بھارت کا مسابقتی کمیشن

کمپٹیشن کمیشن آف انڈیا  (سی سی آئی) نے  ٹی ایس راجم ربرس پرائیویٹ لمیٹڈ اور دھین رام موبلیٹی سولوشن پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذریعے ٹی وی ایس سپلائی چین سولوشن پرائیویٹ لمیٹڈ میں مخصوص شیئر  ہولڈنگ  کے حصول کو منظوری دی

Posted On: 01 SEP 2021 12:09PM by PIB Delhi

نئی دہلی، یکم ؍ستمبر : کمپٹیشن کمیشن  آ ف انڈیا (سی سی آئی)  نے کمپٹیشن ایکٹ  ، 2002  کے سیکشن  31 (1) کے تحت  ٹی ایس راجم ربرس پرائیویٹ لمیٹڈ (اکوائرر 1) اور  دھین رام موبلیٹی سولوشن پرائیویٹ لمیٹڈ   (اکوائرر 2) کے ذریعے ٹی وی ایس  سپلائی چین سولوشن پرائیویٹ لمیٹڈ (ٹارگیٹ) میں مخصوص  شیئر ہولڈنگ کے حصول کو منظوری دی۔

 مجوزہ لین دین میں  اکوائرر  1  اور  اکوائرر 2  (اجتماعی طور پر حاصل کرنے والے) کی جانب سے  ہدف کے اضافی شیئر ہولڈنگ  کا  حصول شامل ہے۔ مجوزہ لین دین  سی ڈی پی کیو  پرائیویٹ اکیویٹی  ایشیا ء  پرائیویٹ لمیٹڈ  (سی ڈی پی کیو) سے  ثانوی خریداری کے ذریعے کیا جائے گا۔

اکوائررس (حاصل کرنےو الی کمپنیاں) ٹی وی ایس موبلیٹی پرائیویٹ لمیٹڈ  کی مکمل ملکیت والی  ذیلی کمپنیاں ہیں، جس کی ملکیت اور کنٹرول  جناب ٹی ایس راجم فیملی کے پاس  ہے۔ ٹی ایس راجم فیملی کے اراکین  ٹارگیٹ  کمپنی کے پروموٹرس ہیں۔ ٹارگیٹ کمپنی  ایک غیر مندرج سرکاری کمپنی  ہے اور یہ  اپنی  ذیلی کمپنیوں کے ساتھ  ملک اور بیرون ملک  لاجسٹکس ؍ سپلائی چین سولوشن خدمات  کی فراہمی میں مصروف ہیں۔

سی سی آئی کا تفصیلی حکم بعد میں آئے گا۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔م ع۔ ق ر

 

8530U-



(Release ID: 1751052) Visitor Counter : 188