کوئلے کی وزارت

بی سی سی ایل،کوئیلےکی وزارت نے آزادی کا امرت مہوتسو تقریبات کے حصے کے طور پرکوویڈ -19 ٹیکہ کاری کا اہتمام کیا

Posted On: 28 AUG 2021 12:47PM by PIB Delhi

ملک گیر آزادی کا امرت مہوتسو تقریبات کے تحت بھارت کوکنگ کول لیمٹڈ بی سی سی ایل جو کوئیلے کی وزارت کے تحت ایک منی رتنا کمپنی( کول انڈیا لیمٹڈ کی ذیلی کمپنی ہے) نے کوویڈ-19 کے خلاف ٹیکہ کاری کی ایک خصوصی مہم کا اہتمام کیا ہے ۔یہ ٹیکہ کاری مہم جگ جیون نگر دھنباد کے مارشئیل آرٹس کے امبیڈ کر اسکول میں منعقد ہوئی ۔اس مہم سے ایک بڑی تعداد خصوصاً بی سی سی ایل کے 250 صفائی کرمچاریوں کو فائدہ پہنچا۔انہیں کووی شیلڈ کی پہلی خوراک دی گئی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Photograph27.08.2021FC9F.JPG

 

صفائی کرمچاری شروع سے ہی کوویڈ-19 کے خلاف بی سی سی ایل کی لڑائی میں ریڑھ کی ہڈی ثابت ہوئے ہیں۔ ان کی لگاتار اور جاں فشانی اور سخت کوششوں کے ساتھ ہی بی سی سی ایل  اپنے کوویڈ اسپتالوں ،قرنطینہ سینٹروں،دفاتر،کان کنی اور کالونیوں میں بلا رکاوٹ خدمات فراہم کرتا رہا ہے۔جن لوگوں نے پہلا ڈوز لیا ہے انہیں ایک انوولپ جاری کیا گیا ہے،جس میں ایک ہینڈ سینٹائزر اور دوبارہ استعمال کے قابل کورٹن کا ماسک شامل ہے ۔کل 300 ہینڈ سینٹائزرس اور فیس ماسک اس موقع پر تقسیم کئے گئے۔

 

 

************

ش ح ۔ ح ا ۔ م ش

U. No.8490



(Release ID: 1750663) Visitor Counter : 134