بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ملک میں بجلی کی بڑھتی مانگ کو پورا کرنے کے لیے این ٹی پی سی کے ذریعے کی گئی کارروائی

Posted On: 30 AUG 2021 2:11PM by PIB Delhi

ملک میں بجلی کی مانگ میں تیز اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور این ٹی پی سی گرڈ کی ضرورت کے مطابق مانگ کو پورا کرنے کے لیے تمام کوششیں کر رہا ہے۔ بڑھتی مانگ کو پورا کرنے کے لیے این ٹی پی سی نے پوری تیاری کر لی ہے۔ این ٹی پی سی گروپ کے بجلی گھروں (اسٹیشنوں) میں ہو رہی پیداوار میں پچھلے سال کے مقابلے 23 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔

مانگ میں ہو رہے اضافہ کو پورا کرنے کے لیے درج ذیل قدم اٹھائے گئے ہیں:

  • کوئلہ پالیسی کے لچکدار استعمال کے تحت، این ٹی پی سی ان اسٹیشنوں پر کوئلہ کا انتظام کر رہا ہے جہاں ذخیرہ (اسٹاک) کی بہت زیادہ ضرورت ہے۔
  • اہم اسٹیشنوں پر کوئلہ کی سپلائی بڑھانے اور جہاں کہیں ضروری ہو، کوئلہ کی مال گاڑیوں کے ریک کی منزل بدلنے کے لیے کول انڈیا اور ریلوے کے ساتھ لگاتار تال میل بنائے رکھنا۔
  • کوئلہ کی 2.7 لاکھ میٹرک ٹن درآمد کو بڑھانا جو پہلے کیے گئے معاہدوں سے چھوٹ گیا تھا۔
  • 800 میگاواٹ صلاحیت والی دارلی پلی اکائی نمبر 2 کو چالو کر دیا گیا ہے اور 2021-09-01 سے اکائی کا کاروباری آپریشن بھی شروع کیا جائے گا۔ یہ پلانٹ کوئلہ کانوں کے قریب (پٹ ہیڈ) کا اسٹیشن ہے، اور اس کے لیے کوئلہ کو این ٹی پی سی (دولنگہ) کی کیپٹو کانوں سے منگوایا جا رہا ہے۔
  • این ٹی پی سی کی سبھی کیپٹو کانوں سے کوئلہ کی پیداوار بڑھانا۔
  • ریاستوں سے اپنے گیس اسٹیشنوں سے اٹھانے کا وقت متعین کرنے کی بھی درخواست کی جا رہی ہے۔ جنریٹر کمپنیوں کے لیے گیس کا انتظام کرنے کا منصوبہ بنانے کے لیے، ریاستوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ایک ہفتہ کے لیے اپنے یہاں بجلی کے وقت کو شیڈول کریں۔

*****

ش  ح –  ق ت –  ت  ع

U:8455




(Release ID: 1750482) Visitor Counter : 200