وزارتِ تعلیم

نئی تعلیمی پالیسی 2020 ہندوستان کو تعلیم کا عالمی سپرپاور بنائے گی-مرکزی وزیر تعلیم


جناب دھرمیندر پردھان نے این سی ای آر ٹی کے 61ویں یوم تاسیس کے موقع پر ورچوئلی خطاب کیا

Posted On: 01 SEP 2021 5:07PM by PIB Delhi

نئی دہلی،یکم ستمبر2021:   مرکزی وزیر تعلیم اور مہارت کی فروغ کے وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے این سی ای آر ٹی کے 61ویں یوم تاسیس سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے خطاب کرتےہوئے کہا کہ نئی تعلیمی پالیسی 2020 ہندوستان کو تعلیم کا عالمی سپر پاور بنائے گی۔ اس موقع پر تعلیم کے وزراء مملکت جناب سبھاش سرکار اور ڈاکٹر راج کمار رنجن سنگھ نیز وزارت اور این سی ای آر ٹی کے سینئر عہدیدار بھی موجود تھے۔

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے جناب پردھان نے اس موقع پر این سی ای آر ٹی کو مبارکباد دی اور تعلیمی معیار کو بہتر بنانے میں این سی ای آر ٹی کی کاوشوں کو سراہا۔ متبادل تعلیمی کلینڈر کے لیے اسکولی تعلیم کے لیے قومی نصاب فریم ورک تیار کرنے سے سفر کا آغاز کرنے پر این سی ای آر ٹی کے سنگ میل کو تسلیم کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ  قومی تعلیمی پالیسی 2020 میں بیان کرنے کے مطابق تعلیم میں وسیع تر تبدیلی لانے کے لیے این سی ای آر ٹی کو کمربستہ ہونا چاہیے۔

جناب سبھاش سرکار نے اس موقع پر مبارکباد دی۔ انھوں نے تین ہنسوں کے لوگواور موٹو کی اہمیت کو اجاگر کیا جس کا ترجمہ کریں تو اس کا مطلب نکلتا ہے ’آموزش کے ذریعے زندگی لافانی‘ انھوں نے این سی ای آر ٹی کی انتہائی اہم یاد رکھنے والی خدمات کی ستائش کی جو کہ تحقیق، ترقی اور تربیت کا وسائل کا مرکز ہے۔ انھوں نے کہا کہ نشٹھا اقدام کے تحت 42 لاکھ اساتذہ کو تربیت دی گئی ہے۔ انھوں نے پیشے وارانہ اور رسمی تعلیم کو مربوط کرنے کے کردار پر زور دیا تاکہ آتم نربھر بھارت اور اسکل انڈیا کا مقصد حاصل کیا جاسکے۔ انھوں نے یاد دہانی کرائی کہ وزیر اعظم نے کہا تھاکہ قومی تعلیمی پالیسی نئے ہندوستان کے لیے حصہ رسدی کرے گی۔ اس سلسلے میں این سی ای آر ٹی کا کردار ناقابل گزیر ہے۔

ڈاکٹر آر کمار رنجن نے کہا کہ یوم تاسیس کا دن ماضی کو یاد کرنے، حال کو دیکھنے اور مستقبل کے لیے منصوبہ بندی کرنے کا ایک موقع ہے۔ انھوں نے این سی ای آر ٹی میں باقاعدگی کے ساتھ مشمولات کے احیاء اور اختیار میں لچک کی ستائش کی جو آموزش کی کاوشوں میں حصہ رسدی کرتے ہیں۔ اپنے اسکول کے دنوں کی یاد تازہ کرتے ہوئے انھوں نے امید ظاہر کی کہ اسکولوں میں آموزگاروں کے مابین متعلقہ اشیاء کا احساس نئے نصاب کے ذریعے  تعلیم میں شامل کیا جائے گا اس سے سوستھ بھارت پروگرام کے تصور کو استحکام بھی ملے گا۔

این سی ای آر ٹی کے ڈائرکٹر (آزادانہ چارج) پروفیسر سریدھرسریواستو نے کونسل کی گذشتہ چھ دہائیوں کی کامیابیوں کا مختصر جائزہ پیش کیا جن میں قانون ساز اکائیوں کی تشکیل۔ اجمیر، بھوپال، بھوبھنیشور، شیلانگ اور میسور میں تعلیم کے علاقائی اداروں کے ساتھ ساتھ نئی دلّی میں سی آئی ای ٹی اور بھوپال میں پی ایس ایس سی آئی وی ای شامل ہیں۔ ایک مرکزی قومی تنظیم ہونے کے ناتے کونسل مہارت، مساوات، مشمولات اور معیار کو اسکولی تعلیم میں فروغ دینے کے تئیں پر عزم ہیں۔ این سی ای آر ٹی ، بالمشافحہ اور آن لائن موڈس، دونوں میں تحقیق، نصاب کی تحقیق اور ترقی، نصاب متن جاتی اور تربیتی مشمولات کے شعبوں میں کام کر رہی ہے۔ حالیہ اہم اقدامات میں قومی کامیابی کے سروے (این اے ایس) کے ذریعے طالب علموں کو جائزہ قدر لینا شامل ہے۔ آموزشی ماحصل کی فروغ، اسکولی تعلیم کے تمام مرحلوں کیلئے تمام مضمونوں کے شعبے میں ای مشمولات کی تیاری کرنا بھی ہے۔ کامیابی کا ایک اور اہم رتبہ ای سی سی ای نصاب اور رہنما خطوط کا فروغ کرنا ہے۔

اس پروگرام میں فیکلٹی کے اراکین، عملے اور این سی ای آر ٹی کے تمام اکائیوں سے مدعو کئے گئے شرکاء نے سرکاری یوٹیوب چینل کے ذریعے آن لائن شرکت کی۔ یہ تمام پروگرام کووڈ مناسب پروٹوکول کی تقلید کرتے ہوئے منعقد کیا گیا۔

تین زبانوں میں ’ڈکشنری آف سوشولوجی‘ کے عنوان سے این سی ای آر ٹی کی پبلی کیشن کے ہندی، انگلش اور اردو کے ایڈیشنوں کا بھی عمائدین کے ذریعے اجرا کیا گیا جن میں سوشولوجی میں اصطلاحات کی تشریح کی گئی ہے۔

*****

U.No.8543

(ش ح - اع - ر ا)   



(Release ID: 1751289) Visitor Counter : 289