صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

راشٹر پتی بھون نے سینٹرل یونیورسٹیوں کے طلباء  اور فیکلٹی ممبر وں سے وزیٹرس ایوارڈ س 2021 کے لئے درخواستیں طلب کیں

Posted On: 25 AUG 2021 12:08PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،25؍ اگست :  راشٹر پتی بھون نے  مختلف زمروں میں وزیٹرس ایوارڈس  2021  کے لئے سینٹرل یونیورسٹیوں کے طلباء  اور  فیکلٹی  ممبروں سے   آن لائن درخواستیں  طلب کی ہیں۔ ان مختلف زمروں میں  (1)اختراع کے لئےوزیٹرس ایوارڈ، (2) (اے)  ہیومینٹیز، آرٹس اینڈ سو شل سائنسز (بی ) فیزیکل سائنسز اور  (سی ) بائیو لوجیکل سائنسز، میں تحقیق کے لئے وزیٹرس ایوارڈ،   اور  3-  ٹیکنالوجی کے فروغ کے لئے وزیٹرس ایوارڈس  شامل ہیں۔

درخواست دہندگان ویب سائٹ : www.presidentofindia.nic.in  دیکھ سکتے ہیں اور  لنک 7 پر  وزیٹرس ایوارڈ 2021  پر کلک کرسکتے ہیں۔ درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 31  اکتوبر 2021  ہے۔ مزید تفصیل : https://rb.nic.in/visitorawards  پر دیکھی جاسکتی ہے۔

وزیٹرس ایوارڈس 2014  میں قائم کیا  گیا تھا، جس کا مقصد  سینٹرل یونیورسٹیوں میں  صحت مند  مقابلے کو فروغ دینا ہے اور  انہیں اس بات کے لئے ترغیب دینا ہے کہ وہ  مہارت کے حصول کے لئے  تقریبا  دنیا بھر کے بہترین طور طریقے اپنائیں۔

بھارت کے صدر جمہوریہ   سینٹرل یونیورسٹی کے وزیٹر کی حیثیت سے ایوارڈس پیش کرتے ہیں۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح- ح ا- ق ر)

U-8251


(Release ID: 1748811) Visitor Counter : 221