بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت

وی او چدمبرا نار بندر گاہ نے سب سے بلند پارسل سائز سے  لدے ایک بحری جہاز  سے سامان اتا ر کر اور لاد کر ایک نیا ریکارڈ قائم کیا

Posted On: 31 AUG 2021 9:30AM by PIB Delhi

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001LPMF.jpg

 

29اگست 2021 کو وی او چدمبرا نار بندر گاہ نے سب سے بلند پارسل سائز سے لدے  ایک بحری جہاز سے سامان اتار کر اور  اس میں لاد کر  ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ سنگا پور کا پرچم بردار  بحری جہاز  ‘‘ایم وی انسے انکارا’ متحدہ عرب امارات  (یو اے ای)  کی مینا اسکوائر  بندر گاہ سے  میسرز  چیتی  ناد سیمنٹ کو بھیجنے کے لئے  93719  ٹن چونے کے پتھر  کے ساتھ اس بندر گاہ پر پہنچا۔  اس طرح  بندر گاہ نے 14  مئی 2021  کو  92935  ٹن کوئلے سے لدے بحری جہاز  ‘‘ایم وی بیسشن’’ کے ذریعے سب سے بلند پارسل سائز  کو نمٹا کر  قائم کئے گئے  گزشتہ  ریکارڈ کو بہتر بنا یا۔

 یہ بحری جہاز 26  اگست 2021  کو برتھ  نمبر  IX  پر لنگر انداز ہوا ۔ اور اس نے 50  ہزار ٹن یومیہ سے زیادہ  کا سامان ڈھونے کی صلاحیت والی تین ہار بر موبائل کرینوں کا استعمال کرتے ہوئے اپنا کام شروع کیا۔ اس جہاز  پر لدی تمام کھیپ اور  29  اگست 2021  تک اتار دیا گیا۔ اس بحری جہاز  کے ایجنٹ تھے۔ میسرز  میس کونس شپنگ ایجنسیز پرائیویٹ لمیٹڈ ٹیوٹی کورین اور بحری جہاز  کے لئے اسٹیو ڈورنگ ایجنٹ تھے، میسرز چیتی  ناد لوجسٹکس، ٹیوٹی کورین۔

اس مالی سال 22-2021  کے دوران وی او چدمبرا نار بندر گاہ پر تجارتی سامان کی ڈھلائی میں اضافے کا رجحان ظاہر  ہوا ہے۔ اس بندر گاہ پر جولائی 2021  تک 11.33  ملین ٹن تجارتی سامان کی ڈھلائی کی گئی ہے، جب کہ گزشتہ  سال  کی اسی مدت کے دوران 10.58  ،ملین ٹن تجارتی سامان کی ڈھلائی ہوئی تھی۔ اس طرح  7.14  فیصد  کا اضافہ درج ہوا ہے۔

وی او  چدمبرا نار  بندر گاہ کے ذریعے کنٹینرز کی ڈھلائی میں بھی  نمایاں بہتری  درج کی گئی ہے۔ بندر گاہ  نے  اس مالی سال کے دوران  جولائی  2021 تک گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے  21.07  فیصد  اضافہ درج کرتے ہوئے 2.69  لاکھ  ٹی ای یو ایس کی ڈھلائی کی ہے۔

*********

(ش ح- ع م - ق ر)

U-8485



(Release ID: 1750664) Visitor Counter : 274