وزارت دفاع
اتراکھنڈ کے سیلاب سے متاثر دھار چولا میں سڑک کا رابطہ بحال کرنے کے لیے بی آر او ٹیم کے 80 ملازمین دن رات کام میں مصروف
Posted On:
02 SEP 2021 10:29AM by PIB Delhi
اہم نکات:
- مسلسل بارش، بادل پھٹنے اور اچانک سیلاب کے حالات پیدا ہو جانے کے سبب پتھورا گڑھ-توا گھاٹ قومی شاہراہ کا 500 میٹر حصہ پانی میں بہہ گیا، جس کی وجہ سے شاہراہ کا ایک حصہ ٹوٹ گیا اور آمد و رفت رک گئی۔
- اترا کھنڈ کے وزیر اعلیٰ جناب پشکر سنگھ دھامی نے دھار چولا کا دورہ کیا اور بارڈ روڈ آڑگنائزیشن (بی آر او) ملازمین سے گفتگو کی۔
- سڑک کا رابطہ بحال کرنے کے لیے بی آر او ٹیم کے 80 ممبران کو تعینات کیا گیا ہے۔ وہ ملبہ صاف کرنے والی مشینوں اور جے سی بی کی مدد سے سڑک کو درست کرنے میں مصروف ہیں۔
- بی آر او نے پیدل چلنے کے لیے راستہ بنا لیا ہے اور دور دراز کے گاؤوں میں انسانی مدد کے تحت کھانے کے پیکٹ تقسیم کیے ہیں۔
اگست، 2021 کے آخری ہفتہ میں پتھورا گڑھ ضلع کے دور دراز کے دھار چولا قصبہ کو بے انتہا بارش کا سامنا کرنا پڑا۔ بھاری بارش کے ساتھ اچانک سیلاب کے حالات بھی پیدا ہو گئے۔
سب سے زیادہ نقصان 30 اگست، 2021 کو ہوا، جب اچانک سیلاب اور بادل پھٹنے سے پتھورا گڑھ-توا گھاٹ قومی شاہراہ کا تقریباً 500 حصہ پانی میں بہہ گیا۔ یہ واقعہ دوباٹ علاقہ میں 98 سے 102 کلومیٹر کے درمیان کے حصے میں ہوا، جہاں سڑک کا ایک ٹکڑا پانی میں بہہ گیا تھا۔ اس کی وجہ سے قومی شاہراہ کے اس اہم حصے میں سڑک کا رابطہ ٹو ٹ گیا۔
اس ناگہانی اور سنگین صورتحال سےنمٹنے کے لیے بی آر او نے پروجیکٹ ہیرک کی ایک خصوصی ٹیم کو تعینات کر دیا، تاکہ مرمت کا کام فوراً شروع کیا جا سکے اور راستے سے ملبہ ہٹا دیا جائے۔ اس وقت بی آر او ٹاسک فورس کے 80 ممبران ملبہ ہٹانے والی مشینوں اور جے سی بی کی مدد سے سڑک رابطہ کو جلد از جلد بحال کرنے میں دن رات لگے ہیں۔
اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ جناب پشکر سنگھ دھامی نے یکم ستمبر کو پتھورا گڑھ ضلع کے دھارچولا کا دورہ کیا اور 30 اگست، 2021 کو آئے سیلاب اور بادل پھٹنےکے بعد وہاں جاری باز آبادکاری کے کاموں کا جائزہ لیا۔ بی آر او ٹاسک فورس کے کمانڈر نے پتھورا گڑھ-توا گھاٹ سڑک کے ٹوٹنے اور بی آر او کے ذریعے کیے جانے والے باز آبادکاری کے کاموں کے بارے میں وزیر اعلیٰ کو معلومات فراہم کی۔
دریں اثنا، بی آر او نے ٹوٹے حصہ میں پیدل چلنے کا راستہ تیار کر دیا ہے، تاکہ لوگ پیدل آ جا سکیں۔ اس کے علاوہ بی آر او نے انسانی مدد کے تحت مقامی لوگوں کو کھانے کے پیکٹ بھی پہنچائے ہیں۔ چنوتی بھرے حالات کے باوجود سڑک کو جلد از جلد کھولنے کے لیے بی آر او کے سبھی افسر اور ملازمین موقع پر موجود ہیں اور دن رات کام میں لگے ہیں۔
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U:8574
(Release ID: 1751435)
Visitor Counter : 251