وزارت خزانہ

بینک ملازم کے خاندانی پنشن کو آخری بار لی گئی تنخواہ کے 30 فیصد تک بڑھایا جائے گا


سرکاری سیکٹر کے بینک ملازمین کے این پی ایس کارپس میں بینکوں کا تعاون 14 فیصد تک بڑھایا جائے گا

Posted On: 25 AUG 2021 5:20PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی:25؍اگست،2021۔ بینک ملازمین کے خاندانوں کو راحت دینے کے لئے حکومت نے انڈین بینکنگ ایسوسی ایشن کے خاندانی پنشن کو آخری اخذ کردہ تنخواہ کے 30 فیصد تک بڑھائے جانے کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔ حکومت کے اس اقدام سے بینک ملازمین کی فی خاندان فیملی پنشن 30،000 روپے سے بڑھ کر 35،000 روپے ہو جائے گی۔ وزارت خزانہ کے مالیاتی خدمات کے محکمے کے سکریٹری نے آج ممبئی میں وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن کے ذریعے خطاب کردہ ایک پریس کانفرنس میں اس کا اعلان کیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2021-08-25at5.12.41PMYIBF.jpeg

 

سکریٹری نے بتایا کہ سرکاری سیکٹر کے بینک ملازمین کی اجرت کی نظرثانی پر 11ویں دو طرفہ معاہدے میں، جس پر انڈین بینک ایسوسی ایشن (آئی بی اے) نے یونینوں کے ساتھ 11 نومبر 2020 کو دستخط کیے تھے، قومی پنشن اسکیم کے تحت خاندانی پنشن میں اضافہ اور آجر کمپنی کے وہاں تعاون بڑھانے کی تجویز بھی تھی۔ اسے قبول کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ "پہلے اس اسکیم میں پنشن یافتگان کی آخری نکالی گئی تنخواہ کے 15، 20 اور 30 ​​فیصد کے سلیب تھے۔ زیادہ سے زیادہ حد 9،284 روپے تھی۔ یہ بہت معمولی رقم تھی جس کے بارے میں وزیر خزانہ محترمہ سیتارمن پریشان تھیں اور چاہتی تھیں کہ اس میں ترمیم کی جائے تاکہ بینک ملازمین کے خاندان کے افراد کو رہنے کے لیے بہتر رقم مل سکے۔

حکومت نے نئی پنشن اسکیم کے تحت آجروں کے تعاون کو موجودہ 10 فیصد سے بڑھا کر 14 فیصد کرنے کی تجویز کو بھی منظوری دے دی ہے۔

اضافہ شدہ خاندانی پنشن سرکاری سیکٹر کے بینک ملازمین کے ہزاروں خاندانوں کو فائدہ پہنچائے گا جبکہ آجروں کے تعاون میں اضافے سے نئی پنشن اسکیم کے تحت بینک ملازمین کی مالیاتی تحفظ میں اضافہ ہوگا۔

وزیر خزانہ نے اپنے دو روزہ دورہ ممبئی کے دوران سرکاری سیکٹر کے بینکوں کے کام کاج کا جائزہ لیا اور اسمارٹ بینکنگ کے لیے آسان 4.0 اصلاحاتی ایجنڈا کا اجراء کیا۔

 

-----------------------

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO:8275



(Release ID: 1749104) Visitor Counter : 166