امور داخلہ کی وزارت
پدم ایوارڈز 2020 کے لئے نامزدگیاں 15 ستمبر 2021 تک جمع کرائی جاسکتی ہیں
Posted On:
01 SEP 2021 3:55PM by PIB Delhi
نئی دہلی، یکم ستمبر 2021، پدم ایوارڈز (پدم وبھوشن، پدم بھوشن اور پدم شری) کے لئے آن لائن نامزدگیاں/ سفارشات مدعو کی جارہی ہیں۔ ان ایوارڈز کا اعلان یوم جمہوریہ 2022 کے موقع پر کیا جائے گا۔پدم ایوارڈز کی نامزدگیوں کے لئے آخری تاریخ 15 ستمبر 2021 ہے۔ ان ایوارڈز کے نامزدگیاں/ سفارشات صرف پدم ایوارڈ پورٹل https://padmaawards.gov.in پر آن لائن ہی موصول کی جائیں گی۔
حکومت پدم ایوارڈز کو ’’عوام کے پدم‘‘ میں تبدیل کرنے کے لئے عہد بند ہے۔ اس لئے تمام شہریوں سے درخواست ہے کہ وہ خواتین ، درج فہرست ذات/ درج فہرست قبائل، دویانگ لوگوں میں سے ایسے باصلاحیت افراد کو شناخت کریں جن کی شاندار خدمات حقیقت میں تسلیم کئے جانے کی مستحق ہیں اور جو معاشرے کی بے لوث خدمت کررہے ہیں اور ان کی نامزدگی/ سفارش کریں۔
نامزدگی/ سفارشات میں تمام ضروری تفصیلات دی جائیں جن کا ذکر مذکورہ پدم پورٹل پر دستیاب فارمیٹ میں دیا گیا ہے۔اس کے ساتھ ایک توصیف نامہ (زیادہ سے زیادہ 800 الفاظ) بھی جمع کرائیں جس میں جس شخص کی سفارش کی گئی ہے، اس کے متعلقہ شعبے میں نمایاں اور غیر معمولی خدمات کا وضاحت کے ساتھ ذکر ہیں۔
اس سلسلے میں مزید تفصلات وزارت داخلہ کی ویب سائٹ (www.mha.gov.in) پر ’ایوارڈز اور میڈلز‘ عنوان کے تحت بھی دستیاب ہیں۔ ان ایوارڈز سے متعلق قوانین اور ضابطے بھی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں جس کا لنک ہے https://padmaawards.gov.in/AboutAwards.aspx۔
کسی بھی قسم کی پوچھ گچھ / مدد کے لئے براہ کرم رابطہ کریں: 011-23092421, +91 9971376539, +91 9968276366, +91 9711662129, +91 7827785786.۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ۔ن ا۔
U-8533
(Release ID: 1751166)
Visitor Counter : 210