الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

آدھار-پین /ای پی ایف او کو منسلک کرنےکی سہولت میں  کوئی  میں


 رکاوٹ نہیں آئی ہے :یو آئی ڈی اے آئی

Posted On: 28 AUG 2021 5:18PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 28؍اگست:ہندوستانی خصوصی شناخت اتھارٹی (یوآئی ڈی اے آئی ) نے آج کہاکہ اس کی تمام خدمات مستحکم ہیں اورٹھیک طرح سے کام کررہی ہیں ۔ اس کی آدھار –پین /ای پی ایف او آپس میں منسلک کرنے کی سہولت میں یہ ایک تصدیق پرمبنی سہولت ہے ۔

یوآئی ڈی اے آئی نے کہ چونکہ یہ  پچھلے ہفتے کے دوران مرحلہ وارطریقے سے اپنے نظم میں ایک ضروری تحفظاتی اپ ڈٹ کے دورسے گذررہاتھا کچھ نامزدگی /اپ ڈیٹ مراکز پر صرف نامزدگی اور موبائیل اپ ڈیٹ خدمات سہولت میں کچھ رکاوٹ کی اطلاع ملی تھی ، لیکن اب یہ سروس  اپ ڈیٹ ہونے کے بعد ٹھیک طرح سے کام کررہی ہے ۔

یوآئی اے ڈی آئی نے مزید کہاکہ بھلے ہی سسٹم مستحکم ہوگیاہے یہ یقینی بنانے کے لئے اس کی نگرانی کی جارہی ہے کہ صارفین کو کوئی پریشانی نہ ہو۔ یہ بات قابل ذکرہے کہ 20اگست ، 2021کو اپ ڈیٹ عمل کے آغاز کے بعد سے پچھلے 9دنوں میں 51لاکھ سے زیادہ صارفین کو فی دن اوسطاً5.68لاکھ نامزدگی کے ساتھ نامزدکیاگیاہے ۔ جب کہ تصدیق سے متعلق لین دین عام طورسے فی دن 5.3کروڑسے زیادہ کی اوسط سے تصدیق  کی گئی ہے ۔

یوآئی  ڈی اے آئی نے آدھارکو پین /ای پی ایف اوسے جوڑنے میں مبینہ یو آئی ڈی اے آئی نظام کے ٹھپ ہونے پر کچھ میڈیا رپورٹوں کو جواب دیتے ہوئے کہاکہ اس طرح کی میڈیا رپورٹ صحیح نہیں ہے ۔

************

 

ش ح۔ ج ق۔ع آ

 

U NO. 8488



(Release ID: 1750672) Visitor Counter : 200