قانون اور انصاف کی وزارت
پریس اعلامیہ
Posted On:
26 AUG 2021 7:35PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 26/اگست2021 ۔ بھارت کے آئین کی دفعہ 124 کی شق (2) کے ذریعے حاصل شدہ اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے (i) کرناٹک ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ابھے شری نواس اوکا، (ii) گجرات ہائی کورٹ کے چیف جسٹس وکرم ناتھ، (iii) سکم ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جتیندر کمار مہیشوری، (iv) تلنگانہ ہائی کورٹ کی چیف جسٹس محترمہ جسٹس ہیما کوہلی، (v) کرناٹک ہائی کورٹ کی جج محترمہ جسٹس بنگلور وینکٹا رمیا ناگارتھنا، (vi) کیرالہ ہائی کورٹ کے جج چودالائی تھیون روی کمار، (vii) مدراس ہائی کورٹ کے حج ایم ایم سندریش، (viii) گجرات ہائی کورٹ کی جج محترمہ جسٹس بیلا مادھوریا تریویدی اور (ix) ایڈوکیٹ جناب پامیڈی گھنٹم سری نرسمہا کو بھارت کے سپریم کورٹ کا جج مقرر کیا ہے۔ یہ تقرری سینئرٹی کا لحاظ کرتے ہوئے کی گئی ہے۔ یہ اعلان کرتے ہوئے صدر موصوف نے مسرت کا اظہار کیا ہے۔ یہ حکم نامہ اس تاریخ سے نافذ العمل ہوگا جب یہ اپنے عہدے کی ذمے داری سنبھالیں گے۔
******
ش ح۔ م م۔ م ر
U-NO.8326
(Release ID: 1749370)
Visitor Counter : 181