عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ کا کہنا ہے کہ لال بہادر شاستری نیشنل اکیڈمی آف ایڈمنسٹریشن کا تعلیمی نصاب انڈیا@75 کے موافق ہوگا
’’آئندہ 25 برس بھارت کے لئے انتہائی اہم ہیں اور سول سروینٹس کو ملک کی ترقی کے سفر میں ایک اہم کردار ادا کرنا ہے اور وہ اس ترقی کا گواہ بننے پر فخر کا احساس بھی کر سکتے ہیں‘‘
’’انڈیا @ 75: آگے کا راستہ‘‘ کے موضوع پر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کلیدی خطبہ دیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
24 AUG 2021 5:58PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) سائنس اور تکنالوجی؛ وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ارضیاتی سائنس؛ وزیر مملکت وزیر اعظم کا دفتر، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلاء، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی اور نجی مداخلت کے تحت، لال بہادر شاستری نیشنل اکیڈمی آف ایڈمنسٹریشن (ایل بی ایس این اے اے) میں ، آئی اے ایس / سول سروسز کے لئے نصاب کو ، آزادی کے 75 برس بعد کے بھارت کی ضرورتوں کے موافق بنانے کے لئے تبدیل کیا جا رہا ہے۔
’’انڈیا @ 75: آگے کا راستہ‘‘ کے موضوع پر آج اکیڈمی میں کلیدی خطبہ دیتے ہوئے، وزیر موصوف نے کہا کہ آئندہ 25 برس بھارت کے لئے انتہائی اہم ہیں اور سول سروینٹس کو ملک کی ترقی کے سفر میں ایک اہم کردار ادا کرنا ہے اور وہ اس ترقی کا گواہ بننے پر فخر کا احساس بھی کر سکتے ہیں۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ سول سروینٹس کے کام کرنے کا طریقہ ’حکومت کرنے کے بجائے کردار ادا کرنے ‘کا ہونا چاہئے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ دیا گیا نعرہ دوہراتے ہوئے، وزیر موصوف نے کہا، ’’ترقی کو ایک عوامی تحریک بننا چاہئے اور اس کے لئے جدید سائنس اور تکنالوجی کا استعمال کیا جانا چاہئے۔‘‘
وزیر نے اکیڈمی کی تعلیم کے بعد تین ماہ کے مینٹورشپ کورسز اور سول سروینٹس کے لئے اس کی افادیت کے بارے میں تفصیل سے ذکر کیا۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بتایا کہ بھارت وسائل اور دستیاب صلاحیت کے زیادہ سے زیادہ استعمال کے ساتھ اپنے اہداف حاصل کرنے کے ساتھ ہی عالمی برادری میں صف اول کا ملک بن جائے گا۔
وزیر موصوف نے کہا کہ ملک 75 برس کا نوجوان ہے اور نوعمر آبادی کے حامل ملک کی حیثیت سے، بھارت نوجوان ممالک میں سے ایک ہے اور اسے ایک لمبہ راستہ طے کرنا ہے۔
انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ترقی کا فائدہ ہر بھارتی کو ہونا چاہئے، لال فیتہ شاہی کے بغیر خدمات تک بہتر رسائی ہو، زندگی بسر کرنا آسان ہو اور مبنی بر شمولیت تیز رفتار نمو کا خواب، یہ تمام چیزیں سول سروینٹس کے کندھوں پر ایک بہت بڑی ذمہ داری عائد کرتی ہیں۔ وزیر نے کہا کہ کلیدی پالیسی ساز کے طور پر سول سروینٹس کو عوامی پالیسی سازی اور نفاذ دونوں میں شمولیت اور بہبود کے بنیادی اصولوں کو شامل کرنا چاہئے۔
وزیر موصوف نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعہ لانچ کیا گیا ’’مشن کرم یوگی‘‘ کے پس پشت سوچ یہ ہے کہ ڈجیٹل مضمرات کو بہتر بنایاجائے، آمنے سامنے اور آن لائن تعلیم کو عام کیا جائے اور تدریس اور معلومات ساجھا کرنے کے طریقے کو جمہوری شکل دی جائے ، اور درجہ بندیوں و سرحدوں سے آگے پبلک سروسز میں موجود تمام افراد کی صلاحیت سازی کی جائے۔
انہوں نے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے زبردست نوکر شاہی نظام کے خدمات فراہمی مضمرات اور قابلیت میں اضافے کے لئے ایک کایہ پلٹ مشن ثابت ہوگا۔ وزیر نے کہا کہ پبلک سروس میں اپنی خدمات انجام دے رہے افراد کو نئے جوش و جذبے کے ساتھ اپنے احساس ذمہ داری کو پھر سے جگانا چاہئے اور ناداروں، کمزوروں اور محرومین کی زندگی اور رہن سہن کو بدلنے کے لئے ان کی عہدبستگی تمام تر غوروفکر سے بالاتر ہونی چاہئے۔سول سروسز جن لوگوں پر اثرانداز ہونا چاہتی ہے، اس کے لئے اس امر کو یقینی بنانا ہوگا کہ وہ ایک تعمیری، ترقی اور شمولیت پر مبنی پالیسی پر عمل پیرا ہو۔
مودی حکومت کے ذریعہ متعارف کرائی گئیں انتظامی امور سے متعلق اصلاحات کے بارے میں بات کرتے ہوئے، وزیر موصوف نے گزیٹڈ افسرکے ذریعہ دستاویز اٹیسٹ کرانے اور گروپ ’سی‘ اور ’ڈی‘ اسامیوں پر بھرتی کے لئے ایک انٹرویو کی ضرورت کو ختم کرنے کا ذکر کیا۔
****************
ش ح۔ ا ب ن
U. NO. 8234
(ریلیز آئی ڈی: 1748748)
وزیٹر کاؤنٹر : 182