وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

'آپ کی دہلیز پر آیوش' کو ممکن بنانے کے لیے  شمال مشرقی ریاستوں کا اشتراک


شمال مشرقی ریاستوں کے وزراء صحت اور آیوش کی کانفرنس کل گوہاٹی میں منعقد ہوگی

Posted On: 27 AUG 2021 5:36PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی۔ 27  اگست         شمال مشرقی خطے کی تمام ریاستیں آیوش طریقہ علاج اور اس کی روک تھام ، ادویات  اور بحالی سے متعلق مختلف پہلوؤں کو فروغ دینے کے لیے ایک دوسرے سے ہاتھ ملا رہی ہیں۔وزارت آیوش ایک اہم قدم  کے طور پر 28 اگست کو ایک کانفرنس منعقد کر رہی ہے جس میں شمال مشرقی خطوں کی تمام ریاستوں کے وزراء صحت و آیوش حصہ لے رہے ہیں۔ مرکزی وزیربرائے آیوش جناب سربانند سونووال ، آیوش کے وزیر مملکت ڈاکٹر منج پرا مہندر بھائی اور آسام کے وزیر اعلیٰ جناب ہمنت بسوا شرما اور دیگر معززین کے ساتھ اس موقع پر شرکت کریں گے۔ یہ کانفرنس آسام ایڈمنسٹریٹو اسٹاف  کالج ، خاناپارا ، گوہاٹی میں منعقد ہوگی۔

شمال مشرقی ریاستیں قدرتی وسائل اور روایتی طریقوں  کے معاملوں میں بہت خوشحال ہے جو کہ آیوش نظام طب کی بنیادی صلاحیتوں میں بیحد معاون ہیں۔ اس سلسلے میں ، یہ محسوس کیا گیا ہے کہ آیوش نظام کو شمال مشرقی ریاستوں موثر انداز میں مرکزی دھارے میں لا یا جا سکتا ہے اور زیادہ مقبول بنایا جا سکتا ہے۔ یہ کانفرنس شمال مشرقی خطے کی تمام ریاستوں کے لیے عوام تک مؤثر اور باہمی تعاون سے آیوش نظام کے فوائد  پہنچانے کے مواقع حاصل ہوں گے۔ نیز ان کے درمیان خاص طور پر کوویڈ مینجمنٹ میں اس کے حفاظتی ، علاج اور بحالی کے پہلوؤں کے بارے میں آگاہی  پیدا کرنے کی کوشش ہوگی۔

قومی آیوش مشن (این اے ایم) کے تحت آیوش کی وزارت نے شمال مشرقی علاقے میں آیوش انفراسٹرکچر کی ترقی پرخاص  توجہ دی ہے۔ وزارت نے 50 بستروں والے نئے مربوط آیوش اسپتالوں ، پی ایچ سی ، سی ایچ سی اور ضلعی اسپتالوں جیسی عوامی صحت کی سہولیات میں آیوش نظام  کے قیام کو حمایت دی ہے۔ ماضی میں وزارت نے خطے میں کاشتکاری کی سرگرمیوں کو فروغ دے کر دواؤں کے پودوں کے فروغ کی بھی حمایت کی۔

شیلونگ میں واقع نارتھ ایسٹرن انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید اور ہومیوپیتھی (این ای آئی اے ایچ) نے پہلے ہی قومی ادارہ برائے آیوروید اور ہومیو پیتھک تعلیم کے طور پر کام کر دیا ہے۔ مزید یہ کہ حکومت ہند نے نارتھ ایسٹرن انسٹی ٹیوٹ آف فوک میڈیسن (این ای آئی اے ایف ایم)، پاسی گھاٹ ، اروناچل پردیش کا نام اور دائرہ اختیار میں تبدیلی کر کے اسے نارتھ ایسٹرن انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید ایند فوک میڈیسن ریسرچ (این ای آئی اے ایف ایم آر) کر دیا ہے۔ اس سے یہ خطے میں آیوروید کی تعلیم کو مضبوط کرنے کا اہل ہو جائے گا۔ علاوہ ازیں ، کووڈ – 19 وبا کے دوران افرادی قوت سمیت بنیادی ڈھانچے کو خطے کے لوگوں کے مفاد میں بھی استعمال کیا گیا تھا۔    

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

U-8370


(Release ID: 1750009) Visitor Counter : 144