وزارت دفاع
نیول ایوی ایشن کو 6 ستمبر 2021 کو پریسیڈنٹ کلر عطا کئے جائیں گے
Posted On:
01 SEP 2021 10:28AM by PIB Delhi
نئی دہلی، یکم ؍ستمبر : صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند 6 ستمبر 2021 کو آئی این ایس ہنسا ، گوا میں منعقدہ رسمی پریڈ میں انڈین نیول ایوی ایشن (بحریہ کی ہوا بازی) کو پریسیڈنٹ کلر عطا کریں گے۔ اس موقع پر ڈاک کے محکمے کے ذریعے ایک اسپیشل ڈے کور جاری کیا جائے گا۔ اس تقریب میں گوا کے گورنر ، رکشا منتری ، گوا کے وزیراعلیٰ، بحریہ کے سربراہ کے علاوہ متعدد دیگر سول اور ملیٹری معززین شرکت کریں گے۔ پریسیڈنٹ کلر ملک کی غیر معمولی خدمت کے اعتراف میں کسی بھی فوجی یونٹ کو دیا جانے والا اعلیٰ ترین اعزاز ہے۔ بھارتی مسلح افواج میں سب سے پہلے بھارتی بحریہ کو پریسیڈنٹ کلر 27 مئی 1951 کو ، اس وقت کے صدر جمہوریہ ہند ڈاکٹر راجیندر پرساد کے ہاتھوں دیا گیا تھا۔ اس کے بعد بحریہ میں پریسیڈنٹ کلر پانے والوں میں جنوبی بحری کمان ، مشرقی بحری کمان، مغربی بحری کمان، مشرقی بیڑہ، مغربی بیڑہ، سبمرین آرم، آئی این ایس شیواجی اور انڈین نیول اکیڈمی شامل ہیں۔
13 جنوری 1951 کو پہلے سی لینڈ ایئر کرافٹ کی تحویل اور 11 مئی 1953 کو آئی این ایس گروڑا کی شمولیت اور پہلے بحری فضائی اسٹیشن کے ساتھ انڈین نیول ایوی ایشن کا وجود عمل میں آیا۔ 1958 میں مسلح فائر فلائی ایئر کرافٹ کی آمد سے اس کی طاقت میں اضافہ ہوا اور نیول ایوی ایشن تیزی کے ساتھ اپنی قوت میں اضافہ کیا اور وہ عظیم بحریہ کا لازمی حصہ بن گیا۔ سال 1959 میں 10 سی لینڈ ، 10 فائر فلائی اور تین ایچ ٹی -2 ایئر کرافٹ کے ساتھ انڈین نیول ایئر اسکاڈرن (آئی این اے ایس) 550 کو بحریہ میں شامل کیا گیا۔ ان برسوں کے دوران مختلف قسم کے روٹری ونگ پلیٹ فارم کا اضافہ عمل میں آیا ۔ ان میں الاؤٹ، ایس-55، سکینگ 42 اے، اور 42 بی، کاموف 25، 28 اور 31 یو ایچ 3 ایچ ، ایڈوانس لائٹ ہیلی کاپٹر، اور تازہ ترین ایم ایچ 60 آر شامل ہیں۔ 1976 میں بھارتی فضائیہ سے سپر کنسٹی لیشن 1977 میں آئی ایل 38 اور 1989 میں ٹی یو 142 ایم کی شمولیت کے ساتھ بحری جاسوس (ایم آر) نے تیزی کے ساتھ ترقی کی۔ 1991 میں ڈانیئر 228 اور 2013 میں جدید ترین بوئینگ پی 81 ایئر کرافٹ کی شمولیت سے جدید ترین اعلی کارکردگی والے ایم آر ایئر کرافٹ کے داخلے کا آغاز ہوا۔
