نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

خواتین کے وقار کو برقرار رکھیں اور ان کے لئے ایک محفوظ ماحول یقینی بنائیں: نائب صدر جمہوریہ


نائب صدر جمہوریہ نے بنگلورو میں اسکولی بچوں کے ساتھ رکشا بندھن منایا

نائب صدر جمہوریہ نے زور دے کر کہا کہ سبھی بھارتی شہری بھائیوں اور بہنوں کی طرح ہیں

بہنیں گھر میں خوشی و شادمانی لاتی ہیں: نائب صدر جمہوریہ

Posted On: 22 AUG 2021 6:05PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  22/اگست 2021 ۔ نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے آج رکشا بندھن کے موقع پر سبھی لوگوں سے خواتین کے وقار کو برقرار رکھنے اور ہر وقت ان کے لئے ایک محفوظ ماحول یقینی بنانے کی درخواست کی۔

سرکاری دورے پر بنگلورو گئے ہوئے جناب نائیڈو نے یہاں راج بھون میں متعدد مقامی اسکولوں کے بچوں کے ساتھ رکشا بندھن منایا۔ انھوں نے اس مبارک موقع پر لوگوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ رکشا بندھن بھائیوں اور بہنوں کے درمیان محبت و احترام کے خصوصی اور گہرے بندھن کا تہوار ہے۔

سبھی لوگوں سے اپنے بھائی اور بہنوں کی طرح سلوک کرنے کی درخواست کرتے ہوئے جناب نائیڈو نے کہا کہ اس سے شہریوں کے درمیان اخوت و ہم آہنگی کو فروغ ملے گا اور ہمارا ملک مضبوط ہوگا۔

انھوں نے صدیوں پرانے بھارت کے خاندانی نظام کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمیں بزرگوں کا احترام کرنا سکھاتا ہے اور نوجوانوں میں شراکت داری اور دیکھ بھال کرنے کا جذبہ پیدا کرتا ہے۔ یہ بتاتے ہوئے کہ بہنیں گھر میں خوشی و شادمانی لاتی ہیں، انھوں نے کہا کہ متعدد بھارتی تہوار ایسے ہیں جو خاندانی رشتوں کو مانتے ہیں اور وحدت کے بندھن کو مضبوط کرتے ہیں۔

اس سے قبل دن میں جناب نائیڈو نے ٹوئیٹ کرکے کنڑ، ہندی، تیلگو، ملیالم، تمل، مراٹھی، کونکنی، اڑیہ، بنگالی، آسامی، گجراتی، پنجابی سمیت 13 زبانوں میں رکشا بندھن کی مبارک باد دی۔

 

 

******

م ن۔ م م۔ م ر

22.08.2021


(Release ID: 1748143) Visitor Counter : 200