کانکنی کی وزارت

مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے محترمہ آکانکشا کماری کو مبارکباد دی ہے جو زیر زمین کانوں میں کام کرنے والی پہلی خاتون مائننگ انجینئر ہیں


آکانکشا کماری کی کامیابی صنفی مساوات کو فروغ دینے والی ترقی پسند گورننس کی صحیح مثال ہے:جناب پرہلاد جوشی

Posted On: 31 AUG 2021 4:43PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی 31 اگست 2021: کوئلے ، کانکنی اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے محترمہ آکانکشا کماری کو مبارکباد دی ہے جو کوئلے کی وزارت کے تحت سنٹرل کولفیلڈ لمٹڈ میں پہلی خاتون کانکنی انجینئر ہیں۔ ایک ٹوئیٹ میں وزیر موصوف نے آکانکشا کماری کو سنٹرل کولفیلڈ لمٹڈکے شمالی کرن پورہ علاقے میں چوری کی زیر زمین کان میں کام کرنے والی پہلی خاتون بننے پر انھیں مبارکباد دی ہے۔

جناب جوشی نے کہا کہ آکانکشا کماری کی کامیابی صنفی مساوات کو فروغ دینے والی ترقی پسند گورننس کی صحیح مثال ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی موجودہ حکومت کی جانب سے زیر زمین کوئلہ کانوں میں خاتون کو کام کرنے کاموقع دے کر زیادہ مواقع پیدا کرنے کی ایک نظیر ہے۔

مائننگ گریجویٹ، آکانکشا کماری نے سنٹرل کولفیلڈ لمٹڈ(CCL) کے شمالی کرن پورہ علاقے میں چوری زیر زمین کانوں میں کام شروع کیا۔ اس طرح وہ CCL جوائن کرنے والی پہلی کانکنی انجینئر بن گئیں۔ خاتون ملازمین آفیسر سے ڈاکٹر اور سیکورٹی گارڈ تک، یہاں تک کہ ڈمپر اور شوول جیسی بھاری مشینیں چلانے کی ذمہ داریاں شانہ بہ شانہ ادا کررہی ہیں اور ہر رول میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہیں۔ لیکن یہ پہلا موقع ہے کہ دنیا کی سب سے بڑی کوئلہ کاکنی کی کمپنی کی ایک انتہائی اہم کانکنی کی سرگرمی میں یہ ترقی پسندانہ تبدیلی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ ان کی کامیابی کس قدر اہم ہے اس کا اندازہ  اس حقیقت سے لگایا جاسکتا ہے کہ آکانکشا مہارتنا کونگلومیرٹ کول انڈیا لمٹڈ میں دوسری مائننگ انجینئر اور زیر زمین کوئلہ کان میں کام کرنے والی پہلی خاتون انجینئر ہیں۔

جھارکھنڈ کے ہزاری باغ ضلع میں برکا گاؤں کی رہنے والی آکانکشا کماری نے نوودیہ ودیالیہ سے اسکولی تعلیم حاصل کی۔ کانکنی والے علاقے سے تعلق ہونے کی وجہ سے انھوں نے کوئلہ کانکنی کی سرگرمیوں کو قریب سے دیکھا ہے اور وہ بچپن سے ہی ان کاموں میں بے انتہا دلچسپی رکھتی تھیں۔ قدرتی طور پر ان کا کانکنی کی جانب رجحان پیدا ہوا اور انھوں نے BIT، سندری  سے مائننگ انجینئرنگ کی پڑھائی کی۔

کول انڈیا لمٹڈ جوائن کرنے سے پہلے انھوں نے تین سال راجستھان میں ہندوستان زِنک لمٹڈ کی بلا ریا کانوں میں کام کیا۔ وہ اپنے خوابوں کو پورا کرنے کا کریڈٹ اپنے خاندان والوں کی طرف سے ملنے والی صدق ولولہ حمایت اور مدد کو دیتی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ کول انڈیا لمٹڈ جوائن کرنا ان کے بچپن کے خواب کو شرمندہ تعبیر ہونا ہے۔ وہ اپنی بہترین کارکردگی کی توقع رکھتی ہیں۔

****

 

U.No: 8505

ش ح۔رف۔س ا

 



(Release ID: 1750877) Visitor Counter : 198