دنیا نے 1957 میں پہلا طیارہ بردار آئی این ایس وکرانت اور بعد ازاں سی ہوک اور الائیز اسکاڈرنس کی شمولیت کے ساتھ انڈین نیول ای ایشن کے طیارہ بردار شعبے کا مشاہدہ کیا۔ آئی این ایس وکرانت نے اپنے ایئر کرافٹ کے ساتھ 1961 میں گوا کی آزادی میں اور 1971 کی ہند- پاک جنگ میں دوبارہ کلیدی رول ادا کیا۔ شمالی سمندر اس کی موجودگی نے فیصلہ کن کردار ادا کیا۔ 1980 کی دہائی کے وسط میں لیجنڈری سی ہیریئس کے ساتھ آئی این ایس وراٹ کی شمولیت سے بحریہ کے طیارہ بردار آپریشن کو استحکام حاصل ہوا۔ جس نے آخری دہائی میں آئی این ایس وکرم آدتیہ پر مگ 29 کی آمد کے ساتھ اسے زبردست طاقت میں تبدیل کردیا ہے۔ اس مہینے سے شروع ہونے والے اندرون ملک تیار کردہ طیارہ بردار کے سمندری ٹرائل ، آئی این ایس وکرانت کے نئے اوطاق کے ساتھ بھارتی بحریہ کی طیارہ بردار صلاحیت میں غیر معمولی اضافہ ہوا۔
آج انڈین نیول ایوی ایشن 9 فضائی اسٹیشن، بھارتی سمندری ساحل سے متصل تین بحری فضائی انکلیو اور جزائر انڈمان ونکوبار پر مشتمل ہے۔ گزشتہ 7 دہائیوں کے دوران انڈین نیول ایوی ایشن 250 سے زیادہ ایئر کرافٹ ، جس میں کیرئر بورڈ فائٹرس ، بحری جاسوسی ایئر کرافٹ ، ہیلی کاپٹرس، اور ریموٹ کے ذریعے چلنے والے ایئر کرافٹ (آر پی اے) کے ساتھ ایک جدید ترین ٹیکنالوجی کے اعتبار سے کافی ترقی یافتہ اور اعلیٰ صلاحیت کی حامل طاقت بن گیا ہے۔ نیول ایوی ایشن نے آپریشن کیکٹس، آپریشن جوپیٹر، آپریشن شیلڈ، آپریشن وجے، اور آپریشن پراکرم جیسے آپریشنوں کے دوران اپنے آپ کو ممتاز بنا یا ہے۔بحریہ بحریہ کی ایماں پر اس نے ایچ اے ڈی آر آپریشن کو تیزی کے ساتھ انجام دیا اسی طرح اپنے ہم وطنوں کے علاوہ متعدد آئی او آر ملکوں میں راحت اور بچاؤ کا کام ، 2004 میں آپریشن کاسٹر، 2006 میں آپریشن سکون،2017 میں آپریشن سہایم، 2018 میں آپریشن مدد، 2019 میں آپریشن ساہتہ، اور مئی 2021 میں تاؤتے سمندری طوفان کے درمیان ممبئی سے متصل حال ہی میں انجام دیئے گئے راحت وبچاؤ کاری آپریشن ، اس کی کچھ مثالیں ہیں۔
نیول ایوی ایشن (بحریہ کی ہوا بازی) بحریہ کے جنگجو شعبے میں خواتین کو شامل کرنے اور انہیں ، اُن کے ہم منصب مردوں کے ساتھ کاندھے سے کاندھا ملا کر کام کرنے کے لائق بنانے میں پیش پیش رہا ہے۔ گزشتہ برسوں کے دوران نیول ایوی ایشن کو ایک مہاویر چکر ، 6 ویر چکر، ایک کیرتی چکر، 7 سوریہ چکر ، ایک یدھ سیوا میڈل، اور بڑی تعداد میں نو سینا میڈل (بہادری) عطا کئے گئے ہیں۔ پریسیڈنٹ کلر ایوارڈ نیول ایوی ایشن کے اعلیٰ پیشہ وارانہ معیارات اور زبردست کارکردگی کا ثبوت ہے۔ ملک کی خدمت میں نیول ایوی ایشن نے اپنے آپ کو ممتا ز بنالیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔م ع۔ ق ر
8522U-
(Release ID: 1751037)
Visitor Counter : 355