں میں اپنی پیشرفت کے لئے ایس اینڈ ٹی کی دریافتی کوششوں سے استفادہ کرنے میں مدد ملے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002S18C.jpg

محکمہ سائنس و ٹیکنالوجی اور شعبہ بائیو ٹیکنالوجی کی سکریٹری ڈاکٹر رینو سوروپ

نے کہا کہ ریاستوں کے پورے ایس ٹی آئی  ماحولیاتی نظام کو سامنے لانے کیلئے شناخت شدہ موضوعات کے ذریعے وگیان اتسو اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ایک بڑا رابطہ قائم کرنے کے قابل ہو جائے گا اور یقینی طور پر قومی ترقی کا باعث بنے گا۔

 

ریاستی ایس اینڈ ٹی کونسلوں کے ذریعے کئی ریاستوں میں حوصلہ افزا نتائج سامنے آرہے ہیں اور یہ پروگرام ملک میں ایس اینڈ ٹی ماحولیاتی نظام کو مزید فروغ دے گا۔ اس خیال کا اظہار محکمہ سائنس و ٹیکنالوجی کی سائنسدان  اور مشیر  ڈاکٹر دیب پریا دتہ نے کیا۔ یہ وگیان اتسو  اگست 2022 تک تمام ریاستوں کی شرکت کے ساتھ منایا جائے گا۔

 

<><><><><>

 

 

ش ح،ع س، ج

U.No. : 8572



(Release ID: 1751497) Visitor Counter : 135