نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھارت کے واٹر اسپورٹس ایتھلیٹس، پیرالمپک کھیلوں میں بہترین کارکردگی کے تئیں پُراعتماد


تینوں کھلاڑی ٹارگیٹ اولمپک پوڈیم اسکیم (ٹی او پی ایس) کا حصہ ہیں

Posted On: 23 AUG 2021 5:49PM by PIB Delhi

اہم جھلکیاں:

  • بھارت کی تین رکنی واٹر اسپورٹس ٹیم میں دو مرد تیراک اور ایک خاتون کینو اسپرنٹ کھلاڑی شامل ہیں۔
  • سویش جادھو کا یہ دوسرا پیرالمپک کھیل ہے، جبکہ نرجن مکندن اور پراچی یادو پہلی بار ان کھیلوں میں حصہ لے رہی ہیں۔
  • بھارت سرکار نے سویش کو بیرونی ممالک میں کھیلنے کے مواقع سے متعلق مدد دی ہے۔
  • نرنجن 60 سے زیادہ بین الاقوامی تمغے جیت چکے ہیں اور وہ 50 تمغوں کا ہندسہ پار کرنے والے واحد پیرا تیراک ہیں۔
  • چھبیس سالہ پراچی یادو پیرالمپک کھیلوں کی پیرا کینوئنگ مقابلے میں پہنچنے والی پہلی بھارتی خاتون ہیں۔

 

بھارت کے تین رکنی واٹر اسپورٹس وفد میں دو مرد تیراک اور ایک خاتون کینو اسپرنٹ کھلاڑی شامل ہیں۔ ان کھلاڑیوں کو یقین ہے کہ وہ ٹوکیو پیرالمپک کھیلوں میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرسکیں گے۔ سویش جادھو کا یہ دوسرا پیرالمپک کھیل ہے، جبکہ نرنجن مکندن اور پراچی یادو پہلی بار پیرالمپک کھیلوں میں حصہ رہے ہیں۔ تینوں کھلاڑی ٹارگیٹ اولمپک پوڈیم اسکیم (ٹی او پی ایس) کا حصہ ہیں۔

جکارتہ میں 2018 ایشیائی پیرا کھیلوں میں مردوں کی 50 میٹر بٹر فلائی ایس7 (32.71 سیکنڈ) میں جیت کے ساتھ سویش جادھو نے ٹوکیو پیرالمپک کے لئے کوالیفائی کرلیا تھا۔ ساتھ ہی جکارتہ میں مردوں کی 200 میٹر انفرادی میڈلے ایس ایم7 (2:51.39) میں کانسے کے تمغے کے ساتھ ہی انھوں نے پیرالمپک کھیلوں کے اس مقابلے کے لئے کوالیفائی کیا ہے۔

(تصویر: سویش جادھو)

اس وقت پونے میں کھیل و نوجوانوں کے امور کے ڈائریکٹوریٹ، مہاراشٹر میں ایک تیراکی کوچ کے طور پر برسر عمل سویش اپنے کوچ تپن پانی گرہی کی دیکھ بھال میں بالے واڑی اسٹیڈیم میں ٹریننگ لیتے رہے ہیں۔ انھیں بھارت سرکار نے بیرونی ممالک میں کھیلنے کے مواقع کے سلسلے میں مدد فراہم کی، جس کی بدولت انھوں نے پانچ سے زیادہ بین الاقوامی مسابقوں میں شرکت کی۔ انھیں کھیل کٹ اور کھیل سائنس سے متعلق مدد کے ساتھ قومی تربیتی کیمپوں میں حصہ لینے کا بھی موقع دیا گیا۔ گیارہ سال کی عمر میں بجلی کا جھٹکا لگنے کے بعد سویش کے ہاتھوں کو جسم سے الگ کرنا پڑا تھا۔ 2016 کے پیرالمپک کھیلوں کے بعد انھوں نے 2018 میں انڈونیشیا میں ایشیائی پیرا کھیلوں میں ایک سونے کا اور دو کانسے کے تمغے جیتے۔ انھیں 2018 میں ایکلویہ ایوارڈ اور 2020 میں ارجن ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

جہاں سویش کا 200 میٹر انفرادی میڈلے ایس ایم7 مقابلہ 27 اگست کو ہونا ہے، وہیں وہ 3 ستمبر کو مردوں کی 50 میٹر بٹر فلائی ایس7 مقابلے میں پھر سے نرنجن مکندن کے ساتھ اتریں گے۔ ریکارڈ کی بات کریں تو مرلی کانت پیٹکر ہائیڈل برگ، جرمنی میں 50 میٹر فری اسٹائل میں سونے کا تمغہ جیت کر کوئی پیرالمپک میڈل جیتنے والے پہلے بھارتی ایتھلیٹ بن گئے ہیں۔

اس ماہ کے آغاز میں 26 سالہ بینکر نرنجن کو بین الاقوامی پیرالمپک کمیٹی کے ذریعے کھیلوں میں دو فریقی جگہ دی گئی تھی۔ وہ 60 سے زیادہ بین الاقوامی تمغے جیت چکے ہیں اور 50 میڈل کے ہندسے کو پار کرنے والے واحد پیرا تیراک ہیں۔ نرنجن کو بیرون ملک تیاری سے متعلق اسفار کے ساتھ کھیل سائنس سپورٹ اور قومی کوچنگ کیمپوں میں شراکت داری کی شکل میں حکومت سے مدد مل چکی ہے۔

(تصویر: نرنجن)

اسپائینل بائیفیڈا اور کلبڈ فیٹ کے ساتھ پیدا ہوئے نرنجن پیرالمپک میں اپنی چھاپ چھوڑنے کے خواہش مند ہیں۔ انھوں نے اپنی دادی کو کھونے کے کچھ  مہینے کے بعد کووڈ-19 پوزیٹیو ہونے کے باوجود وبا کے دوران بنگلورو میں جون کرسٹوفر سے ٹریننگ حاصل کی۔

اس کے علاوہ 26 سالہ پراچی یادو پیرالمپک گیم پیرا کینوئنگ مقابلے میں داخل ہونے والی پہلی بھارتی بن گئی ہیں۔ وہ دو ستمبر کو خواتین کی وی ایل2، 200 میٹر ہیٹس میں حصہ لیں گی۔ اس کے اگلے دن سیمی فائنل اور فائنل ہوں گے۔ مئی 2019 میں پوژنین، پولینڈ میں ہوئے آئی سی ایف پیرا کینو ورلڈ کپ میں پہلی بار بین الاقوامی سطح پر آغاز کرتے ہوئے وہ پہلے راؤنڈ اور سیمی فائنل سے آگے نکلتے ہوئے آٹھویں مقام پر رہی تھیں۔ اس کے بعد اگست 2019 میں  زیگیڑ، ہنگری میں ہوئی آئی سی ایف پیرا کینو ورلڈ چمپئن شپ میں وہ سیمی فائنل تک پہنچی تھیں۔

(تصویر: پراچی یادو)

بھوپال میں لوو لیک میں مینک سنگھ ٹھاکر کے زیر نگرانی ٹریننگ حاصل کرنے والی پراچی کو بھارت سرکار سے بین الاقوامی مسابقوں اور اسپورٹس سائنس سپورٹ اور کٹس کے ساتھ قومی کوچنگ کیمپ میں حصے داری کی شکل میں مدد ملی ہے۔ وہ کمر کے نیچے جسمانی طور پر معذور ہیں۔

 

******

 

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 8190


(Release ID: 1748456) Visitor Counter : 195