کانکنی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جے این اے آر ڈی ڈی سی، وزارت کوئلہ نے آزادی کا امرت مہوتسو تقریبات کے تحت ہاکی لیجنڈ ، میجر دھیان چند پر لیکچر کا انعقاد کیا

Posted On: 30 AUG 2021 4:21PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  30/اگست 2021 ۔ جواہر لال نہرو ایلومینیم ریسرچ ڈیولپمنٹ اینڈ ڈیزائن سینٹر (جے این اے آر ڈی ڈی سی) ناگپور، جو کہ این اے بی ایل سے منظور شدہ ایک لیب اور کان کنی کی وزارت کے تحت آنے والا مرکزی زمرے کا خودمختار ریسرچ ادارہ ہے، نے حال میں جاری ’’آزادی کا امرت مہوتسو‘‘ تقریب کے ایک جزو کے طور پر، کھیلوں میں ہاکی لیجنڈ میجر دھیان چند کے گراں قدر تعاون کے احترام میں ان پر ایک مختصر لیکچر کا انعقاد کیا۔ اس پروگرام میں ناگپور کے کھیل شائقین اور جے این اے آر ڈی ڈی سی کے ملازمین نے حصہ لیا۔ اس کے بعد گزشتہ برس کے فاتح (وِنر) اور دوسرے مقام پر رہنے والوں (رَنرس) کے درمیان بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس کے نمائشی میچ کروائے گئے، تاکہ ہمارے جسمانی و ذہنی فٹنس کے لئے کھیلوں کی اہمیت کو اور زیادہ اجاگر کیا جاسکے۔ جے این اے آر ڈی ڈی سی کے ذریعے قومی یوم کھیل کا انعقاد ہماری روزمرہ کی زندگی میں کھیلوں کی اہمیت کا اعتراف کرنے کے لئے بڑے ہی دھوم دھام اور جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔

8464-a.jpg

8464-b.jpg

8464-c.jpg

 

******

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 8464


(Release ID: 1750583) Visitor Counter : 266