اقلیتی امور کی وزارتت

اقلیتی امور کی مرکزی وزارت 28 اگست 2021 کو نئی دہلی میں ہندستان کی آزادی کے 75 سال کے "امرت مہوتسو" کے تحت "میرا وطن ، میرا چمن" مشاعرے کا اہتمام کرے گی۔


نامور شعراء "ہندستان کی آزادی کی تقریبات" کے موقع پرعظیم مجاہدین آزادی کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے اپنی نظمیں اور اشعار پیش کریں گے: مختار عباس نقوی

Posted On: 24 AUG 2021 3:18PM by PIB Delhi

اقلیتی امور کے مرکزی وزیر جناب مختار عباس نقوی نے آج یہاں کہا کہ ہندستان کی آزادی کے 75 سال کے "امرت مہوتسو" کے ایک  حصے کے طور پر "میرا وطن ، میرا چمن" مشاعرہ نئی دہلی میں 28 اگست 2021 کو منعقد کیا جائے گا۔

 

جناب نقوی نے کہا کہ نامور شعراء "ہندستان کی آزادی کے جشن کی تقریبات" کے اس موقع پرعظیم مجاہدین آزادی کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے اپنی نظمیں اور اشعار پیش کریں گے۔ راجدھانی کے ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سنٹر میں "میرا وطن ، میرا چمن" مشاعرہ میں وہ اپنی شاعری کے ذریعے لوگوں کو "تقسیم کی ہولناکیوں اور تکالیف" سے بھی آگاہ کریں گے۔

 

انہوں نے کہا کہ ’’ امرت مہوتسو ‘‘ کے تحت اقلیتی امور کی مرکزی وزارت 2023 تک ملک بھر میں ’’ میرا وطن ، میرا چمن ‘‘ مشاعرے اور کوی سمیلینوں کا انعقاد کر رہی ہے

جن میں معروف اور ابھرتے ہوئے شاعر ہندوستان کی آزادی کے 75 برسوں سے متعلق یادوں سے بھرپور پیغامات عام کریں گے۔

وزیر موصوف نے بتایا کہ معروف شعرا جیسے وسیم بریلوی ، محترمہ شبینہ ادیب ، جناب منظر بھوپالی، ڈاکٹر وی پی سنگھ، محترمہ صبا بلرامپوری، جناب حسیب سوز، ڈاکٹر اعزاز پاپولر میرٹھی، سردار سریندر سنگھ شج، جناب سکندر حیات گڑبڑ، جناب خورشید حیدر، جناب عقیل نعمانی، ناظم مشاعرہ ڈاکٹر عباس رضا نیئر جلالپوری

"مشاعرہ" میں سامعین کو مسحور کریں گے۔

 

جناب نقوی نے کہا کہ "مشاعرہ" اور "کوی سمیلن" ہمارے ملک کی بھرپور ثقافتی وراثت کا حصہ ہیں جو "کثرت میں وحدت" کے تانے بانے کو تقویت بخشتے ہیں۔ "مشاعرہ" جیسے پروگرام امن کا پیغام پھیلاتے ہیں اور معاشرتی  ہم آہنگی اور بھائی چارے کو بھی مضبوط بناتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے پروگراموں سے نئی نسل کو ملک کی آرٹ اور ثقافت کی بھرپور وراثت سے بھی آگاہی حاصل ہوتی ہے۔

<><><><><>

 

 

ش ح،ع س، ج

 

U.No. : 8214



(Release ID: 1748596) Visitor Counter : 249