سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

جناب نتن گڈکری نے کہا ہے کہ نیشنل مونٹائزیشن پلان اور نیشنل ماسٹر پلان ’گتی شکتی‘ سے بنیادی ڈھانچے کا جامع اور مربوط فروغ ہوگا اور روزگار کے بے انتہا مواقع حاصل ہوں گے

Posted On: 31 AUG 2021 4:46PM by PIB Delhi

نئی دہلی 31 اگست 2021: سڑکوں کے ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے وزیر جناب نتن گڈکری نے کہا ہے کہ نیشنل مونٹائزیشن پروگرام سے ڈیولپرز اور مالی اداروں کی بھروسہ مندی اور اعتماد میں اضافہ ہوگا کیونکہ نشان زد پروجیکٹوں کی بہتر طور سے تیاری کی جائے گی ،اس میں کم خطرے ہوں گے کیونکہ پروجیکٹ کی سرگرم نگرانی بندوبست اور جوابدہی ہوگی۔ ورچوئل طریقے سے ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے جس کا عنوان تھا’’ہندوستان کی نقل وحرکت کی کایا پلٹ‘‘ انھوں نے کہا کہ سڑکوں کا نیشنل مونٹائزیشن پلان میں سب سے بڑا حصہ 26 فی صد ہے اور اس میں چار برسوں میں ایک لاکھ ساٹھ ہزار کروڑ روپے کا نشانہ ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ حکومت جلد ہی وزیر اعظم کے نیشنل ماسٹر پلان ’’گتی شکتی‘‘ کا آغاز کرنے والی ہے۔ سو لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی یہ اسکیم بنیادی ڈھانچہ کی جامع اور مربوط ترقی کے لئے ہے اور اس میں روزگار کے بے انتہا مواقع حاصل ہوں گے۔ انھوں نے کہا کہ اس سال حکومت نے ہرسال کے مقابلے بنیادی ڈھانچہ کیپکس کو 34فی صد بڑھا دیا ہے جو بڑھ کر 5.54 لاکھ کروڑ روپے ہوگیا ہے۔ بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری میں اس اضافے سے معیشت کی بحالی ہوگی اور مستقبل قریب میں روزگار پیدا ہوں گے۔

جناب گڈکری نے کہا کہ وزیر اعطم جناب نریندر مودی نے ہندوستان کو اگلے پانچ برس میں پانچ ٹریلین کی معیشت  بنانے کا ویژن متعین کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں پورا یقین ہے کہ بنیادی ڈھانچہ میں سرمایہ کاری میں اضافہ سے نہ صرف معیشت میں مانگ بڑھے گی بلکہ اس سے ترقی مسلسل ہوگی۔ مساوی ہوگی اور سب کی شمولیت والی ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ بنیادی ڈھانچہ میں اگر ایک روپیہ لگایا جائے تو وہ معیشت میں ڈھائی روپیہ ہوجاتا ہے ۔

image001SMVH.jpg

وزیر موصوف نے کہا کہ سڑکوں کی ترقی کے لئے روڈ سیکٹر میں سو فی صد کی غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری کے ساتھ ایک جامع حکمت عملی اختیار کی گئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ NHAI سڑکوں کو دو طریقوں سے مونٹائز کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ ایک ٹول آپریٹ ٹرانسفر TOT اور دوسرا INvIT ہے۔ انھوں نے کہا کہ TOT سے NHAI کے لئے اچھے نتیجے نکلے ہیں لہذا اسے چھوٹے پیمانے پر جاری رکھا جائے گا تاکہ بین الاقوامی اور دیسی فریقوں کی ضروریات پوری ہوتی رہیں۔

جناب گڈکری نے کہا کہ زراعت ہماری اصل طاقت ہے اور ہم اعلیٰ اور توانائی کے شعبوں میں تنوع کا ارادہ رکھتے ہیں۔ بیکار چیزوں سے دولت اور بیکار چیزوں سے توانائی حاصل کرنا بہت اہم ہے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت نے 2025 تک ہندوستان میں ایتھنول کی آمیزش کے لئے نقش راہ سے متعلق ماہرین کی کمیٹی کی رپورٹ جاری کردی گئی ہے جس میں 2025 تک پیٹرول میں 20 فی صد ایتھنول کی آمیزش کے مرحلہ وار آغاز پر بات کی گئی ہے۔

سڑکوں پر اموات کے بارے میں بات کرتے ہوئے جناب گڈکری نے کہا کہ ان کا ویژن یہ ہے کہ 2025 تک سڑک حادثوں میں اموات کو 50 فی صد کم کیا جائے اور مختلف اقدامات کرکے 2030 تک جان لیوا حادثوں کو بالکل ختم کردیا جائے ۔ اس کے لئے پالیسی اصلاحات اور محفوظ نظام اپنانے کے اقدامات شامل ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اس سنگین مسئلے کو ختم کرنے کےلئے وزارت سڑکوں پر حفاظت کے چار ’’ای‘‘ کی تشکیل نو اور انھیں مستحکم بنانے پر کام کررہی ہے۔ یہ ہیں۔

انجنیئرنگ (سڑکوں اور گاڑیوں دونوں کی انجینئرنگ)

  • انفورسمنٹ
  • ایجوکیشن اور
  • ایمرجنسی کیئرسروسز

 

گاڑیوں کی اسکریپنگ پالیسی کے بارے میں وزیر موصوف نے کہا کہ اس پر اچھا رد عمل سامنے آیا ہے اور ہر ضلع میں کم از کم ایک اسکریپنگ سنٹر بنانے کا پلان ہے اور بڑے شہروں کے بعض اضلاع میں چار یا پانچ ایسے مراکز ہوں گے۔ انھوں نے کہا کہ یہ تمام فرقیوں کے لئے فائدہ مند ہے اور اس سے گاڑیوں کی تیاری کی صنعت کو بے پناہ فائدہ ہوگا۔

****

U.No:8506

ش ح۔رف۔س ا

 



(Release ID: 1751021) Visitor Counter : 144