وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

اختراعات پر مبنی اسکول ، اسکولی تعلیم میں زیادہ شمولیت حاصل کریں گے : جناب دھرمیندر پردھان


‘‘ پریا – رسائی والے جانبار ’’ دِویانگ لوگوں کے رسائی سےمتعلق معاملات پر طلباء  میں بیداری پیدا کریں گے : مرکزی وزیر تعلیم

جناب دھرمیندر پردھان اور وریندر کمار نے  این ای پی – 2020 کے ایک سال کی کامیابیوں اور دیگر اقدامات  پر  کتابچے کا اجراء کیا

Posted On: 24 AUG 2021 4:18PM by PIB Delhi

نئی  دلّی ، 24 اگست / تعلیم اور ہنر مندی کے فروغ کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان   اور  سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر  وریندر کمار نے آج  مشترکہ طور پر  نئی تعلیمی پالیسی  - 2020 ( این ا ی پی – 2020 ) کی ایک سالہ کامیابیوں   کے ساتھ ساتھ نئی تعلیمی پالیسی کے کچھ  دیگر   اہم اقدامات   جیسے  این آئی پی یو این  بھارت  ، ایف ایل این ٹولس اور دیکشا کے وسائل   ، این آئی او ایس   کے ورچوئل اسکول ، این سی ای آر ٹی کا متبادل  تعلیمی کلینڈر اور  ‘ پریا – رسائی  کتابچہ ’ ، جو این سی ای آر ٹی نے تیار  کیا ہے ،  کا مشترکہ طور پر اجراء کیا ۔  اس موقع پر تعلیم کی وزیر مملکت  محترمہ انا پورنا دیوی  ، اسکولی تعلیم کی سکریٹری   محترمہ   انیتا کروال بھی موجود تھیں ۔

Tweet

 

          وزیر موصوف نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  این ای پی    لاکھوں نو جوانوں  کی امیدوں اور  امنگوں  کو پورا کرنے   اور بھارت   کو خود کفیل بنانے   کے لئے ایک رہنما   فلسفہ  ہے    ۔  انہوں نے مزید کہا کہ جب ہم این ای پی کی  پیش رفت پر   نظر ڈالتے ہیں ، تو ہم  اپنے طلباء کے مستقبل کے بارے میں  زیادہ  پر اعتماد ہو جاتے ہیں ۔

          جناب پردھان نے کہا کہ  تعلیم صرف  ڈگری حاصل کرنے کا مقابلہ نہیں ہے  بلکہ  کردار کی تعمیر  اور اس کے ساتھ ملک کی تعمیر  کے لئے ایک تبدیلی  کا وسیلہ ہے ۔  وزیرموصوف نے زور دے کر کہا کہ حکومت    اسکولوں میں  بنیادی ڈھانچے   کو فروغ دینے میں   مدد فراہم کر رہی ہے ۔ 

جناب پردھان نے کہا کہ ‘‘ پریا – رسائی والے جانباز ’’  کے عنوان والی کتاب ، جو آج جاری کی گئی ہے ،  دِویانگ  ( معذوروں ) سے متعلق معاملات  کے بارےمیں  طلباء میں بیداری پیدا کرے گی ۔ 

وزیر موصوف نے این آئی اوایس کے ورچوئل  اسکول کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ یہ اسکول  آموزش کا ایک نیا ماڈل ہے اور اس بات  کی ایک مثال ہے کہ   کس طرح  ٹیکنا لوجی اور اختراعات کو تعلیم میں  زیادہ شرکت    کے لئے استعمال کیا جا سکتا  ہے ۔ یہ اسکول   ملک میں اپنی  نوعیت کا پہلا اسکول ہے ، جو  ورچوئل  لائیو کلاس روم    اور ورچوئل لیب کے ذریعے   جدید  ڈجیٹل آموزش   کا پلیٹ فارم  فراہم کرے گا ۔  جناب پردھان نے یہ بھی کہا کہ  این سی ای آر ٹی کا  ایک متبادل  تعلیمی کلینڈر تیار کیا گیا ہے   ، جو  بچوں میں آموزش  میں پیش رفت  کا جائزہ لینے کے لئے  اساتذہ اور والدین   کی مدد کرے گا   ۔

اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے   جنا وریندر کمار نےکہا کہ رسائی مواقع اور ترقی  کاراستہ  کھولتی ہے  ۔ اس لئے   رسائی والا ماحول   تشکیل دینا  ہر ایک کے لئے اہم ہے ۔

