وزارت سیاحت

تین روزہ سیاحت کی ایک زبردست تقریب ‘‘لداخ : نئی شروعات، نئے مقاصد’’ کل سے لیہہ میں شروع


لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر  رادھا کرشنا ماتھر اور  سیاحت کے وزیر جی کشن ریڈی اس  تقریب سے خطاب کریں گے

لداخ  خطے کی مجموعی ترقی پر توجہ کے ساتھ‘‘لداخ کے لئے ایک ٹورزم ویژن دستاویز’’ کی نقاب کشائی کی جائے گی

Posted On: 25 AUG 2021 12:28PM by PIB Delhi

اہم جھلکیاں:

  • اس تقریب کا مقصد  ایڈونچر،  ثقافت اور ذمہ دارانہ سیاحت کے پہلوؤں پر  توجہ کے ساتھ لداخ کو  ایک سیاح کی منزل کے طور پر فروغ دینا۔
  •  اس تقریب کا مقصد صنعتی شراکت داروں کو  پروڈکٹ نالج فراہم کرنا اور  ملک کے باقی حصوں کے ٹور آپریٹرس اور خریداروں کے ساتھ بات چیت کے لئے مقامی  شراکت داروں کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔
  • تین روزہ تقریب میں نمائش ، پینل  مذاکرات، بی ٹو بی میٹنگس، تکنیکی ٹورس، سیاحت کی سہولیات کی نمائش  کے لئے کلچرل شام اور لداخ کی سیاحتی مصنوعات  جیسی  سرگرمیوں  کو شامل کیا جائے گا۔

مرکز کے زیر انتظام علاقے  لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر  جناب رادھا کرشن ماتھر اور  سیاحت  اور ثقافت اور شمال مشرقی خطے  کی ترقی کے مرکزی وزیر  جناب جی کشن ریڈی  ایک بڑی سیاحتی تقریب   ‘‘لداخ : نئی شروعات ، نئے مقاصد’’ سے  خطاب کریں گے، جو  26  سے 28  اگست 2021  تک لیہہ  منعقد ہوگی۔ جناب جی کشن ریڈی  ورچوئلی طور پر اس تقریب میں شرکت کریں گے۔ تقریب کے دوران  لداخ کے لئے  ٹورزم ویژن  پر ایک دستاویز کی رونمائی کی جائے گی، جس میں  لداخ خطے  کی مجموعی ترقی پر توجہ دی گئی ہے۔ لداخ کے ممبر پارلیمنٹ جناب  جمیانگ سرنگ نامگیال، لداخ کے سیاحت اور ثقافت کے سکریٹری  جناب محبوب علی خان ، سیاحت کی وزارت کے سکریٹری جناب اروند سنگھ اور  دیگر شخصتیں بھی  اس تقریب میں شرکت کریں گی۔

سیاحت کی وزارت  (بھارت سرکار)  لداخ کے  سیاحت کے محکمے  اور انتظامیہ ، اور  ایڈونچر ٹور آپریٹرس ایسوسی ایشن آف انڈیا  کے  اشتراک سے  25  سے 28   اگست 2021  تک  اس تقریب کا اہتمام کر رہی ہے، جس کا عنوان ہے ‘‘لداخ: نئی شروعات ، نئے مقاصد’’۔ اس تقریب کا مقصد  ایڈونچر ، ثقافت اور  ذمہ دارانہ سیاحت کے پہلوؤں پر توجہ کے ساتھ  لداخ کو  ایک  سیاح کی منزل کے طور پر فروغ دینا ہے۔ اس تقریب کا یہ بھی مقصد  ہے کہ صنعتی شراکت داروں کو  مقامی پروڈکٹ کی معلومات فراہم کی جائے اور  ملک کے باقی حصوں کے ٹور آپریٹرس اور خریداروں کے ساتھ بات چیت کے لئے  مقامی  شراکت داروں کو پلیٹ فارم بھی فراہم کیا جائے۔

گھریلو سیاحت  ہندوستان میں سیاحت کے شعبے کی مجموعی ترقی میں ایک اہم رول ادا کرتے ہیں۔ سیاحت کی وزارت  نے  گھریلو سیاحت کے فروغ کے لئے مختلف  ترجیحاتی سرگرمیاں شروع کی ہیں اور ان سرگرمیوں کا  اہم مقصد  سیاحت  کی منزل  کے بارے میں بیداری کو فروغ دینا اور  شمال مشرقی  خطے ، مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ اور جموں وکشمیر  جیسے  ترجیحی علاقوں پر توجہ دینے کے ساتھ گھریلو سیاحت کو فروغ دینا اور ان کی مصنوعات کو بڑھاوا دینا ہے۔

 حالانکہ کووڈ – 19  عالمی وبا کی وجہ سے دنیا میں سیاحت پر ایک زبردست طریقے سے اثر پڑا ہے اور یہ  ایک طرح سے تھم سی گئی ہے۔ تاہم  سیاحت میں بحالی کے اثار دیکھے گئے ہیں اور ملک بھر کے لوگوں کی نقل وحمل شروع  ہو گئی ہے اور وہ  ایئر لائنس ٹرینوں اور شاہراؤں کا استعمال کرکے سفر کر رہے ہیں، جس سے گھریلو سیاحت میں مستقبل اضافے کی اطلاع ہے۔ وزارت نے  صنعتی شراکت داروں کی شرکت کے ساتھ سیاحت کو فروغ دینا شروع کردیا ہے۔ سیاحت کی وزارت  ‘‘دیکھ اپنا دیش’’ جیسی پہل قدمی  اور  مختلف  مہم کے ذریعے  گھریلو کے ساتھ ساتھ  بین الاقوامی مارکیٹ میں لداخ کو سیاحت کے لئے  فروغ دے رہی ہے، جہاں لداخ پر ایک  ویبنار کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ وزارت کے  سوشل  میڈیا پلیٹ فارم  اور  قابل اعتبار انڈیا ویب سائٹ کے ذریعے لداخ کے فروغ کا بھی  کام انجام دیا گیا ہے۔

توقع ہے کہ  لگ بھگ 150  شرکاء  اس تقریب میں شرکت کریں گے، جن میں  رائے بنانے والے ، ٹور آپریٹرس، ہوٹل والے، ڈپلومیٹس، ہوم اسٹے اور آنرس ، بھارت سرکار کے سینئر افسران  لداخ کی انتظامیہ  اور میڈیا  وغیرہ شامل ہیں۔ تین روزہ تقریب میں مختلف سرگرمیوں کو شامل کیا جائے گا، جن میں نمائش ، پینل مذاکرات ، بی ٹو بی میٹنگس، تکنیکی ٹورس، کلچر ایوننگ،  اور  لداخ کی سیاحتی مصنوعات شامل ہیں۔

تین روزہ  تقریب کے دوران  بی ٹو بی میٹنگس کا  25  اگست کو اہتمام کیا گیا ہے اور 26  اگست کو مختلف  پینل مذاکرات ہوں گے، جن میں  سیاحت سے متعلق مختلف موضوعات کا احاطہ کیا گیا ہے۔ 27  اگست  کو  دو الگ الگ گروپس میں  مندوبین  چلنگ اور  لکر کا تکنیکی دورہ کریں گے۔

************

(ش ح- ح ا- ق ر)

U-8256



(Release ID: 1748828) Visitor Counter : 179