بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

دُلہستی پاور اسٹیشن نے آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت سیمینار منعقد کرکے این جی او کو ایمبولینس سونپی

Posted On: 30 AUG 2021 9:23AM by PIB Delhi

مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، سائنس و ٹیکنالوجی کی وزارت اور ارضیاتی سائنس کی وزارت، وزیر مملکت، وزیر اعظم کے دفتر اور محنت، عملہ، عوامی شکایت اور پنشن کی وزارت، جوہری توانائی محکمہ اور خلائی محکمہ ڈاکٹر جتیندر سنگھ اور این ایچ پی سی کے صدر اور منیجنگ ڈائرکٹر جناب اے کے سنگھ نے دُلہستی پاور اسٹیشن کے ذریعے منعقد آزادی کا امرت مہوتسو پروگرام میں شرکت کی اور سی ایس آر اسکیم کے تحت ایک ایمبولینس سونپی۔ این ایچ پی سی کا دُلہستی پاور اسٹیشن آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت مختلف پروگرام منعقد کر رہا ہے۔

11E9M.jpg

پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے لوگوں کو قومی کی خدمت میں آگے آنے کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے کشتواڑ ضلع میں این ایچ پی سی کے ذریعے فی الحال چلائے جا رہے پروجیکٹوں کے بارے میں بھی لوگوں کو بتایا اور کہا کہ انس پروجیکٹوں کے پورا ہونے سے آنے والے وقت میں کشتواڑ بجلی کی پیداوار کا پاور ہب بننے جا رہا ہے۔ ان پروجیکٹوں سے مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے اور علاقے کی ترقی ہوگی۔ مرکزی وزیر نے این ایچ پی سی کے ذریعے کیے جا رہے کاموں کی تعریف کی۔

این ایچ پی سی کے صدر اور منیجنگ ڈائرکٹر جناب اے کے سنگھ نے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت این ایچ پی سی کے ذریعے مختلف پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے اور یہ سیمینار بھی اسی مہوتسو کے تحت منعقد کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کارپوریشن مقامی سطح پر این ایچ پی سی کی سی ایس آر اسکیم کے ذریعے سماج کی ترقی کی کئی سرگرمیوں سے جڑا ہوا ہے اور آج سی ایس آر اور ایس ڈی پہل کے تحت سیوا بھارتی این جی او کو وینٹی لیٹر اور دیگر جدید سہولیات سے لیس ایک ایمبولینس سونپی جا رہی ہے۔

پروگرام کے دوران ڈاکٹر جتیندر سنگھ اور جناب اے کے سنگھ نے سیوا بھارتی این جی او کے اہلکاروں کو ایمبولینس کی چابیاں سونپیں۔

جموں و کشمیر میں سیوا بھارتی کے صدر ڈاکٹر انل کمار منہاس  نے سی ایس آر اسکیم کے تحت ایمبولینس مہیا کرانے کے لیے این ایچ پی سی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشتواڑ اور آس پاس کے علاقوں کے ضرورت مند لوگوں کو ایمبولینس سروس سے فائدہ ملے گا اور لوگوں کو یہ ایمبولینس سروس بغیر فائدہ یا نقصان کی بنیاد پر فراہم کی جائے گی۔ سیما جاگرن منچ کے  کل ہند کو آرگنائزیشن وزیر جناب مرلی دھر نے این ایچ پی سی کے سی ایم ڈی جناب اے کے سنگھ کو مبارکباد دی اور ان کی تنظیم کے ذریعے کیے جا رہے سماجی کاموں کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔

اس دوران قومی اتحاد اور خدماتی کام کے رول موضوع پر سیمینار اور ایمبولینس سونپنے کا پروگرام بھی منعقد کیا گیا۔

اس موقع پر سی وی پی پی پی ایل کے منیجنگ ڈائرکٹر جناب اے کے چودھری، این ایچ پی سی جموں کے علاقائی سربراہ جناب راجن کمار، این ایچ پی سی اور سی وی پی پی پی ایل کے افسر اور ملازمین اور سیوا بھارتی کے اہلکار موجود تھے۔

*****

ش  ح –  ق ت –  ت  ع

U:8456


(Release ID: 1750465) Visitor Counter : 176