جناب کمار نے  اسکولی تعلیم اور خواندگی اور  اعلیٰ تعلیم کے محکمے   پر زور دیا کہ وہ قابل رسائی تعلیم کا بنیادی ڈھانچہ تعمیر کرنے کا کام کریں ۔ انہوں نے کہا کہ  سب کی شمولیت والی تعلیم   ، نئی تعلیمی پالیسی کا اہم جز و ہے ۔  انہوں نے مزید کہا کہ آزادی  کے 75 ویں سال میں  آئیے ہم سب  اپنے بچوں کے ساتھ  رسائی جانباز  بننے کے لئے کام کریں  اور اپنے تمام شہریوں   کے تابناک مستقبل   کی تعمیر کریں ۔

ایک اور اہم اقدام ،  ‘‘ پریا – رسائی والے جانباز ’’ کے اقدام کا بھی آغاز کیا گیا ، جو دویانگ جنوں   کو  با اختیار بنانے کے محکمے    ، سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت اور  اسکولی تعلیم اور خواندگی کے محکمے   کے اشتراک کا نتیجہ ہے ۔  اس کتاب میں پریا کی ایک کہانی  پیش کی گئی ہے ، جو اسکول میں تمام  سرگرمیوں میں شرکت کرتی ہے اور رسائی کی اہمیت   کے بارے میں  علم حاصل کرتی ہے ۔  اس وجہ سے وہ  رسائی والی  جانباز  بننے کا عہد کرتی ہے ۔ یہ کومک بُک   ہندوستانی   اشاروں کی زبان میں  بھی دستیاب ہے ۔

این ای پی – 2020 تعلیم کو ایک مسلسل جاری رہنے والے عمل کے طور پر پیش کرتی ہے اور اسے  زیادہ  عملی  ، جامع   ، مربوط  ، کردار ساز  ، جستجوپر مبنی   ،  دریافت   اور آموزگار پر مرکوز لچک دار ، بحث پر مبنی  اور  خوشی کے ساتھ   آموزش پر زور دیتی ہے ۔ 

دیگر اہم  کامیابیوں میں ،  این آئی پی یو این  بھارت مشن   کا آغاز  ،  تیسری جماعت کے آخر تک   مطالعہ ، تحریر   اور عددی    صلاحیت کا حصول ، 27-2026 ء تک سامرتھ شکشا اسکیم کو  تعلیم کے  پائیدار ترقیاتی اہداف ( ایس  ڈی جی – 4 ) سے جوڑنا   اور  این ای پی 2020 کو منصفانہ   ، معیاری  اور جامع اسکولی تعلیم  شامل ہے ۔ اس  کے علاوہ ،  پہلی جماعت کے بچوں کے لئے اسکول کی تیاری  کے لئے تین مہینے کا ودیا پرویش ماڈیول   ،   قومی ڈجیٹل تعلیم   کے ڈھانچے    ( این ڈی ای اے آر ) کا خاکہ  ،  نشٹھا کے تحت   سیکنڈری کے اساتذہ کی صلاحیت سازی   اور  تدریس و آموزش کے لئے دیکشا کا ای – کنٹینٹ وغیرہ  بھی اہم  کامیابی ہے ۔

این آئی پی یو این   بھارت  ، ایف ایل این ٹولس اور وسائل  کو  دیکشا کے تحت  تیار کردہ   ایف ایل این وسائل    میں علیحدہ سے دستیاب کرایا گیا ہے ۔  یہ  اساتذہ کی سہولت کے لئے معلومات   پر مبنی گرافک اور   آموزشی  ماحصل  پر ویڈیو اور   تجزیاتی ٹولس   پر مبنی ہے ۔

اس پروگرام میں   تمام ریاستوں   اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں   کے اسکولی  تعلیم کے محکمے  کے سینئر عہدیداروں  ، خود مختار اداروں کے سربراہان اور سینئر عہدیداروں کے   علاوہ ماہرین نے شرکت کی ۔

نئی تعلیمی پالیسی کا ایک سال  پر کتابچے  کے لئے  نیچے دیئے گئے  لنک پر کلک کریں :

https://www.education.gov.in/sites/upload_files/mhrd/files/upload_document/nep_achievement.pdf

          ‘‘ پریا – رسائی کی جانباز ’’ پر کتابچے کے لئے کلک کریں :

https://ncert.nic.in/ComicFlipBookEnglish/mobile/

          ورچوئل اوپن اسکول کی تفصیلات کے لئے کلک کریں :

http://virtual.nios.ac.in/

 

۔۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا  ۔   24.08.2021 )

U.No. 8224


(Release ID: 1748741) Visitor Counter : 230