وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
مویشی پروری اور ڈیری کے محکمے(ڈی اے ایچ ڈی) اور دیہی ترقی کے محکمے (ڈی او آر ڈی)نے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے
مفاہمت نامے میں ایس ایچ جی کے اراکین کو مویشیوں کے وسائلی افراد اور ’اے-ہیلپ‘ کے ذریعے بنیادی خدمت فراہم کرنے والے کے طور پر استعمال کرنے کو یقینی بنانا ہے
ڈی اے ایچ ڈی اور این آر ایل ایم کی منتقلی ڈی اے ایچ ڈی کی اسکیموں کے دائرہ کار میں وسعت نیز پائیداری میں اضافہ کرے گی
Posted On:
01 SEP 2021 5:22PM by PIB Delhi
نئی دہلی،یکم ستمبر2021: آزادی کا امرت مہوتسو کے ایک حصے کے طور پر مویشی پروری اور ڈیری کے محکمے کے سکریٹری جناب اتل چترویدی اور دیہی ترقی کے محکمے کے سکریٹری جناب انل سنہا نے، ڈی اے ایچ ڈی اور ایم او آر ڈی کے درمیان ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے ہیں۔ اس کا مقصد مویشی پروری اور ڈیری کے محکمے (ڈی اے ایچ ڈی) اور دیہی ترقی کی وزارت کے قومی دیہی مویشیوں کے مشن(این آر ایل ایم) کے انضمام کے ذریعے دیہی اقتصادی پیشرفت کے لیے ایس ایچ جی پلیٹ فارم کی راہ ہموار کرنا ہے۔اس مفاہمت نامے پر آج کرشی بھون میں ماہی گیری، مویشی پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا اور دیہی ترقی اور پنچایت راج کے مرکزی وزیر جناب گری راج سنگھ کی موجودگی میں دستخط کئے گئے۔
ماہی گیری، مویشی پروری اور ڈیری کے وزیر مملکت ڈاکٹر آر مروگن، دیہی ترقی کے وزرائے مملکت جناب فگن سنگھ کلاستے اور سادھوی نرنجن جیوتی بھی اس موقع پر موجود تھے۔
- مویشی پروری اور ڈیری کا محکمہ مختلف مداخلتوں اور ہراول پروگراموں کے ذریعے زرعی برادری کو روزگار اور صنعتکاری کے زیادہ مواقع فراہم کر رہا ہے جن میں اے ایچ آئی ڈی ایف (مویشی پروری کے بنیادی ڈھانچے کے لیے ترقیاتی فنڈ)، ڈی آئی ڈی ایف (ڈیری، بنیادی ڈھانچے کا ترقیاتی فنڈ)، این ای ڈی سی پی (قومی مویشی بیماریوں کے کنٹرول کا پروگرام) برائے ایف ایم ڈی (ٹانگوں اور منھ کی بیماری) اور بیوروسیلوسس وغیرہ شامل ہیں۔
- حال ہی میں حکومت نے مویشیوں کے خصوصی شعبے کا ایک پیکیج کے نفاذ کو منظوری دی ہے جس میں درج ذیل موجودہ اسکیموں کے مختلف عناصر کا احیا اور از سر نو تشکیل کے ذریعے مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کرنا ہے تاکہ مویشی پروری اور ڈیری کی ترقیات پر ملک بھر میں آئندہ پانچ برس کے لیے توجہ مرکوز کی جاسکے جس کا آغاز 2020-21 سے ہوگا۔
- دیہی ترقیات کا محکمہ بھی مختلف پروگراموں کے ذریعے دیہی بہتری کے لیے اسی طرح کے پلیٹ فارم پر کام کر رہا ہے جس میں روزی روٹی کی سرگرمیوں، خاص طور پر مویشیوں کے شعبوں میں زیادہ خواتین ملوث ہوں گی۔
- لہٰذا ڈی اے ایچ ڈی اور ڈی او آر ڈی کی کاوشوں کو مزید بامقصد اور فعال بناکر کسانوں کی مدد کرنے کے عام مقصد کے تناظر میں نیز مویشیوں کے شعبے کے ذریعے ان کی آمدنی کو دوگنا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
مفاہمت نامے کے مطابق ایس ایچ جی کے اراکین کو مویشیوں کے وسائلی افراد اور بنیادی خدمات فراہم کرنے والوں کے طورپر خدمات کے لیے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو کہ ’’اے-ہیلپ‘‘ (صحت اور مویشیوں کی پیداوار میں توسیع کے لیے منظور شدہ ایجنٹ) جیسے نامی نئے خصوصی منظور شدہ ماڈل کے ذریعے کیا جائے گا۔ یہ ماڈل ڈی اے وائی- این آر ایل ایم کے تحت موجودہ تیار کردہ کیڈر کو استعمال کرتے ہوئے ملک بھر میں نافذ کیا جائے گا جو اے-ہیلپ ورکر کے طور پر مزید تربیت اور منظوری فراہم کرکے مویشیوں(پشو سکھی) کے لیے ہوگا۔
دین دیال انتودیہ یوجنا – قومی دیہی مویشی مشن (ڈی اے وائی- این آر ایل ایم) بیک ورڈ اور فارورڈ، دونوں روابط کے ذریعے مویشیوں کے شعبے کی مدد کر رہا ہے۔ بیک ورڈ روابط کے تحت پشو سکھی کے کیڈر کے ذریعے مدد فراہم کی جارہی ہے جو ڈھانچہ ساز ماڈلس کے ذریعے تربیت حاصل کر رہے ہیں جو کہ تربیت اور صلاحیت سازی کی تیاری کا ایک حصہ ہے نیز وہ پشو پاٹھ سالہ کے ذریعے مہیلا کسانوں کو مدد فراہم کرکے خدمات فراہم کر رہے ہیں اور کسانوں کے گھر پر ہی خدمات دستیاب ہے۔ اس مشن میں 40 ہزار سے زیادہ پشو سکھی شامل ہیں۔ یہ ملاپ ان کمیونٹی کے کیڈرس کے ذریعے ڈی اے ایچ ڈی کی اسکیموں کےدائرہ کار کو وسعت دینے میں مدد کرے گا اور کیڈرس کے لیے اعزازی کمائی میں بھی مددگار ہوگا لہٰذا اس طرح سے ان کی پائیداری کو استحکام ہوگا۔
ماہی گیری، مویشی پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیر پرشوتم روپالا نے اجاگر کیا کہ ڈی اے ایچ ڈی اور ڈی آر ڈی کی کاوشوں کو، خاص طور پر کسانوں کی مدد کرنے اور مویشی کے شعبے کے ذریعے ان کی آمدنی کو دوگنا کرنے کے تناظر میں یکجا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
دیہی ترقی اور پنچایت راج کے مرکزی وزیر جناب گری راج سنگھ نے اس مفاہمت نامے پر دستخط کرنے کے لیے دونوں محکموں کو مبارکباد دی اور دیہی خوشحالی کو بڑھانے اور موجودہ وسائل کے انتہائی کارآمد استعمال کے عام مقصد کے تئیں دونوں محکموں کے مشترکہ اور موثر کام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
*****
U.No.8542
(ش ح - اع - ر ا)
(Release ID: 1751292)
Visitor Counter : 252