وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری

راشٹریہ گوکل مشن دیہی صنعت کاری کی تعمیر کرنے میں مدد کرے گا: جناب پرشوتم روپالا، مرکزی وزیر برائے ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیئری


مویشی پروری اور ڈیئری محکمہ نے آزادی کا امرت مہوتسو کے حصہ کے طور پر دیہی سطح پر 2000 بیداری کیمپ منعقد کیے

جناب روپالا نے کسانوں اور صنعت کاروں کے ساتھ بات چیت کی اور ان کی کامیابی کے لیے ان کی تعریف کی

وزیر مملکت ایل مروگن نے کہا کہ آزادی کا امرت مہوتسو ہم وطنوں کو وقف ہے

Posted On: 27 AUG 2021 4:00PM by PIB Delhi

مویشی پروری اور ڈیئری محکمہ نے آزادی کا امرت مہوتسو کے ایک حصہ کے طور پر کامن سروس سنٹر نیٹ ورک کے ذریعے محکمہ کی صنعت کاری والی اسکیموں پر ایک بیداری پروگرام منعقد کیا۔ پورے ملک میں دیہی سطح پر 2000 کیمپ منعقد کیے گئے۔ پروگرام میں موجود لوگوں کو ان اسکیموں کے بارے میں مکمل معلومات فراہم کی گئی، ساتھ ہی انہیں یہ بھی بتایا گیا کہ سی ایس سی کے توسط سے اسکیم پورٹل پر درخواست کی جا سکتی ہے

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001QVDK.jpg

ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیئری کے مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا نے کیمپوں کے توسط سے جڑے ہوئے کسانوں کو مخاطب کیا اور بتایا کہ کابینہ کے ذریعے حال ہی میں لیے گئے فیصلے کے مطابق راشٹریہ پشودھن مشن اور راشٹریہ گوکل مشن اسکیموں میں اب بریڈر فارم صنعت کار اور چارہ صنعت کار بھی ایک جزو بن چکے ہیں۔ راشٹریہ پشودھن مشن (این ایل ایم) دیہی صنعت کاری کی تعمیر کرنے میں مدد کرے گا اور مویشی، ڈیئری، مرغ پروری، بھیڑ، بکری، سور پروری، چارہ اور مویشیوں کے کھانے کے شعبہ والے کسانوں اور بے روزگار نوجوانوں کو ان کے معاش کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرے گا، جس سے آتم نربھر بھارت کی راہ مزید استوار ہوگی۔

پروگرام کے دوران وزیر موصوف نے کہا کہ ان اسکیموں کے توسط سے صنعت کاری کے فروغ پر تیزی سے توجہ مرکوز کی جائے گی اور دیہی مرغ پروری، بھیڑ، بکری اور سور پروری میں بہتری لائی جائے گی، جس میں چارہ اور مویشیوں کے کھانے کا فروغ بھی شامل ہے۔ دیہی مرغ پروری صنعت کاری کے توسط سے 1.5 لاکھ کسانوں کو روزگار کا سیدھا موقع حاصل ہوگا اور 2 لاکھ کسانوں کو بھیڑ بکریاں اور مرغ پروری کی ترقی سے براہ راست فائدہ ملے گا۔ تقریباً .25 لاکھ اعلیٰ پیداواری صلاحیت والے مویشیوں کو خطرے کے انتظام کے تحت لایا جائے گا، جس سے 3.5 لاکھ کسانوں کو فائدہ پہنچے گا۔ چارہ صنعت کاروں کی تعمیر کرنے سے ملک میں چارہ اور چارے کے بیج کی دستیابی میں کئی گنا اضافہ ہوگا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002WO09.jpg

لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیئری کے وزیر مملکت ایل مروگن نے کہا کہ آزادی کا امرت مہوتسو ملک کے شہریوں کو وقف ہے۔ انہوں نے آگے کہا کہ راشٹریہ گوکل مشن سے نہ صرف بہتر پیداوار حاصل کرنے میں مدد ملے گی، بلکہ اس کے توسط سے کسانوں کی آمدنی کو بڑھانے میں بھی مدد ملے گی۔

*****

ش  ح –  ق ت –  ت  ع

U:8355

 



(Release ID: 1749680) Visitor Counter : 182